Tag: Reham

  • زلفی بخاری پر جھوٹے الزامات: برطانوی عدالت کا ریحام خان کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

    زلفی بخاری پر جھوٹے الزامات: برطانوی عدالت کا ریحام خان کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

    اسلام آباد : برطانوی عدالت نے زلفی بخاری پر جھوٹے الزامات لگانے پر ریحام خان کو ہرجانے کا حکم دے دیا، فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بہرحال ریحام کا جھوٹا ہونا ایک بار پھر ثابت ہوا دراصل وہ عادی جھوٹی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ برطانوی عدالت نے ریحام خان کو زلفی بخاری پر جھوٹےالزامات عائد کرنے پر ہرجانے اور معافی مانگنے کا حکم دیا، اس طرح کاقانون پاکستان میں لانے کوآزادی اظہارکیخلاف کہاجاتاہے، اس طرح کاقانون لانےکی کوشش پر میڈیا مالکان مہم شروع کر دیتے ہیں، بہرحال ریحام کاجھوٹاہوناایک بار پھر ثابت ہوا دراصل وہ عادی جھوٹی ہے۔

    خیال رہے زلفی بخاری روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق الزام پر ریحام خان کو عدالت لےگئےتھے، عدالت نے ابتدائی سماعت میں بد عنوان، بےایمان قرار دینے کے چار الزامات، اور چار ٹوئٹ توہین آمیز قرار دئیے، زلفی بخاری کے وکیل نے کیس کو انتہائی توہین آمیز قرار دینےکی استدعا کی تھی۔

    ابتدائی سماعت میں ریحام خان نے موقف اپنایا کہ عوامی مفاد میں قومی اثاثوں کی فروخت کا معاملہ اٹھایا،کسی سی ذاتی دشمنی نہیں،کیس میں زلفی بخاری کی حیثیت کو نقصان نہیں پہنچا جو کہا عوامی مفاد میں تھا، جج نے ریحام خان کی وضاحت مسترد کی جبکہ زلفی بخاری کا مؤقف تسلیم کیا تھا۔

  • ریحام نے خواتین کارکنوں کو عمران  کے ساتھ سیلفی بنانے سے روک دیا

    ریحام نے خواتین کارکنوں کو عمران کے ساتھ سیلفی بنانے سے روک دیا

    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے بدھ کو جوڈیشل کمیشن کی سماعت کے موقع پر کمرہ عدالت کے باہر خواتین کارکنان کو عمران خان کے ساتھ سیلفی بنانے سے روک دیا اور کہا کہ یہ کام یہاں نہیں چلے گا۔

    گزشتہ روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان کے ساتھ سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کے روبرو پیش ہونے کیلئے پہنچے تو عدالت کے باہر موجود خواتین کارکنان نے عمران خان کے ساتھ سیلفی بنانے کی ضد کی جس کو ریحام خان نے مسترد کردیا۔

  • عمران خان اور ریحام خان ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گئے

    عمران خان اور ریحام خان ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گئے

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا ہیلی کاپٹر حادثے سے بال بال بچ گیا، کریش لینڈنگ کرنا پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی اہلیہ ریحام خان اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے ہمراہ نمل یونیورسٹی میں دعوت افطار میں شرکت کیلئےاسلام آباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر لاہور آرہے تھے کہ موسم کی خرابی کے باعث اچانک ان کے ہیلی کاپٹرکا توازن ہوا کے دباؤ کی وجہ سے بگڑ گیا۔

    پہلے تو پائلٹ نے اس کا رخ موڑنے کی کوشش کی لیکن بالاخر وہ ہیلی کاپٹر خیریت کے ساتھ لاہور لینڈ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔

    اس موقع پر عمران خان ان کی اہلیہ ریحام اور جہانگیر ترین نے حادثے سے بچ جانے پر خدا کا شکر ادا کیا۔

    علاوہ ازیں عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے میری جان بچائی ،انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ میری حفاظت کرے گا تاکہ میں نیا پاکستان بنا سکوں۔

  • تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا، ریحام خان

    تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا، ریحام خان

    اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کہتی ہیں تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا، این اے ایک سو پچیس کی گاڑی پٹری سے اتر گئی ہے۔

    ریحام خان نے کہا کہ حلقہ این اے ایک سو پچس میں  گاڑی پٹری سے اترگئی ہے ۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے این اے ایک سو پچیس پر الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

    ریحام خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ دیر ہے اندھیر نہیں۔

    ن لیگ کی پہلی وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے تو ان کی ٹیم میں خوشی کی لہر ڈور گئی۔

  • پشاور: ریحام خان کالیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ

    پشاور: ریحام خان کالیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ

    پشاور: بارشوں سے متاثرہ افراد کی عیادت کے لیے ریحام خان نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا،ان کاکہنا تھا کہ مریضوں کے فوری علاج کےلیے سہولیات کی فراہمی مشکل تھی۔

    پشاور میں آندھی اور طوفانی بارشیں کئی افراد کو زخمی اور کئی زندگیوں کے چراغ گل کر گئیں،تباہی کی نئی داستان رقم ہوئی تو ریحام خان بھی بنا پروٹوکول پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچ گئیں اور زخمیوں کی عیادت کی۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان کی اہلیہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم کو منظم ہونے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر شریک ہے، ان کاکہنا تھا کہ وہ مریضوں کے علاج سے مطمئن ہیں۔

    ریحام خان نے کہا کہ دعا ہے کہ زیادہ نقصان نہ ہو ، مشکل گھڑی میں متاثرین کیساتھ ہیں۔