Tag: Reduction

  • کراچی والوں کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

    کراچی والوں کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

    کراچی : مہنگائی کی چکی میں پسے شہر قائد کے باسیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت 5 روپے 2 پیسے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

    کےالیکٹرک کی درخواست پر 22 اپریل کو نیپرا میں سماعت ہوگی، من و عن منظوری سے کےالیکٹرک صارفین کو 6 ارب 79 کروڑ 20 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/electricity-tariff-likely-to-drop-in-pakistan/

  • ڈپریشن میں کمی کیلئے یہ پھل لازمی کھائیں

    ڈپریشن میں کمی کیلئے یہ پھل لازمی کھائیں

    اگر آپ کا روزمرہ کے کاموں میں دل نہیں لگتا، آپ بہت اداس، مایوس یا بیزار رہتے ہیں یا گھبراھٹ، بے چینی اور بے بسی کا شکار رہتے ہیں تو شاید آپ بھی ڈپریشن کا شکار ہیں۔ ڈپریشن کسی کو بھی کسی بھی عمر میں ہوسکتا ہے۔

    ڈپریشن وہ ذہنی مرض ہے جو موجودہ عہد میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ لوگوں کی زندگی منفی انداز سے بدل دیتا ہے۔ یہ وہ پیچیدہ ذہنی مرض ہے جس کے شکار افراد اکثر اداس رہتے ہیں جبکہ ہر وقت بے بسی کا احساس بھی ہو سکتا ہے۔

    ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مخصوص پھلوں کے استعمال سے ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

    اگرچہ پھلوں کو کھانے کے کئی فوائد ہیں تاہم ایک تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ روزانہ تین سے چار پھل کھانے سے ڈپریشن کی سطح میں کمی ہوتی ہے۔

    طبی جریدے میں شائع تحقیق کے مطابق سنگاپور میں 20 سال تک رضاکاروں پر کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ خصوصی طور پر ادھیڑ عمری یعنی 30 سال کی عمر کے بعد پھل کھانے سے ڈپریشن سے بچا جا سکتا ہے۔

    تحقیق کے دوران ماہرین نے 1993 سے 1994 تک تقریبا 14 ہزار افراد میں ڈپریشن کی سطح سمیت ان کی جانب سے یومیہ پھلوں کے استعمال کو جانچا گیا۔

    علاوہ ازیں ماہرین نے تمام افراد کے مختلف ٹیسٹس بھی کیے، ان رضاکاروں میں سے زیادہ تر کی عمریں 50 سال کے قریب تھیں۔

    ماہرین نے بعد ازاں 2014 میں تمام رضاکاروں سے فالو اپ لیا اور ان میں ڈپریشن کی سطح دیکھی، ان کے متعدد دوبارہ ٹیسٹس بھی کیے گئے اور ان کی ذہنی صحت کا موازنہ 20 سال قبل والی صحت سے کیا گیا۔

    ماہرین نے پایا کہ جب افراد نے یومیہ تین پھل کھائے تھے، ان میں ڈپریشن کی سطح انتہائی کم تھی جب کہ یومیہ ایک پھل کھانے والے افراد میں ڈپریشن کی سطح نمایاں تھیں۔

    ماہرین نے نوٹ کیا کہ یومیہ تین سے چار پھل کھانے سے ڈپریشن نہ ہونے کے امکانات 34 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں جب کہ زیادہ پھل کھانے سے امکانات مزید کم ہوسکتے ہیں۔

    ماہرین نے نوٹ کیا کہ خصوصی طور پر کیلے، تربوز، مالٹے، کینو، پپیتا اور اسی طرح کے دیگر رنگین پھل کھانے سے ڈپریشن سے نمایاں حد تک تحفظ ہو سکتا ہے۔

    یاد رکھیں !! بے جا سوچنے اور ضرورت سے زیادہ پریشان کن خیالات آپ کو ڈپریشن کا شکار بنا سکتے ہیں۔ یہ کیفیات بے چینی اور تشویش میں بھی اضافے کا باعث بنتی ہیں۔

  • ٹیکسٹائل برآمدات میں مسلسل کمی

    ٹیکسٹائل برآمدات میں مسلسل کمی

    اسلام آباد: آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2022 سے مئی 2023 تک برآمدات مسلسل کمی کا شکار ہے، اس عرصے میں ٹیکسٹائل برآمدات 15 فیصد گر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کا کہنا ہے کہ مسلسل 8 ماہ سے ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

    اپٹما کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت 11 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات 15 فیصد گر گئیں، رواں مالی سال مئی میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    اپٹما کے مطابق اکتوبر میں ٹیکسٹائل برآمدات 15 فیصد کم ہوئیں، نومبر میں 18 فیصد، دسمبر میں 16 فیصد، جنوری میں 15 فیصد اور فروری میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 30 فیصد تک کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    مارچ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 23 فیصد، اپریل میں 29 فیصد اور مئی میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 20 فیصد تک کمی ہوئی۔

  • ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں مزید کمی

    ملک بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں مزید کمی

    اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا وائرس کی شرح میں مزید کمی سامنے آئی ہے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران شرح2.25فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی قومی شرح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کیسز کی قومی شرح2.25فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق 24گھنٹے میں کورونا کی بلند ترین4.12فیصد شرح آزاد کشمیرمیں ریکارڈ کی گئی جبکہ ، خیبرپختونخوا میں کورونا کی شرح3.74فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    اس کے علاوہ پنجاب میں کورونا وارس کیسز کی یومیہ شرح2.13 اور بلوچستان میں 1.14فیصد، گلگت بلتستان میں کورونا کی یومیہ شرح3.54فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسزکی یومیہ شرح1.60فیصد جبکہ صوبہ سندھ میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح2.08فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • بینکوں کے ڈپازٹس میں کمی

    بینکوں کے ڈپازٹس میں کمی

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جولائی 2021 میں بینکوں کے ڈپازٹس 956 ارب روپے کم ہوئے، قرضوں کا حجم 118 ارب روپے کم ہو کر 8 ہزار ارب سے کچھ زائد رہا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جولائی 2021 میں بینکوں کے ڈپازٹس 956 ارب روپے کم ہوئے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جولائی 2021 کے اختتام پر بینکوں کا ڈپازٹ اسٹاک 18 ہزار 839 ارب روپے ہے۔ ماہ جولائی میں بینکوں کے فراہم کردہ قرضوں کا حجم 118 ارب روپے کم ہو کر 8 ہزار 878 ارب روپے رہا۔

    جولائی میں بینکوں کی سرمایہ کاری کا اسٹاک 359 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 101 ارب روپے رہا۔

    اس سے قبل اسی سال کمرشل بینکوں کے ڈپازٹس ملکی تاریخ میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے تھے۔

    اپریل 2021 کے مقابلے میں مئی 2021 میں بینک ڈپازٹس میں 394 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور رواں سال مئی میں بینک ڈپازٹس 17 ہزار 955 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال 5 ماہ میں بینک ڈپازٹس میں 870 ارب روپے کا اضافہ ہو چکا ہے جبکہ بینک ڈپازٹس رواں سال جنوری کے 17085 ارب روپے سے بڑھ کر مئی 2021 میں 17 ہزار 955 ارب روپے سے زائد ہو گئے۔

  • ہائی بلڈ پریشر والوں کے لیے نہایت فائدہ مند شے

    ہائی بلڈ پریشر والوں کے لیے نہایت فائدہ مند شے

    بلند فشار خون یعنی ہائی بلڈ پریشر ایک عام مرض بنتا جارہا ہے، ماہرین بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے والی ایسی اشیا تجویز کرتے ہیں جن کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔

    انہی میں سے ایک شے دہی بھی ہے، طبی ماہرین کےمطابق دہی کا روزانہ استعمال بلند فشار خون کو معمول پر لانےمیں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    تحقیق کے مطابق دہی میں شامل صحت بخش بیکٹریا معدے میں جا کر بلند فشار خون کو معمول پر لانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ دہی میں پائے جانے والے بیکٹریا پرو بائیوٹک کے استعمال کو معمول بنا لیتے ہیں جس سے بلند فشار خون کی سطح کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی میں پائے جانے والا کیلشیئم، پروٹین، وٹامن بی اور فولک ایسڈ بڑھتے ہوئے کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔

    ماہرین کے مطابق بلڈ پریشر کے مریضوں کو چکنائی اور نمک والی غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہیئے اور ورزش کے ساتھ ساتھ صحت مند غذاؤں کا استعمال کرنا چاہیئے۔

    دہی کے ساتھ ساتھ بلڈ پریشر میں کمی کے لیے امرود بھی مفید خیال کیا جاتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ امرود میں موجود اجزا خون کی روانی کو کم کر کے بہاؤ متوازن کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، جس سے ہائی بلڈ پریشر سے نجات حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

  • نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

    نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، بجلی کے نرخوں میں کمی نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 31 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی جس سے صارفین کو 2 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

    بجلی کے نرخوں میں کمی نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ نومبر میں بجلی کی ریفرنس پیداواری لاگت 4 روپے 71 پیسے فی یونٹ رہی۔

    بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے کی تھی، سی پی پی اے نے 5 ارب کے سابقہ بقایا جات بھی مانگے تھے۔

    سی پی پی اے حکام کا کہنا ہے کہ صارفین کو 5 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی گئی، نومبر میں پانی سے 33.98 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 20.04 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 17.23 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 10.88 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

    سی پی پی اے حکام کے مطابق 2 ارب کی انوائسز کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

    یاد رہے ایک ماہ قبل بجلی کی قیمت میں 41 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔

    بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست ترسیلی کمپنیوں کی جانب سے دی گئی تھی جس سے صارفین پر 3 ارب 80 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا تھا۔