Tag: Refugee camps

  • غزہ جنگ : اسرائیلی فورسز نے پناہ گزین کیمپوں کو مقتل بنا دیا

    غزہ جنگ : اسرائیلی فورسز نے پناہ گزین کیمپوں کو مقتل بنا دیا

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 25فلسطینی شہید اور 70سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گرد اسرائیلی فورسز نے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں کو مقتل بنا دیا، صیہونی فوجیوں نے نصیرات، جبالیہ اور دیر البلاح پر وحشیانہ بمباری کی۔

    دہشت گرد اسرائیلی فورسز نے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں کو مقتل بنا دیا صیہونی فوج کی نصیرات، جبالیہ اوردیر البلاح پروحشیانہ بمباری 24گھنٹوں میں مزید25فلسطینی شہید، 70سےزیادہ زخمی

    اسرائیلی افواج کی مسلسل بمباری کے باعث المغازی کیمپ سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی، غزہ میں ہر سمت موت کا رقص جاری ہے، مظلوم فلسطینیوں کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں رہی۔

    وسطی غزہ میں لڑائی کے دوران اسرائیل کے دو میجر ہلاک ہوگئے، جنگ بندی کیلئے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل پہنچ گئے، تل ابیب میں نیتن یاہو حکومت کیخلاف بڑا مظاہرہ کیا گیا۔

    قبل ازیں مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج نے ایک کار پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2فلسطینی شہید ہوئے۔ اسی طرح خان یونس اور رام اللہ میں بھی بے گناہ فلسطینوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    اسرائیلی جارحیت کے تازہ واقعات اس دوران پیش آئے ہیں جب امریکا، قطر اور مصر کی ثالثی میں ہونے والے غزہ جنگ بندی مذاکرات میں اسرائیلی وفد بھی شامل ہے، حماس نے پہلے ان مذاکرات کو اسرائیل کا ڈھونگ قرار دیتے ہوئے شرکت سے معذرت کرلی تھی۔

    واضح رہے کہ اسرائیل کی 7 اکتوبر سے جاری وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 80 ہزار سے زائد زخمی ہیں، شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔