Tag: Reema khan

  • ریما خان کے کیس میں اہم پیش رفت

    ریما خان کے کیس میں اہم پیش رفت

    فلم اسٹار ریما خان نے ہتک عزت کے دعووں کی سماعت کیلئے ٹربیونل تشکیل نہ دینے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے، عدالت نے درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ  نے فلم اسٹار کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی اور درخواست پر نوٹس جاری کر کے پنجاب حکومت سے جواب مانگ لیا۔

    فلم اسٹار ریما خان نے درخواست میں ہتک عزت کے قانون کے تحت ٹربیونل تشکیل نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا،  فلم اسٹار کے وکیل جہانزیب سکھیرا  نے نشاندہی کی کہ ہتک عزت قانون 2024 کے تحت ٹربیونل تشکیل دیئے جانے تھے لیکن ابھی تک ٹربیونل تشکیل نہیں دیئے گئے۔

    ریما خان کے وکیل نے یہ بتایا 2024 کے قانون سے پہلے ایڈیشنل سیشن جج اور سول ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت کرسکتے لیکن اب ایسا نہیں ہے، ہتک عزت کے دعوے پر صرف ٹربیونل کی سماعت کرسکتا۔

    جہانزیب سکھیرا ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ٹربیونل تشکیل نہ دینے کی وجہ سے دعوے التوا کا شکار ہیں، اور درخواست گزار فلم اسٹار کے ہتک عزت پر کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی ہے۔

    پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ عید کے بعد ٹربیونل تشکیل دیئے جائیں گے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہتک عزت کے دعووں کیلئے ٹربیونل تشکیل دینے اور انہیں فعال کیا جائے، ریما خان کی درخواست پر اب 10 اپریل کو سماعت ہوگی۔

    ایک غیر معروف فلم سرمایہ کار شاہد رفیق نے ماضی کی مقبول فلمی اداکارہ ریما خان پر دو کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ نے ان سے پیسے لیے لیکن واپس نہیں کیے۔

    شاہد رفیق نے کہا تھا کہ ریما نے پیسے دینے کے بجائے ان سے ایک معاہدہ کیا جس کے تمام ثبوت بھی ان کے پاس موجود ہیں اور اس کے علاوہ بینک اسٹیٹمنٹ کا ریکارڈ بھی موجود ہے لیکن ریما نے مجھ پر 20 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ کر دیا کہ میں فراڈ ہوں، ریما سامنے آئیں تو معلوم ہوگا کہ دھوکا کس نے دیا۔

  • ویڈیو: ناصر ادیب نے ریما خان سے معافی مانگ لی

    ویڈیو: ناصر ادیب نے ریما خان سے معافی مانگ لی

    پاکستان کے معروف فلمساز ناصر ادیب نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی ماضی کی اداکارہ ریما خان سے معافی مانگ لی۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماضی کی اداکارہ ریما خان اور فلمساز ناصر ادیب گزشتہ کچھ دنوں سے کچھ تبصروں کی وجہ سے پورے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہیں۔

    ہوا یوں کہ کچھ دن قبل ناصر ادیب نے ایک پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ اور ہدایت کار یونس ملک کسی فلم کے لیے ہیروئن دیکھنے لاہور کی ہیرا منڈی گئے تھے، جہاں انہیں ریما خان کو بھی دکھایا گیا۔

    ناصر ادیب نے دعویٰ کیا تھا کہ ہیرا منڈی میں انہوں نے ریما خان سمیت متعدد لڑکیوں کو دیکھا لیکن انہوں نے ریما خان کو کاسٹ نہیں کیا، کیوں کہ انہیں وہ پسند نہیں آئی تھیں بعد مین وہ فلموں کی سپر اسٹار بنیں۔

    ناصر ادیب کے نازیبا تبصرے پر ریما خان کا شاندار جواب

    ریما خان کے ماضی سے متعلق دعوے کرنے پر ناصر ادیب کو عمران عباس، مشی خان، صنم جنگ سمیت دیگر شخصیات نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد گزشتہ روز اداکارہ ریما خان نے ان متنازعہ تبصروں کا جواب انتہائی شائستہ انداز میں دیا تھا۔

    تاہم اب ناصر ادیب نے دوبارہ سے اسی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور ریما خان سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی ہے، ناصر ادیب نے کہا کہ میں ریما سے معافی مانگتا ہوں کہ خدا کے لیے مجھے معاف کردیں۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ کا بھی فرمان ہے کہ سنی سنائی بات پر یقین نہیں کرنا چاہیے، اور میں نے ایسی بات کی جس کی تصدیق نہیں کی، مجھے معاف کردیں کیونکہ مجھے ایسے الفاظ نہیں کہنے چاہیے تھے اور نہ ہی ایسے دعوے کرنے چاہیے تھے۔

    ناصر ادیب کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ایک دوست سے مدد طلب کر کے گوگل پر ریما کو تلاش کرنے کا کہا ہے، مجھے معلوم تھا کہ ریما کا تعلق پٹھان فیملی سے ہے اور اس نے ایک غریب گھرانے میں آنکھ کھولی تھی۔ اس کا اصل نام ثمینہ ہے، یہ چار بہن بھائی تھے، لاہور میں ہی پیدا ہوئیں، اور اس کے ہاں غربت کا یہ عالم تھا کہ اسکول کی فیس دینے کے پیسے نہیں ہوتے تھے اسی لیے اسے اسکول سے نکال دیا تھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جو عورت اس جگہ یا اس بازار میں رہتی ہو وہاں سب کچھ تو ہوسکتا ہے لیکن غربت اور غیرت کا نام و نشان نہیں ہوسکتا، اس لیے میں ان سے معافی مانگتا ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

  • ناصر ادیب کے نازیبا تبصرے پر ریما خان کا شاندار جواب

    ناصر ادیب کے نازیبا تبصرے پر ریما خان کا شاندار جواب

    پاکستانی فلموں کی ماضی کی مقبول اداکارہ ریما خان نے اپنے سے متعلق تبصرے پر ناصر ادیب کو شاندار جواب دیدیا۔

    کچھ دن قبل ناصر ادیب نے ایک پوڈکاسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ اور ہدایت کار یونس ملک کسی فلم کے لیے ہیروئن دیکھنے لاہور کی ہیرا منڈی گئے تھے، جہاں انہیں ریما خان کو بھی دکھایا گیا۔

    ’ریما سے متعلق نازیبا بیان پر ناصر ادیب معافی مانگیں‘

    ناصر ادیب نے دعویٰ کیا تھا کہ ہیرا منڈی میں انہوں نے ریما خان سمیت متعدد لڑکیوں کو دیکھا لیکن انہوں نےاداکارہ کو کاسٹ نہیں کیا، کیوں کہ انہیں وہ پسند نہیں آئی تھیں بعد مین وہ فلموں کی سپر اسٹار بنیں۔

    ریما خان کے ماضی سے متعلق دعوے کرنے پر ناصر ادیب کو عمران عباس، مشی، صنم جنگ سمیت دیگر شخصیات نے تنقید کا نشانہ بنایا  تاہم اب اداکارہ نے متنازعہ تبصروں کا جواب انتہائی شائستہ انداز میں دیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)

    ریما نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے جمعہ مبارک کا پیغام پوسٹ کیا اور کہا کہ ’’ اپنے آپ کو اشرف المخوقات اس وقت کہیں جب آپ کی شر سے باقی مخلوق محفوظ ہو‘‘۔

    اداکارہ نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’ الله پر توکل کرنا، اس کے فیصلے پر راضی رہنا اس کے امر کو تسلیم کرنا اور اپنے معاملات اس کے سپرد کرنا ایمان ہے، اے پاک پروردگار ہمیں ایمان کی پختگی عطا فرما‘۔

    اداکارہ ریما خان کی پوسٹ پر مداحوں سمیت فنکاروں کے کمنٹ کا سلسلہ جاری ہے، ان میں سے ایک اداکار عمران اشرف نے کمنٹ کیا کہ ’ آپ ایک سپر اسٹار اور عظیم شخصیت ہیں۔‘

  • ریما اور عمران عباس کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    ریما اور عمران عباس کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    معروف پاکستانی اداکاروں ریما خان اور عمران عباس کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دونوں گنگناتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    ماضی کی معروف اداکارہ ریما خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عمران عباس کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی، ویڈیو میں دونوں بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کے گانے پر لپ سنکنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

    اداکارہ نے لکھا کہ انہوں نے مداحوں کی فرمائش پر کچھ ویڈیوز ریکارڈ کی ہیں۔

    دونوں اداکار گاڑی میں ہیں اور لندن کی سڑکوں پر گشت کرتے دکھائی دے رہے ہیں، مداحوں نے ان کی اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا۔

  • ارطغرل غازی کے مشہور اداکار کے "دل دل پاکستان” کے نعرے

    ارطغرل غازی کے مشہور اداکار کے "دل دل پاکستان” کے نعرے

    لاہور : پاکستان کی نامور اداکارہ ریما خان نے ترک اداکار جلال خان کے ساتھ بنائی گئی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دونوں فنکار اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے دل دل پاکستان کا نعرہ لگارہے ہیں۔

    ان دنوں پاکستانی فنکاروں پر مشتمل ایک وفد ترکی کے دورے پر ہے، اس موقع پر ریما خان کی جانب سے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی نئی تصاویر اور ویڈیوز سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ترکی میں موجود ہر لمحےکو یاد گار بنانا چاہتی ہیں۔

    ریما خان نے اپنے مداحوں کیلئے استنبول کی یادگاری اور تاریخی مسجد آیا صوفیہ کے دورے کے موقع پر لی گئی تصاویر بھی انسٹا گرام پر شیئر کیں۔

    اس موقع پر پاکستانی سنیئر اداکارہ ریما خان کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ ترک سیریز ارطغرل غازی کے اہم کردار (عبدالرحمان غازی) جلال خان کے ہمراہ موجود ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

    مذکورہ ویڈیو میں ریما اور جلال خوشگوار موڈ میں پاکستان اور ترکی کی دوستی کا نعرہ لگا رہے ہیں، ریما خان نے نعرہ بلند کیا کہ "دل دل پاکستان جان جان ترکی” جبکہ یہی نعرہ ان کے ساتھ جلال بھی دہرا رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ فی الوقت پاکستانی اداکاروں کے دورہ ترکی سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم ایک اور پوسٹ میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ تصویر ترکی کی فلم کمپنی کے ساتھ ایک میئٹنگ کے موقع پر لی گئی ہے۔

  • پاکستان کی معروف اداکارہ ریما ماں بن گیئں

    پاکستان کی معروف اداکارہ ریما ماں بن گیئں

    کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کی مایہ ناز ادارہ ریما کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    اداکارہ ریما نے تین سال پہلے 16 نومبر 2011 کو امریکی ڈاکٹر شہاب طارق سے شادی کی تھی، جبکہ ان کے ولیمے کی تقریب 21 مئی 2012 کو لاہور کے پی سی ہوٹل میں منعقد ہوا تھا۔

    اداکارہ ریما کو قدرت نے آج اولاد نرینہ کے تحفے سے نوازا ہے اور ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    اداکارہ ریمانے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1990میں کیا اور اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے 200سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔ریمانے بہت سے لالی ووڈ فلموں میں بطور ڈائریکٹر بھی کام کیا۔

    واضح رہے کہ نوے کی دہائی میں اداکارہ ریما نےشاندار مقبولیت حاصل کی تھی۔

  • ریما نے سب سے بڑا امریکی ایوارڈجیت لیا

    ریما نے سب سے بڑا امریکی ایوارڈجیت لیا

    نیویارک: اداکارہ ریما نے سب سے بڑا امریکی ایوارڈ ’امریکا ایبراڈ میڈیا‘جیت لیا ہے۔

    انہیں یہ ایوارڈ ”ریما خان کا امریکا“ میں شاندار کارکردگی پردیا گیا، تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی سیریل پرانہیں یہ ایوارڈ ملاجس میں ریما خان نے ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو امریکہ میں رہائش پذیر پاکستانیوں کی نظر سے اپنے نئے ملک کی تلاش کی کوشش کرتی اور وہاں رہائش پذیر لوگوں سے امریکا کے بارے میں ان کے خیالات جانچنے کی کوشش کرتی ہے۔

    ریما نے کہا کہ امریکا کا سب سے بڑا ایوارڈ جیتنا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔