لندن: عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان طلاق کے بعد آج کل غیر ملکی میڈیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے خیالات کا اظہارکر رہی ہیں، ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعر پوسٹ کرنے شروع کردیئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعر ٹوئٹ کیا، جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ
“میں نے دیکھے ہیں کئی رنگ بدلنے والے،
تم نے چپ رہ کے ستم اور بھی ڈھایا مجھ پر،
تم سے اچھے ہیں میرے ہال پہ ہنسنے والے”
Mai ne dekhe hain kayi rang badalne wale… Tumne chup rehke sitam aur bhi dhaya mujhpar’ Tumse achhe hain mere haal pe hasne wale…
— Reham Khan (@RehamKhan1) November 21, 2015
گذشتہ روز عمران خان نے اسٹریٹ چلڈرن کے حوالے سے کام کرنے پر سابقہ اہلیہ ریحام خان کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔
واضح رہے کہ چیئرمین عمران خان اور ریحام خان کے درمیان باہمی رضا مندی سے طلاق ہوگئی تھی.