Tag: refrigerator

  • قتل سے قبل لڑکی کی آخری ویڈیو منظرعام پر آگئی

    قتل سے قبل لڑکی کی آخری ویڈیو منظرعام پر آگئی

    نئی دہلی : کچھ روز قبل اپنے دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والی لڑکی کی زندگی کی آخری ویڈیو منظرعام پر آگئی، سوشل میڈیا ویڈیو دیکھنے والےبھی افسردہ ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مقتولہ22 سالہ نکی یادیو کو قتل سے کچھ دیر پہلے فلیٹ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں سیڑھیوں پر چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ہریانہ کے علاقے جھجر کی رہنے والی 22 سالہ نکی یادو قتل کیس کو اس کے دوست ساحل گہلوت نے بے دردی سے گلا دبا کر قتل کیا تھا پھر اس کی لاش کو فریج میں چھپا دیا۔

    اس سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھ کر یہ سوچنا کتنا دردناک ہے کہ محض کچھ دیر بعد نکی یادیو کا کچھ دیر بعد قتل کردیا جائے گا، مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

    مقامی پولیس نے ملزم ساحل گہلوت کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں سے ملزم کو پولیس ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

    پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ مقتولہ نکی یادیو کی نعش گزشتہ روز دہلی میں سڑک کے کنارے قائم ایک دھابے کے ریفریجریٹر میں ملی تھی، لڑکی کو اس کے دوست نے ڈیٹا کیبل سے گلا گھونٹ کر جان سے مار ڈالا تھا۔

    مزید پڑھیں : ایک اور لڑکی کی لاش فریج سے برآمد، قاتل گرفتار

    ملزم ساحل گہلوت نے پولیس کے سامنے اعترافی بیان میں کہا کہ 9 اور 10 فروری کی درمیانی شب اس نے قتل کیا تھا نکی یہ بات جان چکی تھی کہ میں نے دوسری لڑکی سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، میں نے نکی کو اپنی منگنی یا شادی کے بارے میں نہیں بتایا تھا، اسی بات پر ہم دونوں کے درمیان زبردست جھگڑا ہوا تھا۔

  • فریج سے لیک ہونے والے پانی کا مسئلہ کیسے حل ہوگا ؟ آسان طریقہ ویڈیو میں

    فریج سے لیک ہونے والے پانی کا مسئلہ کیسے حل ہوگا ؟ آسان طریقہ ویڈیو میں

    عام طور پر گھروں میں استعمال ہونے والی الیکٹرونکس اشیاء میں اگر چھوٹی موٹی خرابی پیدا ہوجائے تو اہل خانہ خصوصاً کو خواتین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم آج آپ کیلئے اس طرح کی مشکلات میں سے ایک مشکل کا حل بتانے جارہے ہیں جس پر عمل کرکے آپ اس مسئلے کو ختم کرسکتے ہیں۔

    ہمارے گھروں میں رکھے فریج میں سے اکثر پانی گرنا شروع ہوجاتا ہے جو کچن میں گندگی اور فرش پر پھسلن کا باعث بن جاتا ہے۔

    اس پانی کوصاف کرنے کیلئے کسی پلمبر یا الیکٹریشن کی ضرورت نہیں یہ کام آپ خود بھی بخوبی انجام دے سکتے ہیں۔

    سب سے آپ یہ دیکھیں کہ فریج کے اوپر والی ٹرے میں پانی موجود ہے یا نہیں، اگر ٹرے میں پانی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ والی ٹرے لیک کر رہی ہے جس کی وجہ سے پانی باہر آرہا ہے۔

    لیکن اگر اس ٹرے میں پانی موجود نہیں ہے تو اس کا مطلب فریج کے اندر سے پانی اس ٹرے میں داخل نہیں ہو پا رہا، اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے اوپر دی گئی اس ویڈیو کو دیکھیں اور اپنے فریج کو مزید خراب ہونے سے بچائیں۔

  • بچہ خوفناک حادثے کا شکار : دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    بچہ خوفناک حادثے کا شکار : دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

    اکثر خواتین مارکیٹوں میں شاپنگ یا ریستوران میں کھانے کے دوران اتنی مدہوش ہوجاتی ہیں کہ انہیں اپنے بچوں کا بھی پتہ نہیں ہوتا ہوش تب آتا ہے جب وہ بچہ نظر سے اوجھل ہوجائے۔

    ایسی صورتحال میں پاؤں کے نیچے سے زمین نکل جاتی ہے اور سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر بچے کی فکر لگ جاتی ہے، اوپر کا سانس اوپر اور نیچے کا نیچے رہ جاتا ہے۔

    اسی نوعیت کا ایک واقعہ ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا کہ جس میں بچے کی چھوٹی سی شرارت کے باعث اس کی جان کے لالے پڑگئے اگر ویٹر نے فوری کارروائی نہ کی ہوتی تو بہت بڑا نقصان بھی ہوسکتا تھا۔

    مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جسے اب تک 16ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور کمنٹس میں اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

    جب بچوں کے والدین کسی ریسٹورانٹ میں کھانے سے لطف اندوز ہو رہے ہوں تو ان بچوں کے لیے گھومنا غیر معمولی بات نہیں ہے اگرچہ عام طور پر کھانے پینے کی جگہوں کے اندر چیزیں محفوظ ہوتی ہیں لیکن بھاری سامان جیسے فریزز، بڑے کنٹینرز، اور کافی مشینوں کی موجودگی کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتیں ہے۔

    واقعہ کچھ یوں ہے کہ ریسٹورنٹ میں ایک بچہ فریزر سے کچھ نکالنے کیلئے اس کو کھولنے کی کوشش میں اس کے دروازے کو زور سے کھینچتا ہے اسی وقت وہ فریزر اس بچے پر آگرتا ہے۔

    دل دہلا دینے والے اس منظر کو خوش قسمتی سے وہاں سے گزرنے والا ایک ویٹر دیکھ لیتا ہے اور کمال مہارت سے ہاتھ میں پکڑی ہوئی ٹرے سے اس فریج کو گرنے سے روکنے کی کوشش کرتا ہے۔

    اگرچہ فرج بالآخر زمین پر گرجاتا ہے لیکن ویٹر کی بروقت مداخلت نے بچے کو کسی بھی نقصان سے بچالیا، بصورت دیگر بچہ شدید زخمی بھی ہوسکتا تھا۔

  • یخ چل ۔ قدیم دور میں استعمال ہونے والا فریج

    یخ چل ۔ قدیم دور میں استعمال ہونے والا فریج

    کیا آپ جانتے ہیں قدیم ادوار میں جب بجلی ایجاد نہیں ہوئی تھی تو لوگ کھانے پینے کی اشیا کو محفوظ کرنے اور ٹھنڈا کرنے کے لیے کیا شے استعمال کرتے تھے؟

    چوتھی صدی قبل مسیح میں مصر کے لوگوں نے، جو دنیا کا عظیم عجوبہ اہرام مصر تعمیر کر کے رہتی دنیا تک اپنی ذہانت و قابلیت کی دھاک بٹھا چکے ہیں، غذا کو محفوظ کرنے کے لیے زیر زمین ’فریج‘ ایجاد کیا تھا جو اس وقت آس پاس کے علاقوں میں بھی بے حد مقبول ہوا تھا۔

    یہ فریج جسے ’یخ چل‘ کہا جاتا تھا، نصف زمین کے اندر اور نصف زمین کے باہر ہوتا تھا۔ زمین کے باہر یہ ایک گنبد کی طرح 60 فٹ تک اونچا ہوتا تھا جبکہ زمین کے اندر 6 ہزار 5 سو گز تک وسیع ہوتا تھا۔

    یخ چل عمل تبخیر کے ذریعے اپنے اندر موجود اشیا کو سرد رکھتا تھا۔

    اس زمانے میں ہر مقام پر بے تحاشہ پانی کی زیر زمین گزر گاہیں موجود ہوتی تھیں جو ایک سے دوسری جگہ پانی پہنچاتی تھیں۔ یہ فریج اپنے قریب موجود آبی گزر گاہوں سے پانی اور ٹھنڈک لے کر مختلف غذائی اشیا کو سرد رکھتا اور خراب ہونے سے بچاتا تھا۔

    اس فریج میں برف بھی جمائی جا سکتی تھی جبکہ اس کے اندر کھڑے ہو کر ایسا ہی محسوس ہوتا جیسے آپ کسی ریفریجریٹر کے اندر کھڑے ہیں۔

    یخ چل کو ریت اور چکنی مٹی سے بنایا جاتا تھا جبکہ اسے بنانے میں انڈے کی سفیدی اور بکری کے بال بھی استعمال کیے جاتے تھے۔

  • لوڈ شیڈنگ کا حل‘ بغیر بجلی کا فریج

    لوڈ شیڈنگ کا حل‘ بغیر بجلی کا فریج

    چترال: چترال کے ایک فنی ادارے نے ایک ایسا فریج متعارف کرایا ہے جو بغیر بجلی کے گیس اور شمسی توانائی سے چلتا ہے‘ فرج کے خالق کا کہنا ہے کہ یہ قدیم ٹیکنالوجی کی جدید شکل ہے۔

    کیڈ Creative Approach for Development (CAD)کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجنئیر شہزادہ مدثر الملک کا کہنا ہے کہ چترال میں موسم گرما میں بیس سے پچیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے جس سے عوام انتہائی پریشان ہوتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے سبب فریج بھی کام نہیں کرتے جس کی وجہ سے لوگوں کو ٹھنڈا پانی دستیاب نہیں ہوتا اور یہاں برف کے کارخانے بھی نہیں ہیں۔ اس فریج سے عوام کا یہ مسئلہ حل ہوگا کیونکہ یہ فریج بجلی کے بغیر صرف گیس، مٹی کے تیل اور شمسی توانائی سےچلتا ہے۔

    fridge-1

    انجنئر محمد ارشد نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ یہ فریج انیسوی صدی میں استعمال ہوتا تھا مگر اس کے بعد یہ ناپید ہوا اور اب میں نے اسے دوبارہ نئے طریقے سے متعارف کرایا ہے جس میں مٹی کے تیل یا ایل پی جی گیس سے ایک چولہا نما دیا چلتا ہے جس سے فریج کے اندر ایک پائپ میں پانی گرم کرتا ہے اور اس کے بخارات اوپر جاکر ہائڈروجن گیس کی وجہ سے گردش کرتے ہوئے نیچے آتے ہیں اور المونیئم گیس سے ٹھنڈک پیدا کرکے فریج ٹھنڈا ہوتاہے اور یہ برف بھی بناتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس میں کمپریسر بھی نہیں لگتا اور موٹے پائپ ہیں جو لیک ہونے کا کوئی خطرہ بھی نہیں ہے اگر خرا ب بھی ہوجائے تو اسے تھوڑی دیر کیلئے الٹا رکھ کر پھر سیدھا کرنے سے خود بخود ٹھیک ہوتا ہے اگر اس سے بھی کام شروع نہ کرے تو پھر اسے ہلائیں جلائیں یا کسی گاڑی میں رکھ کر کچے راستے سے گزاریں تاکہ اس کو خوب جھٹکے لگیں اور اس کے اندر گیس اور پانی نیچے آجائے جس سے یہ دوبارہ کام شروع کرتا ہے۔

    fridge-3

    ایک گھریلوں خاتون نے بھی اس فریج کی ایجاد پر نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چترال میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے عوام تنگ آچکے تھے کیونکہ گرمیوں میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ یا تو گرم پانی پیتے یا پھر بیسیوں کلومیٹر دور سفر کرکے پہاڑوں میں موجود قدرتی چشموں سے ٹھنڈا پانی لانے پر مجبور تھے مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔

    fridge-2

    اس نئے فریج سے اب ہمیں تازہ سبزی، گوشت، چکن کے ساتھ ساتھ ٹھنڈا پانی بھی ملے گا۔اس فریج کی قیمت چالیس ہزار روپے تک ہے جو بارہ مکعب فٹ تک اس کی حجم ہوگی جو ایک بڑے گھرانے کیلئے بھی کافی ہے۔ اگر یہ فریج صنعتی سطح پر مارکیٹ میں کامیاب ہوا تو امید ہے کہ اب لوگ بجلی نہ ہونے سے اپنے فریجوں سے الماری نہیں بنائیں گے بلکہ اس میں اس نئے ٹیکنالوجی والے کٹ اور مشینری لگاکر اسے چلتا بنائیں گے۔