Tag: Reels

  • انسٹا گرام صارفین کیلئے بڑی خبر، دلچسپ فیچر متعارف

    انسٹا گرام صارفین کیلئے بڑی خبر، دلچسپ فیچر متعارف

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ سوشل پلیٹ فارم انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک اور نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کے مطابق اب صارفین ریلز (مختصر ویڈیوز) میں ایک سے زیادہ آڈیو ٹریکس شامل کر سکتے ہیں۔

    مذکورہ کمپنی نے گزشتہ روز اس نئے فیچر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صارفین ایک سنگل ریل میں اب 20 تک ٹریکس شامل کرسکتے ہیں، جس کے لیے ریل ایڈیٹر میں صارفین کو ‘ایڈ ٹو مکس’ کے آپشن پر کلک کرنا پڑے گا۔

    Instagram

    انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ اس فیچر میں ایک مرتبہ ٹریکس ایڈ کرنے کے بعد صارف کے پاس یہ اختیار ہو گا کہ وہ صرف وہی حصہ کاٹ کر شامل کرے جو وہ چاہتا ہے۔

    انسٹاگرام کے مطابق کمبائنڈ ٹریک کو اسی کری ایٹر سے منسوب کر دیا جائے گا تاکہ ان کے فینز اس یونیک مکس کو دوبارہ استعمال کرسکیں۔

    ‘انسٹا گرام’ کے مطابق ریلز میں ملٹی ٹریک آڈیو کی لانچنگ کری ایٹرز کی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھاتی ہے تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار اس انداز میں کر سکیں جو ان کے اور ان کی آڈینس کے لیے موزوں ہوں۔

    اس نئے فیچر کی بدولت اب صارفین کو ایک سے زیادہ ٹریکس کو ملانے اور پھر اپنی کلپس پر لگانے کے لیے دوسرے ایڈیٹر کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

  • انسٹاگرام پر ایک اور دلچسپ فیچر متعارف

    انسٹاگرام پر ایک اور دلچسپ فیچر متعارف

    فوٹو شیئرنگ کی مقبول ایپ انسٹاگرام کی ریلز کے لیے ایک اور دلچسپ فیچر متعارف کروایا جارہا ہے، صارفین نے مذکورہ فیچر کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق انسٹا گرام کی مالک کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن پر ریلز یعنی مختصر ویڈیوز بنانے کے لیے تصاویر کو ری مکس کرنے کا فیچر بھی متعارف کروایا جائے گا۔

    مذکورہ فیچر کے تحت صارفین ریلز بنانے کے لیے اپنی تصاویر کو بھی ویڈیوز کی طرح استعمال کرسکیں گے۔

    اس فیچر کے لیے صارفین کو انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی تصاویر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ فیچر کے تحت وہ صرف منتخب تصویر کو سلیکٹ کریں گے اور ان کی تصاویر ریلز مکسنگ کا حصہ بن جائیں گی۔

    انسٹاگرام پر مذکورہ فیچر کو بہتر بنانے کے لیے مختلف ٹیمپلیٹس بھی متعارف کروائے جائیں گے، جس کے ذریعے صارفین اپنی تصاویر کو دوسری ویڈیوز یا تصاویر کے ساتھ ری مکس بھی کرسکیں گے۔

    یہی نیں بلکہ انسٹاگرام پر مزید میوزک اور آڈیو مکسنگ کے فیچرز کے علاوہ انسٹاگرام کیمرا کی کوالٹی کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔

    انسٹاگرام پر ریلز کے فیچرز کو متعارف کروائے جانے کا مقصد شارٹ ویڈیو ایپلی کیشن ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنا ہے، میٹا کی جانب سے نہ صرف انسٹاگرام بلکہ فیس بک پر بھی کئی طرح کے فیچرز متعارف کروائے جا رہے ہیں۔

  • کیا فیس بک بھی ٹک ٹاک کے نقش قدم پر چل پڑا؟

    کیا فیس بک بھی ٹک ٹاک کے نقش قدم پر چل پڑا؟

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے اکثر و بیشتر نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے رہتے ہیں، اب حال ہی میں فیس بک ایک اور فیچر متعارف کروا رہا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنی موبائل ایپ میں ایک نئے فیچر ریلز کا اضافہ کردیا ہے، یہ فیچر سب سے پہلے ٹک ٹاک میں متعارف کروایا گیا تھا۔

    اس سے قبل فیس بک نے اسنیپ چیٹ کے اسٹوریز فیچر کی نقل کو اصل سے زیادہ مقبول بنا دیا تھا اور اب وہ ریلز کے ساتھ بھی ہی یہی امید کررہی ہے۔

    انسٹا گرام پر تو ریلز کو کچھ زیادہ مقبولیت نہیں ملی مگر فیس بک کو توقع ہے کہ اس کی مین ایپ پر یہ فیچر زیادہ لوگوں کی توجہ حاصل کرسکے گا۔

    یہ فیچر سب سے پہلے امریکا میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔

    فیس بک ریلز موسیقی، آڈیو، ایفیکٹس اور دیگر پر مشتمل فیچر ہوگا جس کو نیوز فیڈ یا گروپس میں دیکھا جاسکے گا۔

    جب صارف ایسی مختصر ویڈیو کو دیکھے گا تو وہ آسانی سے کریٹیئر کو فالو کرسکے گا یا اپنے دوست سے شیئر کرسکے گا۔

    فیس بک کی جانب سے انسٹا گرام صارفین کی جانب سے فیس بک مین ایپ میں ریلز کو ریکمنڈ کرنے کے فیچر کی آزمائش بھی کی جارہی ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ ریلز فیچر کو مستقبل قریب میں دونوں ایپس میں مکمل طور پر ضم کردیا جائے گا۔