Tag: reham khan

  • شادی کے دس ماہ میں بھی کوئی حقوق نہیں ملے، ریحام خان

    شادی کے دس ماہ میں بھی کوئی حقوق نہیں ملے، ریحام خان

    لندن : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نےبرطانوی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا بھرپورجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتقام کا شکار بنیں انہیں شادی کے دس ماہ میں کوئی حقوق نہیں ملے اوربلاوجہ الزامات لگائے گئے۔

    ریحام خان کاکہنا تھا کہ عمران خان اورہ ایک دوسرےسے بہت مختلف ہیں، عمران خان کی سابقہ اہلیہ کاکہناتھاکہ ان پرالزامات لگےمگرکسی نےدفاع نہیں کیا،حتیٰ کہ زہردینے کی کوشش تک کاالزام لگادیا گیا، آخر انہیں خودپرلگنے والےالزامات کاجواب دینے کیلئے انٹرویودینا پڑا۔

    برطانوی جریدے دی سنڈے ٹائمز کو اپنے انٹرویو میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شادی سے قبل مجھ سے میرے والدین کے نام پوچھے، وہ شاید اپنے پیر صاحب سے ہماری شادی سے متعلق پوچھنا چاہتے تھے۔ عمران سے جب دوسری ملاقات ہوئی تو انہوں نے شادی کی پیشکش کرڈا لی

    اس کے علاوہ ہماری شادی پر عمران خان کی بہنیں بالکل بھی خوش نہیں تھیں لیکن عمران کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

    ریحام خان نے مزید کہا کہ انہیں بھی شادی کیلئےاپنےبھائی کومناناپڑاتھا، ریحام خان کا کہناتھاکہ ان کی شادی پاکستان یابرطانیہ کہیں بھی رجسٹرڈنہیں ہے۔

    عمران خان کی سابق اہلیہ کا کہنا تھا کہ مجھے غلط طریقے سے طلاق دی گئی، عمران خان نے صرف میسج کے ذریعے کہا ’طلاق، طلاق، طلاق‘جس پر بہت افسوس ہوا اور پھر عمران نے اپنے ایک دوست کے ذریعے مجھے طلاق کے کاغذات بھیجے جس پر اور بھی زیادہ رنج ہوا۔

  • عمران خان ایک بار پھر ریحام خان کے دفاع میں آگئے

    عمران خان ایک بار پھر ریحام خان کے دفاع میں آگئے

    ‌اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ریحام کے مالی معاملات سے متعلق خبریں حقائق کے منافی اور شرمناک ہیں۔

    عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ریحام کے مالی معاملات سے متعلق خبریں حقائق کے منافی اور شرمناک ہیں, اس معاملے میں معاشرہ اخلاقی گراوٹ کا شکار نظر آ رہا ہے, میڈیا کے کچھ حلقوں میں ریحام سے متعلق بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں۔

    انکا کہنا ہے کہ ریحام خان تین بچوں کی ماں ہے ،مالی معاملات کا الزام غلط ہے۔

  • لانگ ٹرم پارٹنرشپ میں چھکے نہیں مارے جاتے،ریحام خان

    لانگ ٹرم پارٹنرشپ میں چھکے نہیں مارے جاتے،ریحام خان

    مانچسٹر:ریحام خان کی اچانک آمد نے انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس میں سب کو حیران کر دیا، ریحام خان نے اپنے خطاب میں میڈیا اور زندگی میں خواتین کے مختلف پہلوؤں پر بات کی.

    برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں انٹر نیشنل میڈیا کانفرس کے تیسرے مرحلے پر کانفرس کے اختتام سے کچھ ہی دیر قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی اچانک آمد نےجاری سکوت توڑ دیا.

    میڈیا کانفرنس کے پہلے پروگرام میں ریحام خان کی شرکت متوقع کی لیکن وہ شریک نہ ہو سکیں لیکن وہ اپنی آمد اور انداز و اطوار سے مطمئن اور ہشاش بشاش نظر آرہیں تهیں۔

    ریحام خان نے کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے اصل میدان میں چهکے چوکے نہیں بلکہ لمبی پارٹنرشپ اہمیت کی حامل ہوتی ہے، پاکستان میں تبدیلی کے خواہاں اور انصاف کے علمبرداروں کو پہلے خواتین کی عزت کرنا سیکھنی ہوگی۔

    انہوں نے عورت پرکیچڑ اچھالنے کو نا مناسب قرار دیتے ہوئے میڈیا کو خبر پیش کرنے کی باریکیاں بھی سمجھائیں، ریحام خان نےکہا کہ پاکستان میں خواتین عدم تحفظ کاشکارہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب کسی معاشرے میں خواتین کے متعلق غلط شائع ہوتی ہیں تو پھر عورت برا سلوک اختیار کرتی ہے۔

    ریحام خان نے اس موقع پر پاکستان میں میڈیا کو درپیش چیلنجز اور مسائل پر بھی بات کی، اپنے خطاب میں زیادہ دیر انہوں نے آزادیٔ صحافت اور صحافت میں خواتین کے کردار پر بات کی جبکہ انہوں نے اپنی نجی زندگی اور طلاق پر گفتگو سے گریز کیا۔

  • سیاستدان تعلیم کا معیار بہتر بنانے کیلیے سنجیدہ ہی نہیں ہیں، ریحام خان

    سیاستدان تعلیم کا معیار بہتر بنانے کیلیے سنجیدہ ہی نہیں ہیں، ریحام خان

    اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ ریحام خان ملک میں جعلی ڈگریوں کے رجحان پر پریشان ہیں کہتی ہیں جعلی ڈگریوں کا راستہ روکنے کیلئے معیاری اور سستی تعلیم کی فراہمی ضروری ہے۔

    بلوچستان میں تعلیم کے متعلق اسلام آباد میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب میں مسزعمران خان نے سیاستدانوں کو آڑے ہاتھوں لیا، کہتی ہیں سیاستدان تعلیم کا معیار بہتر بنانے کیلیے سنجیدہ ہی نہیں ہیں، ہمارے سیاستدانوں کے پاس تعلیم کے شعبے کے لیے وقت ہی نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ طلباء کو فرنیچر یا لیپ ٹاپ دینے سے تعلیم کا معیار بہتر نہیں بنایا جا سکتا، تعلیم کا فروغ چاہیے تو تھنک ٹینکس سے روابط بڑھانا ہونگے۔

    ریحام خان کا کہنا تھا پاکستان میں لوگوں کو ڈگری حاصل کرنے کا بہت شوق ہے جو اصل ڈگری حاصل نہیں کرسکتےوہ جعلی ڈگری بنوالیتے ہیں،جعلی ڈگریوں کی روک تھام کے لئے معیاری اور سستی تعلیم کا نظام بہتر بنانا ہوگا۔

    ریحام خان کا مزید کہنا تھا اگر ان پر ہونے والی تنقید سے ملک میں لڑکیوں کی تعلیم بہتر اور چائلڈ لیبر ختم ہو سکتی ہے تو انہیں یہ تنقید بھی قبول ہے۔

  • ریحام خان کی فلم ’جاناں‘ کی شوٹنگ شروع

    ریحام خان کی فلم ’جاناں‘ کی شوٹنگ شروع

    پاکستانی فلم بینوں کے لئے اے آر وائی فلمز لایا ایک اور خوشخبری، ریحام خان کی آنے والی فلم ’جاناں‘ کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ریحام خان فلم ’جاناں‘ کی شریک پروڈیوسر ہیں اور یہ فلم اے آ ر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی۔

    فلم میں مرکزی کردار خوبرو ارمینا خان اور بلال اشرف ادا کریں گے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض اظفر جعفری انجام دیں گے۔

    فلم ’جاناں‘ میں پاکستان کے پشتون علاقوں کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا اور دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت شبیہہ پیش کی جائے گی۔

    فلم کی کہانی عثمان خالد بٹ کی تحریر کردہ ہے جبکہ ہدایت کاری کے لئے اظفر جعفری کو چنا گیا ہے جو کہ فلم’سیاہ‘ کے حوالے سے شہرت کے حامل ہیں۔

    اس سے قبل ریحام خان نے فلم کے بارے میں کہا تھا کہ ’’میں عمران رضا کاظمی کے ساتھ فلم کی کو پروڈکشن کے لئے انتہائی پرجوش ہوں، انکی ٹیم نے فلم میں حقیقت کے رنگ بھرنے کے لئے انتہائی محنت کی ہے اور اس کا موضوع بھی میرے دل کو چھولینے والا ہے، یہ میرےوطن کی کہانی ہے جس میں یہاں کی اعلیٰ ثقافت اور اقدار کی منظر کشی کی گئی ہے‘‘۔

  • ریحام خان کا ایک اور سرپزائز، فلم جنان 2016 میں ریلیز کی جائیگی

    ریحام خان کا ایک اور سرپزائز، فلم جنان 2016 میں ریلیز کی جائیگی

    ریحام خان کا ایک اور سرپرائزمنظرعام پر آگیا آئی آر کے ، ریحام خان اور اے آروائی فلمز کی مشترکہ پیش کش فلم جنان اگلے سال ریلیز کی جائیگی۔

    صحافت، سیاست اور اب فلم نگری میں قدم ریحام خان کا ایک کے بعد ایک سرپرائز سامنے آرہا ہے، ریحام خان نے بطور پروڈِیوسر اپنی پہلی فلم جنان بنانے کا اعلان کر دیا۔

    جو آئی آر کے ، ریجام خان اور اے آروائی فلمز کے بینر تلے اگلے سال ریلیز کی جائیگی، فلم جنان میں پاکستان کی ثقافت، خوبصورتی، اور وطن کے کئی خوشگوار پہلو وں کو اجاگر کیا جائیگا۔

    اظفر جعفری کی ڈائیکریکشن جبکہ ریحام خان اور عمران رضا کاظمی کی پروڈکشن میں بننے والی فلم شمالی علاقوں میں فلمائی جائیگی۔

    فلم جنان کے مرکزی کرداروں میں بلال اشرف ، ارمینا خان، علی رحمان خان سمیت کئی جانے مانے اداکار شامل ہیں۔

    اس موقع پر اے آر وائی کے بانی اور صدر سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ ریحام خان کی فلم میڈان پاکستان کے مشن کو آگے بڑھانے میں مدد دیگی۔

  • ریحام اورعمران خان کا ریحام پرتنقید کے خلاف ردعمل

    ریحام اورعمران خان کا ریحام پرتنقید کے خلاف ردعمل

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان این اے 19 میں شکست کے
    بعد اپنی اہلیہ ریحام خان پر ہونے والی تنقید پر برہم ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر این اے 19 میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی شکست کے بعد عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔

    عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغامات میں اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریحام خان این اے 19 میں کی انتخابی مہم میں تحریک انصاف کے امیدوار راجہ عامر زمان کے اصرار پر شریک ہوئی تھیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات ریکارڈ پر رکھی جائے کہ پی ٹی آٗئی ممبران بالخصوص خواتین کے اصرار کے سبب ریحام خان پارٹی فنکشنز میں شریک ہوتی ہیں۔  

    عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہر قسم کی اقربا پروری کی مخالف ہے۔ ریحام کو نہ ےتو کوئی پارٹی عہدہ ملے گا، نہ ہی خیبر پختونخواہ میں کوئی پوزیشن ملے اور انہیں سرکاری پروٹوکول بھی نہیں دیا جائے گا۔

    تحریک انصاف کے سربراہ نے مزید کہا کہ ریحام خان ان کی جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتیں۔  

    ان کا کہنا تھا کہ ریحام سیاسی سرگرمیوں میں مشغول ہورہی ہیں اور یہ ہمارے دھرنے کی کامیابی ہے کہ خواتین اور نوجوان سیاست کی جانب راغب ہورہے ہیں۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ جب لوگ سیاست کی جانب راغب ہوں گے تب ہی وہ اپنے حقوق اور عدم مساوات کے خلاف کھڑے ہوسکیں گے۔

    تحریک انصاف کے سربراہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ ریحام خان کے پاس پہلے ہی بہت کام ہے بالخصوص بے گھر بچوں کی بہبود کے حوالےسے لہذا وہ آئندہ پی ٹی آئی کے کسی بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کریں گی۔

    انہوں اس بات کی بھی وضاحت کی کہ ریحام خان این اے 246 کے ضمنی انتخابات میں اس لئے شریک ہوئی تھیں کہ ہم وہاں خوف کی فضا کاخاتمہ چاہتے تھے۔

     
    ریحام خان کا ردعمل


     

    تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے بھی خود پر ہونے والی تنقید کے خلاف ٹویٹر کے ذریعے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں اوروں کی حمایت کرتی رہی ہوں لیکن ان کی حمایت سے کبھی زندگی میں کچھ حاصل نہیں کیا۔

    ریحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے شادی سے قبل بھی مجھے کئی سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات لڑنے کی دعوت دی گئی لیکن میں نے ہمیشہ انکار کردیا

    انہوں نے یہ بھی کہاکہ مجھ سے بارہا یہ سوال پوچھا گیا ہے اور میں الیکشن میں حصہ لینے سے انکارکرتی رہی ہوں۔

    عمران خان اور میرا مشترکہ مقصد پاکستان کی فلاح ہے عمران خان سیاسی جدوجہد کے ذریعے ایسا کررہے ہیں اور میں رضاکارانہ طور پر بچوں کی تعلیم کے لئے کوشاں ہوں۔

    ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں دیکھتی ہوں کہ میرے شوہر اس قوم کے بہتر مستقبل کے لئے کئی کئی گھنٹے کام کرتے ہیں اور میں ہر اس کام میں انکی حمایت کروں گی جس کے لئے انہوں نے اپنی زندگی وقف کررکھی ہے۔

    انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ وہ تحریک انصاف کی محض اس لئے حمایت کرتی ہیں کہ ان کے شوہر نے اپنی اس جماعت کے لئے وقف کررکھی ہے۔

  • کیا ایم کیو ایم کراچی کی رونقیں بحال ہونے پر مستعفی ہوئی، ریحام خان

    کیا ایم کیو ایم کراچی کی رونقیں بحال ہونے پر مستعفی ہوئی، ریحام خان

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کاکہنا ہے کہ انہیں اس بات کی سمجھ نہیں آئی کہ ایم کیو ایم نے استعفے کیوں دیئے ہیں، کیا وہ کراچی کی رونقیں بحال ہونے پر مستعفی ہوئے ہیں۔

    کراچی کے مقامی ہوٹل میں خواتین کی ترقی و حقوق کے متعلق سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں ریحام خان کاکہنا تھا کہ جب تک خواتین اور اقلیتوں کو ان کے حقوق نہیں ملیں گے جناح کا پاکستان نہیں بن سکتا۔

    ریحام خان کاکہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو ایسا ماحول بنانا ہوگا کہ خواتین ذیادہ سے ذیادہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔

    ریحام خان کاکہنا تھا کہ اس یوم آزادی پرہمیں خواتین ، اقلیتیں ، سانحہ قصور اور سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو بھی یاد رکھنا چاہئیے جن کے اہلخانہ انتہائی تکلیف اور اذیت سے گزر رہے ہیں۔

    تقریب سے پیپلزپارٹی کی رہنماؤں شیریں رحمان، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ، اورصوبائی وزیر نثار کھوڑو سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

    پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ان کی جماعت نے ہمیشہ خواتین کی ترقی کیلئے کام کیا، بعد ازاں ریحام خان نے فیصل واوڈا اور عمران اسماعیل کی فیملی کے ہمراہ نجی ہوٹل میں ڈنر کیا۔

  • عوام ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیاب بنائیں، ریحام خان

    عوام ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیاب بنائیں، ریحام خان

    ہری پور : تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے ہری پور میں ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیاب کرانے کی اپیل کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے سیاست میں میدان میں اننگز کھیلنے کیلئے کمر کس لی۔ ہری پور میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان نے سولہ اگست کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیاب کرنے کی اپیل کے ساتھ مخالف امیدوار کو بھی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

    ریحام خان نے کہا کہ لوگوں کے ووٹ چھینے گئے وہ ہر اس جگہ جائیں گی جہاں لوگ تکلیف میں ہوں گے ۔اس سے قبل ریحام خان نے خواتین کنونشن میں عمران خان کی تعریف میں زمین آسمان ایک کرتے ہوئے کپتان کی صفات اپنے اندر پیدا کرنے پر زور دیا۔

    عمران خان کے بعد اب ریحام خان بھی عوام میں مقبولیت حاصل کرتی جا رہی ہیں۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ کسی موقع پر اپنے رہنماؤں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ قومی بھابھی ہیں اور لوگوں کا درد بنی گالہ تک پہنچائیں گی۔

  • ریحام خان کی پہلی فلم کا نام سامنے آگیا

    ریحام خان کی پہلی فلم کا نام سامنے آگیا

    کراچی: ریحام خان نے سیاست کے ساتھ ہی فلم انڈسٹری میں بھی قدم رکھ دیاہے،ریحام فنکاروں سے ملاقاتیں کررہی ہیں۔

    ریحام خان بطورفلمساز پہلی فلم "جانان” بنارہی ہیں،فلم کےمرکزی کردارعجب گل، اور ارمینہ رانا خان ہیں۔

    اس سے قبل رعنا خان مختلف ٹی وی ڈراموں میں کام کر چکی ہیں جن میں عشق پرست، کرب اور بن روئے وغیرہ شامل ہیں لیکن کسی فلم میں وہ پہلی بار اداکاری کریں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی عوام پر فلمائی جائے گی۔فلم جانان ایک پختون خاندان پر مبنی رومانوی اور مزاحیہ فلم ہوگی۔

    ذرائع کاکہناہےریحام فنکاروں سےملاقاتیں کررہی ہیں فلم کی شوٹنگ سوات اور شمالی علاقہ جات میں کی جائے گی، فلم جانان کے مصنف عثمان خالد جعفری، اور ہدایتکار اصغر بٹ ہیں۔

    پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے ضروری ہے کہ فلموں میں ہماری ثقافت اور تہذیب کو پھر سے زندہ کیا جائے، اب دیکھنا یہ ہے کہ مسز خان اس نیک عمل میں اپنا کردار کیسے ادا کرتی ہیں۔

    ریحام خان دو نجی پروڈکشن ہائوسز سے مل کر فلم بنانے کی شروعات کر چکی ہیں۔ ایک فلم پشتو جبکہ دوسری اردو زبان میں بنائی جائے گی۔