Tag: reham khan

  • شناختی کارڈ ہی ہرشہری کا ٹیکس نمبربھی ہوگا، اسحاق ڈار

    شناختی کارڈ ہی ہرشہری کا ٹیکس نمبربھی ہوگا، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحا ق ڈار کا کہنا ہے این ٹی این نمبر اب صرف کمپنیوں کوملیں گے،قومی شناختی نمبر ہی ہرشہری کا ٹیکس نمبر ہوگا۔

     قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں ہوا وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایوان کی خود مختاری پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی ٹیکسوں کے نفاذ کا حکومت حق رکھتی ہے پیپلز پارٹی کے دور میں بھی اسیے فیصلے کیئے گئے۔

     انہوں نے کہا کہ اس وقت زر مبادلہ کے ذخائر سولہ ارب ڈالر ہیں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو جی ایس ٹی کم کر دیا جائے گا۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یکم جولائی سے شناختی کارڈنمبرٹیکس نمبرہوگا، انفرادی نیشنل ٹیکس نمبر ختم کیاجارہا ہے، انہوں نے بتایا کہ این ٹی این نمبر اب صرف کمپنیوں کو دیئے جائیں گے قومی شناختی کارڈ ہی عام شہری کا ٹیکس نمبر ہوگا ۔

    انہوں نے کہا کہ 46ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے ہیں اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی 5سے 10 فیصد کردی گئی ہے جبکہ چاکلیٹس،کاسمیٹکس،الیکٹرانکس پر سیلز ٹیکس بڑھایا گیا۔

    اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت ماضی کی روایات تبدیل کرے حکمران پورا وقت ملک کو دیں تو کوئی غریب نہ رہے ۔

    سید نوید قمر نے کہا کہ وزیر خزانہ کے اعداد و شمار سے اتفاق نہیں کرتے شیخ رشید احمد ،رشید گوڈیل صاحبزادہ طارق اللہ نے بھی ٹیکسوں کے نفاذ پر تنقید کی۔

     وزیر داخلہ چودھری نثار نے ایوان کو تحریری طور پر بتایا کہ گزشتہ پانچ سال میں ملک بھر میں 638دہشت گرد مارے گئے سب سے زیادہ کے پی کے میں304دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ٹیکسوں کے نفاذ پر اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس سے واک اوٹ کیا قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبع ساڑھے دس بجے دو بارہ ہو گا۔

  • مفادپرستوں نے پاکستان میں کھیل کو تباہ کردیا، عمران خان

    مفادپرستوں نے پاکستان میں کھیل کو تباہ کردیا، عمران خان

    لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے مفاد پرست ٹولے نے کھیل کا نظام تباہ کردیا۔

    پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کی تاسیسی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سیاستدان پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کرسکتے اس لیے وہ دھاندلی کرکے جیتنے کی کوشش کرتے ہیں۔

     انہوں نے کہا کہ اسپورٹس مین ہر میدان میں کامیاب ہوتا ہے اور وہ بھی اپنے مقصد کے حصول کےلیے میدان میں ڈٹے رہیں گے۔

     عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مفاد پرست طبقے نے کھیل کا نظام تباہ کررکھا ہے پوری دنیا میں اتنا ٹیلنٹ نہیں جتنا پاکستان میں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر ایسا نظام لائے گی جس پر ہر پاکستانی کو فخر ہوگا۔

  • بھابی نے چاہا توعمران خان کے ساتھ معاملات طےہوجائیں گے، اسحاق ڈار

    بھابی نے چاہا توعمران خان کے ساتھ معاملات طےہوجائیں گے، اسحاق ڈار

     اسلام آباد: اسحق ڈار نے ریحام خان سے درخواست کی ہے کہ وہ عمران خان کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لئے حکومتی شرائط پر راضی کریں۔

    جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر بھابھی نے چاہا تو عمران خان کے ساتھ سارے معاملات آدھے گھنٹے میں طےہوجائیں گے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان انتخابات اور دیگر چیزوں پر سیاست کر لیں لیکن قومی معیشت پر سیاست نہ کریں۔ دہشت گردی کی طرح معیشت پر بھی نیشنل ایکشن پلان بننا چاہئے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے سازش یا بائی ڈیزائن کے الفاظ شامل کرنا پڑیں گے، اگر کمیشن کے قواعدو ضوابط میں یہ الفاظ لکھ دیئے جائیں کہ انتخابات میں کسی سازش کے زریعے منظم دھاندلی کی گئی تو وزیراعظم کمیشن کے قیام سے متعلق آرڈیننس جاری کرنے کے حق میں ہیں۔

  • حکمرانوں کو جمہوریت نہیں بادشاہت کا تجربہ ہے، عمران خان

    حکمرانوں کو جمہوریت نہیں بادشاہت کا تجربہ ہے، عمران خان

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران جمہوریت کا نہیں بادشاہت کا تجربہ رکھتے ہیں،حکومت جوڈیشل کمیشن کے مطالبے سے پیچھے ہٹی تو پھر سڑکوں پر ہوں گے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن مک مکا کی سیاست کر کے ملک کی بندر بانٹ کر رہے ہیں،پنجاب پولیس کا غلط استعمال اور لینڈ مافیا کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے ۔شریف برادران کے اثاثے چند سالوں میں اربوں روپے تک پہنچ گئے اور کوئی پوچھنے والا۔

    عمران کان نے کہا کہ سانحہ پشاور کے باعث حکومت کی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ بنے بغیر کام کرنے کا موقع دینا چاہتے تھے،،مگر جوڈیشل کمیشن کے قیام میں تاخیرقابل قبول نہیں۔حکومت آئین کے آرٹیکل دو سو اٹھارہ کے تحت دھاندلی کی تحقیقات کروائے یا پھر بھرپور احتجاج کے لئے تیار ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ اکیسویں ترمیم کے حوالے سے حامد خان کے موقف کو تحریک انصاف کی نمائندگی نہ سمجھا جائے۔اس موقع پر عمران خان نے این اے ایک سو بائیس کے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

    صحافی کے سول نافرمانی ختم کرنے کے سوال پر عمران خان نے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ عمران خان تو ٹھنڈے پانی سے نہا سکتا ہے مگر نو سال کی بچی نہیں،،اس لئے بجلی کا بل جمع کروا دیا۔

  • حکومت بےاختیارجوڈیشل کمیشن بناناچاہتی ہے، عمران خان

    حکومت بےاختیارجوڈیشل کمیشن بناناچاہتی ہے، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت غلط فہمی میں نہ رہے پاکستان بند کیا تو حکومت بھی نہیں چل سکے گی۔

    عمرے کی آدائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہناتھا انہیں اب پتہ چلا کہ ان پرمقدمہ کیوں قائم کیاگیا، عمران خان نے کہاحکومت چاہتی ہےٹریبونل کے فیصلے جوڈیشل کمیشن نہ بھیجے جائیں، شفاف تحقیقات ہوتو یہ سال الیکشن کاسال ہوگا۔

     چیئرمین تحریک انصاف کاکہناتھا ن لیگ نےلاکھوں بیلٹ پیپرچھپوا کرٹھپے لگوائے اسی لیے وہ تحقیقات سے خوفزدہ ہے،انصاف نہ ملاتوسڑکوں پرنکلیں گے۔

     عمران خان نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ الیکشن لڑنے کااعلان کرتے ہوئے کہا اگرپی ٹی آئی کاکوئی رکن اسمبلی میں گیاتووہ پارٹی میں نہیں رہےگا۔

    عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن اس لیے ڈررہی ہےکہ انھیں پتاہے کہ انھیں ڈیڑھ کروڑ ووٹ نہیں ملے، نگراں حکومت نےآخری تین دنوں میں کئی لاکھ بیلٹ پیپرز چھپوائے، یہ ریٹرننگ افسران کا کمال ہی کا تھا کہ انتخابات میں انہیں اتنے زیادہ ووٹ ملے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسران کے پیچھے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے تھے، انہوں نے کہا کہ عدالت میں افتخار چوہدری کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوں، ثابت کردوں گا کہ سابق چیف جسٹس نے جمہوریت کوکتنا نقصان پہنچایا، افتخار چودھری اور جسٹس رمدے نے ملک سے غداری کی ہے۔

     انہوں نے کہا کہ شادی کے فوری بعد عمر ہ کرنے جانا کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں تھا بلکہ میری بیوی کی خواہش تھا، وہاں جا کر بھی پاکستان اور نئے پاکستان کیلئے ہی دعائیں کی۔

  • ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز رحمان نے الزامات کی تردید کردی

    ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز رحمان نے الزامات کی تردید کردی

    لندن : ریحام خان کے الزامات کی تردید کرنے کیلئے انکے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز رحمان میدان میں آگئے۔

    چند روز قبل اے آر وائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ کے اینکر مبشر لقمان نے ایک خصوصی انٹرویو میں عمران خان کی اہلیہ ریحام خان سے کہا کہ آپ کے بارے میں یہ معلوم ہوا کہ پہلی شادی کے بعد آپ کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، جس پر ریحام خان کا کہنا تھا کہ خواتین پر گھریلو تشدد ایک بڑا ایشو ہے ، اللہ کا شکر ہے میں اپنے ماضی سے خوفزدہ نہیں لیکن پاکستان میں اس ایشو پر کوئی توجہ نہیں دیتا۔

    ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں خود میڈیا میں ہوں اور میں اپنی نجی زندگی میں تشدد کا شکار ہونے کا تذکرہ کبھی نہیں کیا، پہلے شوہر کو نشانہ بنانا شاید ناانصافی ہوتی۔

    انھوں نے انٹرویو میں بتایا کہ عمران خان کی آفر قبول کرنے میں ہچکچاہٹ کی وجہ پہلی شادی کے دوران ہونے والا تشدد تھا،  پھر میں نے اپنے بھائی سے اس بارے میں بات کی تو انہیں بھی یہی خوف تھا کہ پہلی شادی کی طرح اس مرتبہ بھی تشدد کا نشانہ نہ بنایا جائے۔

    ریحام خان کے الزامات کے بعد ان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز رحمان بھی میدان میں آگئے، انکا کہنا ہے کہ ریحام خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہے، ریحام خان کے الزامات سن کر شدید دھچکا لگا۔

    ریحام خان کے سابق شوہر انہوں نے برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان کو ہر طرح کی آزادی حاصل تھی اور آج تک کوئی بھی ایسا اقدام نہیں کیا جسے گھریلو تشدد کہا جائے۔ انھوں نے بتایا کہ ہمیشہ اپنے بچوں کا پورا خیال رکھنے کی کوشش کی۔

    ڈاکٹر اعجاز رحمان برطانیہ میں مقیم ہیں اور برطانیہ کی ”نیشنل ہیلتھ سروسز“ میں بہت سینئر پوزیشن پر فائز ہیں، ریحام خان کے سابق شوہر کا کہنا ہے کہ ریحام خان کے الزامات میں ذرا سی بھی سچائی ہوتی تو اب تک انھیں عہدے سے ہٹایا جا چکا ہوتا اور پریکٹس کرنے کی بھی اجازت نہ ہوتی۔

    یاد رہے کہ ریحام خان کی پہلی شادی ان کے پھوپھی زاد کزن ڈاکٹر اعجاز الرحمان سے ہوئی، ریحام خان کے شعبہ صحافت سے منسلک ہونے کے بعد انکے سسر اور شوہر سے شدید اختلافات پیدا ہوگئے تھے اور اسی بنا پر علیحدگی ہوئی، ریحام خان کے سابق شوہر سے 3 بچے ہیں، جو انگلینڈ میں والد کے پاس رہتے ہیں، ان کے 22 سالہ بیٹے کا نام ساحر جب کہ دو بیٹیوں کے نام ردا اور عنائیہ ہیں۔

  • عابدشیرعلی نےبجلی کا بل جمع کرانے کا کریڈٹ ریحام کودیدیا

    عابدشیرعلی نےبجلی کا بل جمع کرانے کا کریڈٹ ریحام کودیدیا

    اسلام آباد : وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابدشیرعلی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے ان کی رہائش گاہ  بنی گالہ کا بجلی کا بل جمع کرانے کا کریڈٹ ریحام خان کودیدیا۔

    عمران خان کی شادی کسی کو فائدہ ہواہویا نہ ہوا ہومگر وفاقی وزیربجلی و پانی کو فائدہ ہوا کیونکہ شادی کے بعد خان صاحب نے اپنے گھر کا لاکھوں روپے کابل جمع کروادیا۔

    کہتے ہیں شادی زندگی بدل دیتی ہے۔پر کبھی کبھی انسان کو بھی بدل دیتی ہے۔یہ  بات وفاقی وزیر بجلی و پانی عابد شیر علی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

    اس موقع پرانہوں نے عمران خان کو شادی کی مبارکباد بھی دی اور لگے ہاتھوں بجلی کا بل جمع کروانے پر ان کاشکریہ بھی ادا کردیا۔

    شادی ہوتے ہی کپتان نے سول نافرمانی کی تحریک ختم کردی جس پر کہاجارہاہے کہ ریحام خان نے وہ کام کردکھایا جو حکومت اوراتحادی جماعتیں نہیں کرسکیں۔

  • آفریدی کی عمران خان کو شادی کی مبارک باد

    آفریدی کی عمران خان کو شادی کی مبارک باد

    اسلام آباد: شاہد خان آفریدی نے عمران خان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات میں شادی کی مبارک باد دی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اسلام آباد بنی گالہ میں تحریک انصاف کے کپتان عمران خان سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں شاہد خان آفریدی نے عمران خان کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا اور کپتان کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے شادی ان کی زندگی میں بہتر تبدیلی لائے گی۔

    اس موقع پرعمران خان نے شاہد آفریدی کی تواضع قہوہ اورمٹھائی سے کی۔

    اس موقع پردونوں شخصیات نے آئندہ ماہ ہونے والے ورلڈ کپ 2015 کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا ، کپتان نے آفریدی کو قیمتی مشوروں سے بھی نوازا۔

    پی ٹی آئی کے چیئرمین نے میگا ایونٹ کے لئے شاہد آفریدی اور پاکستانی ٹیم کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

  • ریحام خان راتوں رات پاکستان کی مقبول ترین شخصیات میں شامل

    ریحام خان راتوں رات پاکستان کی مقبول ترین شخصیات میں شامل

    اسلام آباد: ٹی وی اینکر ریحام خان راتوں رات پاکستان کی مقبول ترین شخصیات میں شامل ہوگئی ہیں، ریحام خان مشہور تو پہلے بھی تھیں مگر عمران خان سے شادی کے بعد شہرت کی بلندیوں کو چھورہی ہیں ۔

    عمران خان اس وقت پاکستان کے مقبول ترین رہنماﺅں میں شامل ہیں اور ریحام خان اس وقت پاکستان میں خاتون اول کلثوم نواز شریف کے بعد طاقتور ترین خاتون بن کر سامنے آئی ہیں۔ جبکہ تجزیہ نگاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ مستقبل میں ریحام خان عمران خان کی سیاسی وراثت کی بہترین وارث ثابت ہوسکتی ہیں۔