Tag: reham khan

  • ’اگر ہم نے لب کشائی کی تو ریحام کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی‘

    ’اگر ہم نے لب کشائی کی تو ریحام کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی‘

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے پرسنل سیکریٹری عون چوہدری نے حالیہ الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ریحام خان کی اصلیت سے واقف ہیں اگر لب کشائی کی تو انہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابق اہلیہ نے گزشتہ روز بھارتی میڈیا کو دیے جانے والے انٹرویو میں الزام عائد کیا تھا کہ اُن کے سابقہ خاوند نے تیسری شادی کررکھی ہے جسے وہ چھپا رہے ہیں۔

    ریحام خان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کے ذرائع تیسری شادی کی تصدیق کررہے ہیں مگر وہ خود اس کا اعلان نہیں کررہے، جھوٹ بولنے کے باوجود نہ جانے انہیں سپریم کورٹ نے کس طرح صادق اور امین قرار دیا؟‘۔

    مزید پڑھیں: کیا عمران خان تیسری شادی کرنے جارہے ہیں؟ پی ٹی آئی کا انکار

    عمران خان یا تحریک انصاف نے ریحام خان کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات پر کوئی ردعمل نہیں دیا تھا تاہم اب پی ٹی آئی چیئرمین کے پرسنل سیکریٹری عون چوہدری نے الزامات پر سخت ردِ عمل دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عون چوہدری کا کہنا تھا کہ ’میرا لیڈر خواتین کی عزت کرتا ہے اس لیے وہ ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپ کے کسی بھی بے بنیاد الزام کا جواب نہیں دیں گے‘۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی شادی، بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر کا اہم بیان

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر ہم نے ریحام خان پر لب کشائی کریں تو اُن کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، اُن کے چہرے سے نقاب اتر چکا ہے‘۔

    واضح رہے کہ رواں سال کا آغاز ہوتے ہی نجی ٹیلی ویژن کے صحافی نے عمران خان کی تیسری شادی کے حوالے سے خبر دی تھی جس پر تحریک انصاف نے تردید کردی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سچائی مراد سعید کو بہت نقصان پہنچائے گی، ریحام خان

    سچائی مراد سعید کو بہت نقصان پہنچائے گی، ریحام خان

    اسلام آباد : ریحام خان کا کہنا ہے کہ سچائی مراد سعید کو بہت نقصان پہنچائے گی، مجھ پر کیچڑ اچھال کر اپنے سیاسی کیریئر کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے مراد سعید کے بیان پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس نوجوان کو پتہ ہونا چاہیے کہ میں اسکے تمام سوالات کے جوابات ثبوتوں کے ساتھ دے سکتی ہوں، سچائی مراد سعید کو بہت نقصان پہنچائے گی۔

    ریحام خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مراد سعید کو مجھ پر کیچڑ اچھال کر اپنے سیاسی کیریئر کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہئے ،ہم مراد سعید کے سوال کے جواب کے ساتھ انوائس بھی منسلک کریں گے۔

    ریحام خان کی الزام تراشی کردارکشی کی کوشش ہے، مراد سعید

    اس سے قبل گذشتہ روز ریحام خان کی پریس کانفرنس کے بعد مراد سعید کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ریحام خان کی جانب سے الزام تراشی کردار کشی کی نئی کوشش ہے، ریحام خان الزام تراشی سے قبل چند سوالوں کے جواب دیں، دورہ سوات کے دوران زیر استعمال گاڑی کس کی تھی، کیا ایک سیاسی جماعت کے رہنما کے گھر آپ کیلئے ضیافتوں کا اہتمام نہیں کیا گیا؟ کیا اب بھی آپ امیر مقام اور نون لیگ سے اپنے تعلق اور رابطوں کو جھٹلائیں گی؟

    مراد سعید نے کہا کہ عمران خان کی ذات پرکیچڑ اچھالنے سے بھی مقاصد حاصل نہیں ہوئے، سیاست میں غلاظت کا کھیل کھیلا جا رہا ہے، غلاظت کےخاتمے کیلئے کپتان پڑھے لکھے نوجوان کو سیاست میں لائے۔


    مزید پڑھیں : عائشہ گلالئی سے کوئی تعلق نہیں، ریحام خان


    یاد رہے کہ اتوار کے روز ریحام خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ  حلفیہ کہتی ہوں کہ عائشہ گلالئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، مسلم  لیگ ن کے رہنما امیر مقام سے کبھی ملاقات نہیں کی، ہم خان ہیں پیٹھ پروارکرنے والے نہیں، اللہ کے سوا کسی کو جواب دہ نہیں الزام مجھ پر نہیں لگا، جس پر الزام لگا ہے وہ جواب دہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب میں بھابھی اور بیوی تھی تب بھی مجھ سے بدتمیزی ہوئی اب تو میری جان چھوڑ دیں صبر کی بھی انتہا ہوتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عائشہ گلالئی سے کوئی تعلق نہیں، ریحام خان

    عائشہ گلالئی سے کوئی تعلق نہیں، ریحام خان

    ہری پور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی امیر مقام سے کبھی ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق ہری پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا ہے کہ حلفیہ کہتی ہوں کہ عائشہ گلالئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، مسلم  لیگ ن کے رہنما امیر مقام سے کبھی ملاقات نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم خان ہیں پیٹھ پروارکرنے والے نہیں، اللہ کے سوا کسی کو جواب دہ نہیں الزام مجھ پر نہیں لگا جس پر الزام لگا ہے وہ جواب دہ ہے۔

    ریحام خان نے واضح کیا کہ نواز شریف اور شہباز شریف سمیت کسی نے کتاب لکھنے کا نہیں کہا اگر میں اسکرپٹ لکھ رہی ہوتی تو اتنا بے ضرر اسکرپٹ نہیں ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ جب فلم بنانے کی کوشش کی گئی تو بھی روڑے اٹکائے گئے میں سچ پر ہوں اور کوئی چیلنج نہیں کرسکتا۔

    ریحام خان نے کہا کہ دو سال سے خاموش بیٹھی ہوئی ہوں جس پر الزام لگا ہے اس سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب میں بھابھی اور بیوی تھی تب بھی مجھ سے بدتمیزی ہوئی اب تو میری جان چھوڑ دیں صبر کی بھی انتہا ہوتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان میں تیرہ لاکھ بچے سڑکوں پر زندگی گزارتے ہیں، ریحام خان

    پاکستان میں تیرہ لاکھ بچے سڑکوں پر زندگی گزارتے ہیں، ریحام خان

    لاہور : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں 13 لاکھ اسٹریٹ چلڈرن ہیں جو حکومتی عدم توجہ اور معاشرتی رویوں کے با عث سڑکوں پر وقت گزارنے کیلئے مجبورہیں۔

    ان خیالات کا اطہار انہوں نے چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور میں الخدمت فاؤنڈیشن کے چائلڈ پروٹیکشن پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

    ریحام خان کا کہنا تھا کہ حکومت سڑکیں، میٹرو اوراورنج ٹرین کی بجا ئے ایسے بچوں پر توجہ دے۔ پروگرام کے انعقاد کا مقصد اسڑیٹ چلڈرن کی احساس محرومی ختم کرنا اور انہیں معاشرے کا فعال حصہ بنانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے اسٹریٹ چلڈرن کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور ان کی زندگی میں رنگ بھرنے کا عہد کیا ہے جو خوش آئند ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اسٹریٹ چلڈرن کے حقوق کے لئے اپنا کردار کرنا ہو گا۔

     

  • پٹھان ہوں ، دھمکیاں دینے والے جان لیں میں ڈرنے والی نہیں، ریحام خان

    پٹھان ہوں ، دھمکیاں دینے والے جان لیں میں ڈرنے والی نہیں، ریحام خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئی ہیں، ریحام خان پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچیں جہاں لاہور کے لئے روانہ ہو گئیں۔

    عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ وہ پٹھان ہیں، انہیں جان دینا اور لڑنا بھی آتا ہے، سیاسی تحریک سے پہلے سماجی تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔

    کراچی سے لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے بہت محبت دی، وطن واپسی پر خوش ہوں، میڈیا میں نازیبا باتوں کے باعث تذبذب کا شکار تھیں، خود کو کلیئر کرنے اور پاکستان کو بدنامی سے بچانے وطن واپس آئی ہیں۔

    ریحام خان نے میڈیا میں کیریئر شروع کرنے کا اعلان کیا تو ان سے عمران خان کے انٹرویو کا سوال کیا گیا، جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ان کے کافی انٹرویو کر چکی ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اسٹریٹ چلڈرن کیلئے کام کسی کے کہنے پر شروع نہیں کیا تھا، ملک کو سیاست سے زیادہ سماجی تحریک کی ضرورت ہے، پاکستانی خواتین کو اپنی سوچ بدلنا ہوگی تاکہ کوئی اٹھ کر ان کے خلاف بات نہ کر سکے.

    اس سے قبل کراچی پہنچنے پر ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ بہت پیار کرنے والے ہیں، اپنی سرزمین پر پہنچ گئی ہوں، جس سے بہت پیار ہے، جلد ٹی وی پروگرام میں نظرآؤنگی.

    کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ سیاست سے پہلے سماجی گندگی صاف کرنا چاہیے، اپنے بارے میں نازیبا باتیں سنکر وطن واپس آئی، مجھ پر تنقید کرنیوالے صرف چار ہی لوگ ہیں.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحام خان کو پاکستان میں چند افراد سے خطرات کا سامنا ہے، انہیں یہ دھمکیاں ، بذریعہ ای میل اور آن لائن دی گئیں۔ ریحام خان کا بیٹا لندن میں ہے جبکہ ان کی دو بیٹیاں پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔

  • اللہ ریحام خان کو شہباز شریف سے محفوظ رکھے، خورشید شاہ

    اللہ ریحام خان کو شہباز شریف سے محفوظ رکھے، خورشید شاہ

    سکھر: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ ریحام خان کوشہباز شریف سے محفوظ رکھے۔

    قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹرعاصم کے مقدمے میں انصاف ہوگا عدالتیں آزاد ہیں انہیں امید ہے کہ ڈاکٹرعاصم کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہے کہ پارلیمنٹ میں موجود تمام اپوزیشن جماعتوں کو یکجاء کروں شاہ محمود قریشی سے اس حوالے پربات بھی کی ہے لیکن ان کے لیڈرسولوفلائٹ کےعادی ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگرعمران خان پارلیمنٹ میں بیٹھےسبھی لوگوں کو ڈاکواورلٹیرا سمجھتے ہیں تو وہ اور ان کی جماعت کے ممبران کیاہیں؟۔

    انہوں نے وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے کہاتھا کہ امانت میں خیانت نہیں کروں گا ڈیزل پر17 فیصد سے بڑھا کر ٹیکس 50 فیصد کیاگیا ہے کیا یہ خیانت نہیں ہے؟۔

    انہوں نے بتایا کہ دسمبر کے بعد بلاول بھٹو پنجاب کو دورہ کریں گے اور ان کا پہلا جلسہ رحیم یار خان میں ہوگا۔

    شہبازشریف کی ریحام خان سے ملاقات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ ریحام خان کو اللہ پاک شہباز شریف سےمحفوظ رکھے۔

  • پاکستان میں موجودہ نظام نے مخصوص طبقےکو نوازا،ریحام خان

    پاکستان میں موجودہ نظام نے مخصوص طبقےکو نوازا،ریحام خان

    لندن : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سسابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی و سماجی میدانوں میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت ہے موجودہ نظام سے صرف ایک طبقے کو فائدہ ہوا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی اسٹوڈنٹس سوسائٹی کی دعوت پر پاکستانی طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    ریحام کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان انتہائی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

    پاکستان میں سیاسی و سماجی میدانوں میں انقلابی تبدیلیوں کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ نظام نے محض ایک مخصوص طبقے کو نوازا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے فوائد عام لوگوں تک پہنچانے کے لئے نوجوانوں کو مرکزی کردار ادا کرنا ہوگا۔

    ریحام خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اپنے علم اور تحقیق کے ثمرات پاکستان کے دور دراز کے علاقوں تک پہنچانے کے لئے عملی طور پر بھی میدان میں آنا چاہئے۔

  • لاوارث بچوں کیلئے کام کرنے پر عمران خان کا ریحام خان کو خراج تحسین

    لاوارث بچوں کیلئے کام کرنے پر عمران خان کا ریحام خان کو خراج تحسین

    پشاور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ صوبے میں بہترین کارکردگی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پر فخر ہے،لاوارث بچوں کیلئے کام کرنے پر ریحام خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں اسٹریٹ چلڈرن کیلئے پروٹیکشن یونٹ ( زمونگ پراجیکٹ) کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔

    عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور ان کی کابینہ نے سڑکوں پر بے دربدر پھرنے والے بچوں کی ذمہ داری لی ہے۔ جو قابل فخر ہے۔

    انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے لاوارث بچوں کیلئے ریحام خان نے آواز اٹھائی، میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مغرب میں جانوروں کے حقوق کا بھی خیال رکھا جاتا ہے لیکن ہم ابھی تک لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کر سکے اس لئے اب ہم نے لوگوں کیلئے پینے کے صاف پانی کو ترجیح دینی ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم سوچ پر بنا تھا، پاکستان جس نظرئیے پر بنا تھا اس پر واپس آنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بننا چاہئے تھا۔

  • دوہری شہریت ہے،سیاست میں نہیں آسکتی، ریحام خان

    دوہری شہریت ہے،سیاست میں نہیں آسکتی، ریحام خان

    لندن : عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ وہ اور عمران خان ایک دوسرے کو سمجھ نہیں پائے، طلاق یافتہ افراد مجرم نہیں ہوتے، طلاق یافتہ خاتون کونشانہ بنانا آسان ہوتا ہے.

    ریحام خان عمران خان سے علیحدگی کے بعد میڈیا کو تنقید کا نشانہ تو بنا رہی ہیں لیکن اپنے خیالات کے اظہار کے لئے میڈیا کا ہی استعمال بھی کررہی ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ دوہری شہریت کی حامل ہیں اور اگر ایسانہ بھی ہوتا تب بھی سیاست میں نہ آتیں.

    عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے تحریک انصاف کے نظریے کے بارے میں کوئی خاص نہیں پڑھا اور ان کاسیاست میں آنے کا پہلے کوئی ارادہ تھا اور نہ ہی اب ہے۔

    عمران خان کی سیاست میں حمایت سے متعلق انکا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ عمران خان انکےخاندان کا حصہ تھے، شادی میں ناکامی سے متعلق ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ اور عمران خان ایک دوسرے کو سمجھ نہیں پائے، سیاست میں آنے سےروکنے پرطلاق لینےسےمتعلق سوال پران کہنا تھاکہ کوئی بھی پاکستانی عورت ایسا سوچ بھی نہیں سکتی کہ وہ ایسی کسی بات پر طلاق کا فیصلہ کرلے.

    ریحام خان نے اپنے سابقہ ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے شادی کے بعد اور دس ماہ کے دوران مجھ پر میرے بچوں پر الزامات لگتے رہے لیکن ہم خاموش رہے، الفاظ کی جنگ مشکلات کھڑی کرسکتی تھی، سوشل میڈیا پربھی الزامات لگائے گئے.

    ریحام نے یہ بھی کہا کہ کچھ لوگوں نے عمران خان کو زہر دینے کا بھی موردالزام ٹھہرایا گیا، طلاق یافتہ افراد مجرم نہیں ہوتے، طلاق یافتہ خاتون کونشانہ بنایا گیا، میڈیا پر بغیر تحقیق کے الزامات لگائے.

    انکا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کام کرنا چاہتی ہیں۔

    دوسری جانب ایک ٹوئیٹ میں ریحام خان کا کہنا ہے کہ وہ واضح کرناچاہتی ہیں کہ اُنہوں نے کسی چیز کا مطالبہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی قسم کا حق مہر وصول کیا.

  • ریحام خان نے نیوز ویک پاکستان کے دعوی کو مسترد کردیا

    ریحام خان نے نیوز ویک پاکستان کے دعوی کو مسترد کردیا

    لندن: ریحام خان نے نیوز ویک پاکستان کے دعوی کو مسترد کردیا ریحام خان کا کہنا تھا کہ میگزین میں آرٹیکل کیلئےکسی پبلک ریلیشن کمپنی کی خدمات حاصل نہیں کیں۔

    ریحام خان نے برطانوی اخبار گارجین میں آرٹیکل لکھ کر دل کا بوجھ ہلکا تو کرلیا ۔لیکن پاکستانی میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانوی اخبار میں لکھا گیا کالم دراصل ویکلی نیوز ویک کے لیے لکھا گیا تھا لیکن ریحام خان کے پریس سیکریٹری نے پینتیس ہزار پاؤنڈ کا مطالبہ کیا۔

    ریحام خان نے نیوز ویک پاکستان کے دعوی کو مسترد کردیا انہوں نے کہا کہ میگزین میں آرٹیکل کے لئے کسی پبلک ریلیشن کمپنی کی خدمات حاصل نہیں کیں۔

    ریحام خان کہتی ہیں آرٹیکل کے لیے میگزین انتظامیہ نے خود بات کی تھی، میگزین انتظامیہ نے غلط بیانی کی ہے اس لیے انہوں نے نیوز ویک سے خط وکتابت کی تفصیلات ٹوئٹر پر جاری کردی ہیں۔