Tag: refuse

  • خواتین نے جیل چھوڑکرگھرجانے سے انکارکیوں کیا

    خواتین نے جیل چھوڑکرگھرجانے سے انکارکیوں کیا

    دبئی: اماراتی ریاست دبئی کی خواتین جیل میں قید متعدد خواتین نے سزائیں مکمل ہونے کے باوجود جیل کو ہی اپنا مسکن سمجھ کر باہر جانے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی قید خانوں میں قید کچھ خواتین اپنی سزائیں مکمل ہونے کے باوجود جیل سے باہر نکلنے سے منع کردیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سلاخوں کے پیچھے گزرنے والا اچھا وقت ان 11 خواتین کو اس قدر پسند آیا کہ اب وہ اپنے گھر جانے کے لیے راضی نہیں ہیں۔

    خواتین جیل کی ڈائریکٹر کرنل جمیلہ کا کہنا ہے کہ ان گیارہ خواتین کا تعلق مختلف ممالک سے ہے جنہیں جیل عملے کا برتاؤ، اخلاق اور جیل میں مسیر سہولیات اس پسند آئیں وہ جیل میں رہنا چاہتی ہیں۔

    کرنل جمیلہ کا کہنا تھا کہ دبئی کی جیل میں قید خواتین کو بہترین غذا اور طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور قیدیوں کی صحت کا بھرپور خیال رکھا جاتا ہے ساتھ ہی ساتھ قیدیوں کے اہل خانہ سے رابطے کی سہولت بھی جیل میں موجود ہے۔

    اماراتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ جیل میں قید ایک عرب خاتون نے بتایا کہ اسے جیل میں پر امن ماحول ملا اور قید کی زندگی اس قدر خوش گواراوراچھی گزری جو مجھے میرے آبائی وطن میں بھی میسر نہیں آئی۔

    مزید پڑھیں : نابینا ہونے کے باوجود ورلڈ ریکارڈ‌ بنانے کے لیے پرعزم ہسپانوی لڑکی

    ایک اورغیرملکی خاتون کا کہنا تھا کہ قید کے دوران نہ صرف جیل عملے نے قیدیوں کے ساتھ اچھا برتاؤ رکھا بلکہ نئے ہنر بھی سیکھائے اور دیگر ضروریات بھی پوری کی۔

    مزید پڑھیں : ’بھوت‘ سے شادی کرنے والی خاتون نے علیحدگی کا اعلان کردیا

    خاتون قیدی کا کہنا تھا کہ دبئی کی خواتین جیل دیگر ممالک کے عقوبت خانوں سے جیسے نہیں ہیں بلکہ یہاں بہت بڑی لائبریری، کھیلوں کا میدان، ڈرائنگ روم سمیت کئی سہولیات موجود ہیں۔

  • دلہن کے واٹس ایپ استعمال کرنے پر دلہا نے شادی توڑ دی

    دلہن کے واٹس ایپ استعمال کرنے پر دلہا نے شادی توڑ دی

    نئی دہلی : بھارتی ریاست اتر پردیش میں لڑکی کے بہت زیادہ واٹس ایپ استعمال کرنے پر لڑکے والوں نے عین شادی کے روز رشتے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں مقیم ایک خاندان نے اپنے عین شادی کے روز دلہن کی جانب سے بہت زیادہ واٹس ایپ استعمال کرنے کا انوکھا بہانہ بناکر رشتہ توڑ دیا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے والد نے لڑکے والوں جانب سے شادی کے روز انکار کرنے پر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی ۔

    بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز واٹس ایپ کو بہانہ بناکر شادی سے انکار کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب دلہن اور گھر والے بارات کا استقبال کرنے کے لیے تیار تھے لیکن وقت گزرنے کے بعد بھی باراتی نہ پہنچے تو متاثرہ لڑکی کے والد نے فون پر بارات نہ آنے کی وجہ معلوم کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کے گھر والوں نے دلہن پر واٹس ایپ کا بے تحاشا استعمال کرنے کا الزام لگا کر رشتے سے انکار کردیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ دلہن کے والد نے لڑکی پر لگایا الزام مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ لڑکے والوں نے جہیز نہ دینے پر شادی سے انکار کیا ہے۔

    لڑکی کے والد عروج مہدی کا کہنا ہے کہ لڑکے والوں نے جہیز کی مد میں 65 لاکھ روپے کی خطیر رقم کا مطالبہ کیا تھا کہ جو ہم نہیں دے سکتے تھے۔ اسی لیے لڑکے کے گھر والوں عین بارات کے دن شادی سے رشتہ توڑ دیا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد عروج مہدی نے امروہہ پولیس اسٹیشن میں دولہا قمر حیدر اور اس کے گھر والوں کے خلاف 65 لاکھ روپے جہیز مانگنے پر شکایت درج کروائی ہے۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا وی آئی پی پرٹووکول لینے سے صاف انکار

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا وی آئی پی پرٹووکول لینے سے صاف انکار

    کوئٹہ : بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے باوجود وزیراعلٰی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وی آئی پی پرٹووکول لینے سے صاف انکار کردیا، میر عبدالقدوس بزنجو کا قافلہ عام ٹریفک کے ساتھ چلتا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ نے روایت ہی بدل ڈالی، بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے باوجود وزیراعلٰی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وی آئی پی پرٹووکول لینے سے صاف انکار کردیا۔

    یہ اعلان صرف اعلان تک محدود نہیں رہا بلکہ نئے وزیراعلیٰ بلوچستان نےاپنے اعلان کو عملی جامہ بھی پہنایا۔

    میر عبدالقدوس بزنجو دورے پر نکلے تو ان کا قافلے عام ٹریفک کے ساتھ چلتا رہا، جو شہریوں کیلئے خوشگوار حیرت کا باعث بنا۔

    میر عبدالقدوس بزنجو منصب سنبھالنے کے بعد عوامی رابطوں میں بھی تیز نکلے، عوامی مسائل سننے کیلئے کھلی کچہریوں کے انعقاد علاوہ نئے وزیراعلیٰ مختلف جگہوں کا اچانک دورے بھی کررہے ہیں۔


    مزید پڑھیں : عبدالقدوس بزنجو  بلوچستان کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب


    گزشتہ روز جیل کا دورہ کرکے کم سزا والے قیدیوں کو سزا معاف کردی، پولیس تھانے پہنچ کر لاک اپ میں بند دو قیدیوں کے جرمانے کی رقم جیب سے ادا کی، اور بے گناہوں کو گرفتار کرنے پر پولیس حکام پر برہمی کا اظہار اور ان کیخلاف تحقیقات کا بھی حکم دیا۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے ثنا اللہ زہری کے استعفیٰ کے بعد عبدالقدوس بزنجو وزیراعلی  بلوچستان منتخب ہوئے تھے، انھوں نے 41 ووٹ حاصل کیے تھے۔

    واضح رہے کہ 9 جنوری کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جانی تھی تاہم ثنا اللہ زہری نے اُس سے قبل ہی اسپیکر اسمبلی کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا جسے گورنر بلوچستان نے منظور کرلیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • شاہد آفریدی نے پی سی بی کی فیرویل میچ کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرلی

    شاہد آفریدی نے پی سی بی کی فیرویل میچ کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرلی

    کراچی : سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی فیرویل میچ کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرلی، نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ آفریدی کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے پی سی بی کی فیرویل میچ کی پیشکش ٹھکرادی، سابق  آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے زریعے فیرویل میچ کی پیشکش پر نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کیا۔

    آفریدی نے کہا کہ مصروفیات کے باعث وہ فیرویل میچ نہیں کھیل سکتے۔

    لالہ نے کہا کہ وہ نئی روایت قائم کرنا چاہتا تھے، مجھے خوشی ہے مصباح اور یونس کو باقاعدہ طور پر فیرویل دیا جارہا ہے، امید ہے مستقبل میں یہ روایت برقرار رہے گی۔

    آفریدی کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، نجم سیٹھی

    دوسری جانب نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ آفریدی کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، آفریدی کیلئے مصباح اور یونس کی طرح فیئر ویل کا انعقاد کرینگے، شاہدآفریدی، مصباح الحق اور یونس خان ہمارے ہیروز ہیں۔