Tag: reduction in fares

  • اسلام آباد : پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

    اسلام آباد : پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

    اسلام آباد : ٍدارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے بپلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کردی ہے اس حوالے باقاعدہ نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہچانے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا۔
    اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کردی گئی، اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے باقاعدہ نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق کرایوں میں کمی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث کی گئی ہے، نان اے سی گاڑیوں میں اسٹاپ ٹو اسٹاپ2روپے سے6روپے تک کمی کمی گئی ہے، اےسی ٹرانسپورٹ میں ایک روپیہ کمی کی گئی ہے۔

    ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات نے پبلک ٹرانسپورٹ مالکان کو متنبہ کیا ہے کہ زائد کرائے وصول کرنے پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔

  • کراچی : پی آئی اے نے طلباء اور مسافروں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

    کراچی : پی آئی اے نے طلباء اور مسافروں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

    کراچی : پی آئی اے نے مسافروں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا، رعایتی ٹکٹس متعارف کرادیئے گئے، لندن اور عرب امارات کے مسافروں سمیت طلباء کو بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے سے سفر کرنے والے مسافروں کو خوشخبری سنادی گئی، پی آئی اے نے اپنے صارفین کے لئے رعائتی ٹکٹس متعارف کروا دیئے۔

    اس حوالے سے پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لندن سے سیالکوٹ کے مسافروں کو 24 ستمبر تا 30 نومبر تک دس فیصد رعایت دی جائے گی۔

    پی آئی اے کے مسافروں کو پاکستان سے یو اے ای کے سفر میں 20 فیصد رعایت 12 اگست تک دی جائے گی، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان سے لندن جانے والے مسافروں کو 10 اگست تک دس فیصد کرایوں میں کمی کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ بزرگوں کو سرہرائز ہولی ڈیز اسکیم کے تحت 10 فیصد رعایت دی جائے گی، اسکول کے طلباء اور طالبات کو بھی دس فیصد کم کرائے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔