Tag: refugee children

  • امریکہ میں پناہ گزین بچوں کی موت باعث تشویش ہے ، یونیسیف

    امریکہ میں پناہ گزین بچوں کی موت باعث تشویش ہے ، یونیسیف

    واشنگٹن : یونیسیف نے امریکا میں پناہ گزین بچوں کی موت پرتشویش کا اظہار کیا ہے، پناہ گزینوں کی شکل میں آنے والے بچوں کو حراست میں نہیں رکھا جانا چاہئے۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے امریکہ میں امیگریشن اور پناہ گزینی کے عمل کے دوران مہاجرین اور پناہ گزین بچوں کی اموات کے بارے میں حال ہی میں شائع رپورٹ کو تشویشناک قرار دیا۔

    یونیسیف نے ایک بیان میں کہا کہ ہر بچہ چاہے وہ کہیں کابھی ہواسے محفوظ اورزیر سرپرستی ہونے کا حق حاصل ہے اس لئے کہ ہر بچہ اپنے محفوظ مستقبل کی تلاش میں اپنے گھر کو چھوڑتا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ پناہ گزینوں کی شکل میں آنے والے بچوں کو حراست میں نہیں رکھا جانا چاہئے اور انہیں صحت اور دیگر ضروری سہولیات دی جانی چاہئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کی حراست میں پناہ گزین بچوں کی موت پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی کی تحقیقات اور ان کو تبدیل کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

    امریکی حکام نے بدھ کو کہا تھا کہ ال سلواڈور کی ایک 10 سالہ لڑکی گزشتہ سال سرحدی حکام کی حراست میں انتقال کرگئی تھی۔ سرحدی حکام کے ذریعہ گزشتہ سال حراست میں موت کے چھ معاملات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

  • اداکارہ ماہرہ خان کا اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ کا دورہ

    اداکارہ ماہرہ خان کا اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ کا دورہ

    پشاور: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے پشاور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (یو این سی ایچ آر) کے ہمراہ افغان مہاجرین کیمپ کا بطور خیرسگالی سفیر دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نے اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپ کا دورہ کیا، ماہرہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بے گھر بچوں کے مستقبل کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، بچے مستقبل کے معمار ہیں۔

    ماہرہ خان نے کہا کہ بچوں سے مل کر بہت خوشی محسوس کررہی ہوں، خوش ہوں کہ اتنے اچھے مقصد کے لیے میرا انتخاب کیا گیا اور یو این سی ایچ آر کی جانب سے جو ذمہ داری دی گئی ہے اسے اچھی طرح نبھاؤں گی۔

    اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ بے گھر بچوں کی بحالی کے لیے کام کی ضرورت ہے، بے گھر افراد میں سب سے زیادہ بچے شامل ہیں اور ہمیں ان کے مستقبل کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

    ماہرہ خان نے پشاور میں شوکت خانم اسپتال کا دورہ بھی کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شوکت خانم سے منسلک ہونے پر فخر ہے یہاں جاکر مسائل کا صحیح اندازہ ہوتا ہے، یو این سی ایچ آر اور شوکت خانم اسپتال کے ساتھ منسلک ہونے کا مقصد ہی لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرینڈی نے کہا کہ دو سال بعد یہاں آیا ہوں بہت خوشی ہوئی پاکستان کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے طویل مدت تک افغان مہاجرین کی مہمان نواز کی، افغان مہاجرین کو تعلیم اور دیگر شعبوں میں مزید سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔