Tag: reforms

  • جرمن شہریت حاصل کرنا اب اور بھی آسان، لیکن کیسے؟

    جرمن شہریت حاصل کرنا اب اور بھی آسان، لیکن کیسے؟

    جرمن حکومت نے ملک کو درپیش ملازمین اور ہنر مند کاریگروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ’اپرچونیٹی کارڈ‘یا ’چانسنکارٹ‘کا اجرا شروع کردیا ہے۔

    حکومت کے اس اقدام کے بعد غیر یورپی افراد کے لیے جرمنی میں قانونی طور پر رہائش اور ملازمت کرنا مزید آسان ہوسکتا ہے۔

    گزشتہ روز جمعرات کو جرمن حکومت کی جانب سے جاری اصلاحات کے نفاذ کے بعد متعدد لوگ اپنی موجودہ قومیت ترک کیے بغیر جرمن شہری بن سکیں گے۔

    German citizenship

    شینگن نیوز کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں طویل مدتی مقیم غیرملکی افراد کے لیے نئے قوانین اور ضوابط میں اہم تبدیلیاں متعارف کروائی جا رہی ہیں جن کا مقصد ان کے حقوق میں اضافہ اور انہیں بہتر سماجی، اقتصادی اور قانونی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

    ان تبدیلیوں کا مقصد جرمنی میں مقیم غیرملکیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا اور ان کو درپیش مشکلات کو کم کرنا ہے۔

    German

    رپورٹ کے مطابق قوانین میں تبدیلی کا مطلب ہے کہ شہریت کے لیے رہائش کی شرط آٹھ سال سے کم کرکے پانچ سال کردی گئی ہے جبکہ کچھ دیگر صورتوں میں یہ مدت مزید کم ہو کر تین سال ہوسکتی ہے۔

    مزید پڑھیں : امریکی اور کینیڈین شہریوں کیلیے اہم خبر

    اس کے علاوہ کچھ لوگ تین سال کے بعد شہریت کیلئے درخواست دے سکیں گے اگر وہ روانی سے جرمن زبان بولتے ہیں۔

  • شہباز شریف کا بیورو کریسی قوانین میں اصلاحات لانے کا فیصلہ

    شہباز شریف کا بیورو کریسی قوانین میں اصلاحات لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے بیوروکریسی قوانین میں تبدیلیاں کرنے اور اس میں ضروری اصلاحات لانے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہائی پاور کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہائی پاورکمیٹی کے سربراہ سابق سینئر بیورو کریٹ ناصرمحمود کھوسہ ہونگے۔

    کمیٹی میں سابق چیف سیکرٹریز، سابق وفاقی سیکرٹریز اور سابق آئی جیز شامل ہونگے، کمیٹی کےدیگراراکین کا تعین کمیٹی سربراہ ناصرمحمود کھوسہ خود کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق کمیٹی کسی بھی محکمے سے متعلق کارکردگی کاجائزہ لے کر سفارش کرسکے گی، وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ ہائی پاور کمیٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد تجاویز فراہم کرے، ناصر کھوسہ بہترین، انتہائی قابل اور تجربہ کار بیورو کریٹ ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی پاور کمیٹی بیورو کریسی کے تحفظات اور دیگر مسائل کا جائزہ اور بیوروکریسی کے تحفظات ختم کرنے پر تجاویز دے گی۔

    مذکورہ کمیٹی نیب قوانین سمیت آرڈیننس میں تبدیلیوں پر تجاویز تیار کرے گی اور ریفارمز لانے سے متعلق پلاننگ بھی تشکیل دے کر آگاہ کرے گی۔،

    اس کے علاوہ کمیٹی سینئر بیوروکریٹس کی کارکردگی، اقدامات پر تجاویز دے سکتی ہے، ذرائع کے مطابق بیورو کریٹس کے تحفظات سمیت دیگر مسائل کو دیکھتے ہوئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوا۔

  • سندھ پولیس میں اصلاحات کے لیے کمیٹی قائم

    سندھ پولیس میں اصلاحات کے لیے کمیٹی قائم

    کراچی: انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کلیم امام کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس میں اصلاحات کے لیے ریفارمز کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس کے تحت تھانہ کلچر اور پولیس کے خلاف شکایات کا ازالہ 7 دن کے اندر کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں اصلاحات کے لیے ریفارمز کمیٹی قائم کردی گئی۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کلیم امام کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی تشکیل لا اینڈ جسٹس آف پاکستان کی رپورٹ پر کی گئی۔

    آئی جی کا کہنا تھا کہ تھانہ کلچر اور پولیس کے خلاف شکایات کا ازالہ متعلقہ سپریٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) کرے گا، متعلقہ افسر 7 دن کے اندر سائل کی شکایت کا ازالہ کرے گا۔ سائل کو ایف آئی آر کے لیے عدالت سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ شکایت پر اہلکار یا افسر کو عہدے سے ہٹا کر انکوائری کی جائے گی، سنگین جرم یا زیادتی میں ملوث اہلکار یا افسر نوکری سے برخاست ہوگا۔ شکایت درج نہ کرنے پر جسٹس آف پیس خود پولیس کے پاس جائے گا۔

    آئی جی سندھ کلیم امام کے مطابق شکایت کنندہ سے حلف نامہ کے تحت پولیس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل آئی جی سندھ کلیم امام نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس ریفارمز کمیٹی / پولیس اصلاحات جیسے اقدامات اٹھانے اور ان پر عمل درآمد سے بالخصوص کرمنل جسٹس سسٹم کو صوبائی سطح پر مؤثر اور مربوط بنایا جاسکے گا۔

    ان کے مطابق ریفارمز سے کیسز کی تفتیش، تحقیق اور چھان بین سے متعلق مجموعی کاوشوں اور ترجیحات کو نہ صرف تقویت ملے گی بلکہ اس عمل سے پولیس کارکردگی پر بھی مثبت اور نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ 200 سے زائد انسپکٹرز برائے انویسٹی گیشن، 170 انسپکٹر برائے قانون اور 30 پی ڈی ایس پیز کو کیریئر گروتھ پلان اور ٹی او آرز کی ریکروٹمنٹ بھی کی جارہی ہے اور ساتھ ہی انویسٹی گیشن پر اٹھنے والے اخراجات میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے اور فارنزک تفتیش کا باقاعدہ نصاب تشکیل دیا جاچکا ہے۔

    آئی جی کے مطابق سندھ پولیس نے ضلعی سطح پر عوامی شکایات ازالہ میکنزم باقاعدہ تشکیل دے دیا ہے جس کے تحت بالخصوص پولیس کے خلاف ملنے والی مختلف نوعیت کی شکایات پر ہر سطح پر ازالہ یقینی بنایا جارہا ہے۔

  • ایف بی آر میں اصلاحات کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں: پاکستان اکانومی واچ

    ایف بی آر میں اصلاحات کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں: پاکستان اکانومی واچ

    اسلام آباد: پاکستان اکانومی واچ کے چیئرمین برگیڈئیر ریٹائرڈ محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایف بی آر میں اصلاحات کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں محمد اسلم کا کہنا تھا کہ حکومت کے اس فیصلے سے معیشت میں نئی جان پڑ جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد ٹیکس گزاروں کی شکایات کا ازالہ ہوگا جبکہ بیرونی قرضوں پر انحصار کم ہو جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو پالیسی سازی کے عمل کے دور کرنا اور اس کا کردار ٹیکس جمع کرنے تک محدود کرنا کاروباری برادری کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

    چیئرمین پاکستان اکانومی واچ کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبے پر اب عمل ہو گیا ہے، اس سے بزنس کمیونٹی کا اعتماد بڑھے گا

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس کے متعلق پالیسی سازی اب ٹیکس پالیسی بورڈ کرے گا، جس سے شفافیت بڑھے گی۔

  • ایس ای سی پی نے کمپنی رجسٹریشن کا عمل نہایت آسان کردیا

    ایس ای سی پی نے کمپنی رجسٹریشن کا عمل نہایت آسان کردیا

    اسلام آباد : ایس ای سی پی نے عوام کو کاروبار کی سہولت کیلئے محض چار گھنٹوں میں کمپنی کو آن لائن رجسٹر کرانے کا طریقہ متعارف کرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے کاروبار کرنے کو آسان بنانے کے لئے کی جانے والی اصلاحات کے تسلسل میں نئی کمپنی کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید سہل بنادیا ہے۔

    اس حوالے سے ایس ای سی پی کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی کمپنی کے لئے نام کے حصول اور بعد ازاں کمپنی کی رجسٹریشن کو ایک ہی عمل کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

    کمپنی کی رجسٹریشن کے طریقہ کار میں اس نمایاں تبدیلی کے بعد اب آن لائن طریقے سے کمپنی کی رجسٹریشن صرف چار گھنٹوں میں ممکن ہو سکے گی۔

    ایس ای سی پی کی جانب سے کمپنی کے نام کی درخواست اور کمپنی کی رجسٹریشن کے عمل کو اکٹھا کرنا ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کاروبار کے لئے آسانیاں فراہم کرنے والے عوامل کے عین مطابق ہے۔

    کمپنی رجسٹریشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کے بعد اب کمپنی رجسٹرڈ کروانے کے خواہش مند افراد کو صرف ایک درخواست جمع کروانی ہو گی، جس میں کمپنی کے لئے تین نام تجویز کرنے ہوں گے۔

    اس کے علاوہ اسی درخواست کے ساتھ ہی مجوزہ کمپنی کا میمورنڈم آف ایسوسی ایشن اور آرٹیکلزآف ایسوسی ایشن بھی جمع کروانے ہوں گے۔

    نئی کمپنی کی رجسٹریشن کی درخواست کے ساتھ ہی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا نام بھی ساتھ ہی تجویز کیا جا سکتا ہے۔

  • ہانگ کانگ:جمہوری اصلاحات، دھرنے کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری

    ہانگ کانگ:جمہوری اصلاحات، دھرنے کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری

    ہانگ کانگ: جمہوری اصلاحات کیلئے دھرنے کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری ہے اور ہزاروں افراد حکام کی تنبیہ کے باوجود ہانگ کانگ کی سڑکو ں پر موجود

    جمہوری اصلاحات کے حق میں مظاہرین نے شہر کے تین اہم علاقوں پر دھرنا دے رکھا ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ چین ہانگ کانگ کے عوام کو اپنے قائدین کے انتخاب کی مکمل آزادی دے اور چینی حکومت سنہ دو ہزار سترہ میں چیف ایگزیکٹیو کے عہدے کے لیے ہونے والے انتخاب کے امیدواروں کی چھان بین کا منصوبہ ترک کر دے۔

    ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکیٹو سی وائے لیئنگ نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں اور یہ محض افواہیں ہیں، سی وائے لیئنگ نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ عوام پر سکون رہیں گے ۔

    ادھر چینی حکام کا کہنا ہے کہ اسے یقین ہے کہ مقامی انتظامیہ اس معاملے کا حل نکال لےگی۔