Tag: registration fees

  • آئی فون لینے والوں کیلیے خوشخبری، پی ٹی اے کا اہم اعلان

    آئی فون لینے والوں کیلیے خوشخبری، پی ٹی اے کا اہم اعلان

    پاکستان میں موبائل انڈسٹری اور اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے لیے اچھی خبر آگئی، غیر رجسٹرڈ آئی فون کے پرانے ماڈلز کی رجسٹریشن فیس میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گزشتہ ماہ تمام ایپل اسمارٹ موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکسز میں کمی کا اعلان کیا تھا جس پر عمل درآمد کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے پاسپورٹ اور این آئی سی پر الگ الگ کمی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پاسپورٹ پرآئی فون8کی فیس اب38ہزار922روپے ہوگی۔

    اس کے علاوہ این آئی سی پر آئی فون8کی فیس48ہزار314 روپے، پاسپورٹ پر آئی فون8پلس کی فیس40 ہزار951 روپے اور این آئی سی پر آئی فون8 پلس کی فیس50 ہزار546 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ یہ اہم پیشرفت متعلقہ صنعت کے ماہرین اور اسمارٹ فون صارفین دونوں کے لیے بہت بڑی خبر کے طور پر سامنے آئی ہے جو طویل عرصے سے قیمتوں کی کمی کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔ اس مثبت قدم کے ساتھ، پاکستان میں موبائل انڈسٹری کو فروغ اور اسمارٹ فون کو اپنانے میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔

  • لاہور: انٹر ضمنی امتحانات، فیس جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع

    لاہور: انٹر ضمنی امتحانات، فیس جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع

    لاہور: پنجاب بورڈ کے تحت ہونے والے انٹر کے سپلیمنٹری امتحانات کے لئے ڈبل اور ٹرپل فیس کے ساتھ رجسٹریشن کرانے کی تاریخ بڑھادی گئی ہے۔

    پنجاب بورڈ کے تحت انٹر سپلیمنٹری امتحانات کے لئے رجسٹریشن فیس جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع کردی گئی، طلبہ وطالبات ضمنی امتحانات کے لئےڈبل اورٹرپل فیس کیساتھ رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

    ترجمان انٹر بورڈ کے مطابق ڈبل فیس کیساتھ اٹھارہ اگست جبکہ ٹرپل فیس کیساتھ بائیس اگست تک رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ امتحانات نو ستمبر سےشروع ہونگے، اس طرح طلباء اب زائد فیس کیساتھ آئندہ تاریخوں میں رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔