Tag: registration

  • نادہندہ کمپنی کو ائیرلائن رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا

    نادہندہ کمپنی کو ائیرلائن رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ایک اور کارنامہ کروڑوں وصول کئے بغیرنادہندہ کمپنی کو ائیرلائن رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔

    اے آروائی نیوز کو موصول ہونے والے دستاویزات کے مطابق میسرز جیمنی ایوی ایشن طیا رے کی پارکنگ کی مد میں 18 کروڑ 13 لاکھ 60 ہزارکی نادہندہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق کمپنی نے 2009 سے کراچی ائیر پورٹ پر پارک طیارے کو 2011 میں اطلاع دئیے بغیر فروخت کر دیا، سی اے اے کے متعلقہ شعبے کے نوٹس پر کمپنی نے طیارے سے کسی بھی تعلق سے انکار کر دیا۔

    بعد ازاں کمپنی نے نئے نام سے میسرز جیٹ گرین نامی ائر لائن کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی حاصل کیا،متعلقہ شعبے نے واجبات وصول کئے بغیر ہی نادہندہ کمپنی کو آر پی ٹی ایل نامی لائسنس جاری کر دیا۔

    مجوزہ آڈٹ برائے2015 میں آڈیٹرز کی جانب سے واجبات کی عدم وصولی پر اعتراض کیا گیا، قوانین کے تحت واجبات وصول کئے بغیر نئے لائسنس کے اجرا پر بھی آڈٹ اعتراضات کئے گئے۔

    اتھارٹی حکام کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا،آڈیٹرز نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایات دی ہیں۔

     

  • جائیداد کی خریداری پر رجسٹریشن ڈیوٹی پچاس فیصد کم کی جائے، خواجہ اظہار الحسن

    جائیداد کی خریداری پر رجسٹریشن ڈیوٹی پچاس فیصد کم کی جائے، خواجہ اظہار الحسن

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنماء اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ آنے والے بجٹ میں عام آدمی کیلئے پراپرٹی کی خریداری پر رجسٹریشن ڈیوٹی پچاس فیصد کم کی جائے ۔

    یہ بات انہوں نے ایسوسی ا یشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) آفس کے دورہ کے موقع پر کہی اس موقع پر انہوں نے بلڈرز سے بجٹ پر تجاویز بھی لیں۔

    خواجہ اظہار الحسن کاکہنا تھا کہ قبضہ مافیا کراچی کی تیس فیصد زمین پر قابض ہیں۔ قبضہ مافیا دندناتے پھرتے ہیں اور معصوم لوگوں کی اراضی ہتھیاچکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس رینجرز اور حکومت ہنگامی طور پر لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن شروع کرے اور ایک اسپیشل ٹاسک فورس بنائی جائے اور جو رینجرز اور پولیس کے ساتھ مل کر قبضہ کی گئی اراضی کو خالی کرائے ۔

    اس موقع  پر آباد کے چئیرمین جنید تالو کا کہنا تھا کہ اربوں روپے ٹیکس دینے والے بلڈرز کو سہولت میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہاؤسنگ انڈسٹری کو مراعا ت دینے کا اعلان کرے۔

  • آئی ڈی پیزکی تعداد دس لاکھ  کے قریب پہنچ گئی

    آئی ڈی پیزکی تعداد دس لاکھ کے قریب پہنچ گئی

    شمالی وزیرستان : نقل مکانی کرنےوالوں کی تعداد لگ بھگ دس لاکھ ہوگئی۔نوے ہزار سے زائد خاندانوں کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی، تفصیلات کے مطابق  ملک و قوم کے محفوظ مستقبل کے لئے اپنا آج قربان کرنے والے متاثرین شمالی وزیرستان کی  عظیم قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    سرکاری حکام کے مطابق نقل مکانی کرنےوالوں کی تعداد نولاکھ بانوےہزار ہوگئی ہے۔جن میں سب سے زیادہ تعدادبچوں کی چارلاکھ باون ہزاردو سو اٹھاسی ہے۔ جبکہ دولاکھ چھپن ہزار تین سو پینتالیس مرد اور دولاکھ چورسی ہزار دسو ستاوں خواتین شامل ہیں۔

    سرکاری حکام کے مطابق اب تک نوے ہزار آٹھ سو نوخاندانوں کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی ہے۔متاثرین امدادی سامان کی ترسیل کے ساتھ رقوم کی ادائیگی کا سلسلہ بھی جاری ہے