Tag: rehman malik

  • سینیٹر رحمان ملک کا انتقال، صدر، وزیراعظم سمیت دیگر کا اظہار افسوس

    سینیٹر رحمان ملک کا انتقال، صدر، وزیراعظم سمیت دیگر کا اظہار افسوس

    اسلام آباد : پی پی رہنما سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر ملک کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

    اس حوالے سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے  رحمان ملک کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور  مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی  ہے۔

    اس کے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپنے تعزیتی بیان میں رحمان ملک کے لواحقین اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ رحلت کی خبرسن کردکھ ہوا، خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ اللہ رحمان ملک کو غریق رحمت کرے، حدیبیہ کیس میں ان کی سربراہی میں تفتیش ہوئی، اس کیس پر انصاف ابھی تک نہیں ہوا، تفتیش نے کرپشن کے ایسے ماڈرن طریقے ظاہر کیے کہ لوگ حیران رہ گئے۔

    وزیر بلدیات سندھ ناصرشاہ نے کہا کہ سینیٹر رحمان ملک کے انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ پہنچا، رحمان ملک ہمارے دوست، بھائی، ساتھی اورایک بہترین رہنما تھے، پروردگار ان کے درجات بلند کرے اور خاندان کے افراد کو صبرعطا کرے۔

    پیپلز پارٹی کی قیادت اور ملک کی اہم شخصیات نے سینیٹر رحمان ملک کے اہل خانہ کو فون کرکے ان سے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

    مرحوم رحمان ملک کے بھائی خالد ملک کا کہنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ اسلام آباد میں جمعرات کو ادا کی جائے گی، بیرون ممالک سے عزیز و اقارب نے نماز جنازہ میں شرکت کرنی ہے لہٰذا نماز جنازہ کا وقت ابھی مقرر نہیں کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رحمان ملک کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رحمان ملک کے انتقال سے دلی رنج ہوا۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔،

    اس کے علاوہ پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور، پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان، اور دیگر نے سینٹر رحمان ملک کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کیا۔

  • سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک انتقال کرگئے

    سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک انتقال کرگئے

    اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ان کی عمر 70 برس تھی اور وہ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد طبی مسائل کا شکار تھے۔

    ان کے ترجمان نے سابق وفاقی وزیر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رحمان ملک کو سانس لینے میں مشکلات ہوئیں تو انہیں اسلام آباد کے نجی اسپتال میں وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کئی روز تک زیر علاج رہنے کے بعد وفات پا گئے ہیں۔

    سینیٹر رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے۔ ان کی میت کو گھر منتقل کر دیا گیا ہے، اہلِ خانہ کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    رحمان ملک پاکستان کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک وزیر داخلہ کے منصب پر فائز رہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک نے سوگواروں میں بیوہ اور دو بیٹوں کو چھوڑا ہے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کا شمار بے نظیر بھٹو کے بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان میثاق جمہوریت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    سینیٹر رحمان ملک 12 دسمبر 1951ء کو پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق پنجاب کے ضلع سیالکوٹ سے تھا۔
    رحمان ملک نے اپنے کیریئر کا آغاز فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) میں بطور ڈائریکٹر کیا تھا۔ بے نظیر بھٹو جلا وطن ہوئیں تو رحمان ملک بھی جلا وطن ہو گئے اور ان کے ساتھ ہی واپس آئے۔

    2008 کے انتخابات ہوئے تو انھیں وزیراعظم کا مشیر برائے داخلہ تعینات کیا گیا۔ بعد ازاں وہ سینیٹر منتخب ہوکر وزیر داخلہ بن گئے۔ وزارت داخلہ سے سبکدوش ہونے کے بعد وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین بھی رہے۔

    پیپلز پارٹی کی اتحادی حکومت میں وہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان اختلافات کی صورت میں پل کا کردار بھی ادا کرتے رہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں رحمان ملک نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ان کے کردار کو سراہا جاتا رہا ہے۔

    کراچی یونیورسٹی نے انہیں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی تھی جبکہ حکومت نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی خدمات پر انہیں ستارہ شجاعت اور نشان امتیاز سے نوازا تھا۔

    رحمان ملک کو میڈیا میں رہنے کا فن آتا تھا، اپنے دور حکومت میں وہ دن میں متعدد مرتبہ میڈیا سے مخاطب ہوتے تھے۔ رحمان ملک نے کئی کتابیں بھی لکھی تھیں جن میں مودی وار ڈاکٹرائن، داعش اور ٹاپ 100 انویسٹی گیشنز شامل ہیں۔

  • کورونا میں مبتلا رحمان ملک کی حالت تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا

    کورونا میں مبتلا رحمان ملک کی حالت تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا

    اسلام آباد: سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کو کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے پھیپھڑے کورونا وائرس سے شدید متاثر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ رحمان ملک اسپتال میں زیرعلاج ہے ، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ رحمان ملک کومصنوعی تنفس سےسانس دی جارہی ہے ، کیونکہ رحمان ملک کے پھیپھڑے کورونا وائرس سے شدید متاثر ہیں۔

    مشیرپارلیمانی اموربابر اعوان اسلام آباد کے مقامی اسپتال پینچے اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی عیادت کی ، اس موقع پر بابر اعوان نے رحمان ملک کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔

    مشیرپارلیمانی امور نے رحمان ملک کے اہلخانہ اور بھائی کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

    گذشتہ روز کورونا میں مبتلا سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی طبیعت بگڑنے پر انھیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا ، جہاں ڈاکٹرز نے ان کے کچھ ٹیسٹ کیے اور میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد مشاورت سے انہیں آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا۔

  • ایف اے ٹی ایف سے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے اور بھارت کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

    ایف اے ٹی ایف سے پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے اور بھارت کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

    اسلام آباد: سینیٹر رحمان ملک نے ایف اےٹی ایف کے صدر سے پاکستان کانام گرے لسٹ سےنکالنے اور بھارت کیخلاف کاروائی کامطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے صدرایف اےٹی ایف کوخط لکھا ، جس میں پاکستان کانام گرے لسٹ سےنکالنے اور بھارت کیخلاف کاروائی کامطالبہ کردیا۔

    سینیٹر رحمان ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پاکستان سےامتیازی سلوک برتنےپرہمیں تشویش ہے، منی لانڈرنگ کرنیوالوں کوپناہ دینےپرمودی کیخلاف کارروائی کی جائے۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف دہشتگردی کی مالی معاونت اور خطےمیں دہشت گردی کوفروغ دینے کےثبوت موجودہیں۔

    رہنما پی پی نے کہا یواین رپورٹ میں کہاگیاکہبھارت داعش،ٹی ٹی پی،دیگردہشتگرد وں کی مالی معاونت کررہا ہے اور افغانستان کی سرزمین سےپڑوسی ممالک میں دہشتگردی کرارہاہے۔

    رحمان ملک نے سوال کیا کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت پربھارت کوکیوں گرےلسٹ میں نہیں ڈالاجارہا۔

  • رحمان ملک نے فیٹف صدر کو دوبارہ خط لکھ دیا

    رحمان ملک نے فیٹف صدر کو دوبارہ خط لکھ دیا

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملک کو گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے فیٹف کو دوبارہ خط لکھا ہے، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کے لیے غیر جانب دارانہ جائزے کی ضرورت ہے۔

    آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ فیٹف کے حوالے سے پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر لابنگ کی گئی، جس کی وجہ سے فیٹف تاحال پاکستان سے ڈو مور کا تقاضا کر رہا ہے۔

    انھوں نے کہا پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کے لیے غیر جانب دارانہ جائزے کی ضرورت ہے، پاکستان کو بغیر ثبوت منی لانڈرنگ کے لیے مورد الزام ٹھہرایا گیا، آج ایک بار پھر صدر ایف اے ٹی ایف کو خط لکھا ہے کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکال دیا جائے۔

    سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا فیٹف کو پاکستان کے خلاف امریکی شکایت نامناسب تھی، پاکستان نے امریکا کی خاطر دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ لڑی، جس میں پاکستان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، امریکا کو چاہیے کہ اب پاکستان کے خلاف ایف اے ٹی ایف میں درج کردہ اپنی شکایت واپس لے۔

    انھوں نے کہا ڈس انفو لیب نے واضح کیا کہ بھارت نے جعلی، بے بنیاد اور زہریلی پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کو بدنام کیا، ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد ایف اے ٹی ایف پاکستان کے خلاف کارروائی برخاست کرے، اب گرے لسٹ میں نام رکھنے کا کوئی جواز نہیں، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہونے کی وجہ سے پاکستانیوں کی زندگیوں پر منفی اثر پڑ رہا ہے، اور ہماری معیشت مستقل خطرے میں پڑی ہوئی ہے۔

    رحمان ملک نے پریس کانفرنس میں کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ کا سب سے زیادہ فائدہ بھارت نے اٹھایا، بھارت اور داعش خطے اور چین کے خلاف کام کر رہے ہیں، عالمی رپورٹس کے مطابق داعش کو بھارت معاونت فراہم کر رہا ہے، داعش کے ذریعے پاکستان میں بھی دہشت گردی کرائی جا رہی ہے۔

    چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف ٹھوس ثبوت کے باوجود ایف اے ٹی ایف کوئی ایکشن نہیں لے رہا۔

  • بڑی بھارتی توانائی کمپنیاں سی پیک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہیں: رحمان ملک

    بڑی بھارتی توانائی کمپنیاں سی پیک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہیں: رحمان ملک

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے انکشاف کیا ہے کہ بڑی بھارتی توانائی کمپنیاں سی پیک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی ہیں، اس لیے سی پیک کے حوالے سے خدشات ہیں۔

    سینیٹر رحمان ملک نے آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ سی پیک کے حوالے سے انھیں کچھ خدشات ہیں، بھارت کی توانائی کے شعبے کی کچھ کمپنیاں اس میں دل چسپی لینے لگی ہیں تاہم بھارتی کمپنیوں کے سی پیک میں داخل ہونے سے متعلق الگ بریفنگ دوں گا۔

    انھوں نے کہا پاکستان کو اب بھارت کے ساتھ سفارتی محاذ پر فرنٹ فٹ پر بات کرنی چاہیے، بھارت ہر محاذ پر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، حکومت کو بھارت سے متعلق پالیسی تبدیل کرنا پڑے گی۔

    سینیٹر رحمان ملک نے کہا میں بھارت کے خلاف ثبوت کے ساتھ بات کرتا ہوں، پلوامہ حملے کے فوری بعد کہہ دیا تھا کہ یہ حملہ بھارت نے خود کرایا، واقعے کے بعد بھارت میں مسلمان مخالف سوچ پروان چڑھی، مودی سرکار نے سرحدوں پر کشیدگی کو بھی فروغ دیا، مودی کے دوبارہ آنے پر کشمیریوں سے برے سلوک کی پیش گوئی کی تھی، بھارت مجھے عدالت میں لے جائے جو کہا سب ثابت کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا بھارت پاکستان کے خلاف دوبارہ فیٹف میں جا رہا ہے، پارلیمنٹ میں بھارت کے خلاف مشترکہ قرارداد منظور کی جائے، پاکستانی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے حملے ہو رہے ہیں، بھارت کے تمام سیاست دان یک زبان ہو کر پاکستان کے خلاف لڑ رہے ہیں، عمران خان سے درخواست ہے سیاسی قیادت کو اکٹھا کریں، بلاول بھٹو نے بھی کہا چارٹر آف اکانومی کیا جائے، عمران خان سیاسی استحکام کے لیے آصف زرداری کو کردار ادا کرنے کا موقع دیں، وہ سیاسی انتشار ختم کر دیں گے۔

    رحمان ملک نے کہا عمران خان سے اپیل ہے پلوامہ سمیت بھارت کے 2 معاملات کو بین الاقوامی سطح پر اٹھائیں، یو این سے رجوع کریں، ہمت پکڑیں اور دفاع تک محدود نہ رہیں، ہم نے دفاعی انداز اختیار کیے رکھا تو حالات یہی رہیں گے جو اس وقت ہیں، وزیر اعظم عمران مودی کے خلاف مجھے ساتھ لے کر چلیں میں حقیقت سامنے لے کر آؤں گا، اور اسے بے نقاب کر دوں گا۔

    سینیٹر کا کرونا ویکسین سے متعلق کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا ویکسین کی بہت ضرورت ہے، لیکن آپ افورڈ نہیں کر سکتے اس لیے چین سے لے لیں وہ ویکسین دینے کو تیار ہے، میڈیا ورکرز کو ویکسین دی جائے اور میڈیا ورکرز کو فرنٹ لائن ورکرز قرار دیا جائے، کرونا ویکسین کے بارے میں جلد معاون خصوصی صحت کو خط بھی لکھوں گا۔

  • بھارت کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ

    بھارت کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ رحمان ملک نے بھارت کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا ایف اے ٹی ایف فوری طور پر بھارت کیخلاف ٹرر فنانسنگ و منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے پر اقدامات اٹھائے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ رحمان ملک نے صدرفنانشل ایکشن ٹاسک فورس کوخط لکھا ، جس میں صدرایف اےٹی ایف سے بھارت کوگرے لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

    خط میں کہا گیا کہ امریکی بینکوں کی رپورٹ کےتحت بھارت کے44بینک منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، امریکی بینکوں نے ایف سی ای این کو بھارتی بینکوں کی تفصیلات دیدیں، فنانشل کرائمزانفورسمنٹ نیٹ ورک کو 44 بھارتی بینکوں کی تفصیلات دی گئیں، افسوس ایف اے ٹی ایف اب بھی بھارت کیخلاف کوئی اقدام اٹھانےسےگریزاں ہے۔

    سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کوصرف ایک مشتبہ ٹرانزکشن پر گرے لسٹ میں ڈال دیاگیاتھا، بھارت بلین ڈالر کے منی لانڈرنگ وٹررفنانسنگ میں ملوث پایاگیاہے، پھر بھی بھارت کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔

    خط میں کہا گیا کہ ایف اےٹی ایف فوری طورپربھارت کیخلاف اقدامات اٹھائے، بھارت اس وقت داعش کامرکزبن چکاہے ، جس کی پشت پناہی را کررہی ہے، اقوام متحدہ رپورٹ کےمطابق بھارت میں داعش تیزی سے پھیل رہی ہے، کیرالہ،کرناٹک میں داعش دہشت گردوں کی نمایاں تعداد موجودہے۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ رپورٹ کےمطابق بھارت میں القاعدہ خطےمیں حملوں کےمنصوبہ بنارہی ہے، بھارت خطے خصوصاً پاکستان،چین میں دہشت گردی کی منصوبہ سازی کررہاہے، بھارت دہشتگرد تنظیم آرایس ایس،داعش کےگٹھ جوڑسےپراکسی وارچاہتاہے۔

    خط میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کی رپورٹس کی بنیاد پر بھارت کو گرے لسٹ میں شامل کیا جائے،ایف اے ٹی ایف پاکستان کو گرے میں رکھنے کے لئے امتیازی سلوک برت رہے ہیں۔

  • ’’بھارت میں داعش کے 2 ٹھکانے ہیں، امریکا، فٹیف کو نظر نہیں آرہا‘‘

    ’’بھارت میں داعش کے 2 ٹھکانے ہیں، امریکا، فٹیف کو نظر نہیں آرہا‘‘

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹرز رحمان ملک نے کہا کہ بھارت میں داعش کے 2 ٹھکانے ہیں، ٹھکانوں سے سری لنکا پر حملے ہوئے، امریکا، فٹیف کو نظر نہیں آرہا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ را کے ایجنٹ ٹویٹر پر ان کے خلاف شور مچارہے ہیں، 44 بھارتی بینکوں سے ایک بلین ڈالرز کی ٹرانزیکشن ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے اپنی تقریر کشمیریوں کا کوئی ذکر نہیں کیا، بھارتی ایجنسی داعش کی حمایت کررہی ہے، کیا امریکا اور فیٹف کو بھارتی دہشت گردی نظرنہیں آتی۔

    رحمان ملک نے کہا کہ افغان امن عمل کے قریب پہنچنے پر بھارت، داعش کارروائیاں کرتے ہیں، فٹیف نے بھارت کے خلاف ابھی تک کیوں تحقیقات شروع نہیں کیں؟

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 44 بھارتی بینکوں سے ایک بلین ڈالرز کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا تھا، علاوہ ازیں بھارت افغان امن عمل کو نقصان پہنچانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔

  • سینیٹررحمان ملک نے امریکی شہری سنتھیارچی کے الزامات کی تردید کردی

    سینیٹررحمان ملک نے امریکی شہری سنتھیارچی کے الزامات کی تردید کردی

    اسلام آباد : سینیٹررحمان ملک نےامریکی شہری سنتھیارچی کےالزامات کی تردید کردی اور کہا قانونی کارروائی اور ہتک عزت کادعویٰ دائر کرنے کے لیے رائے لے رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹررحمان ملک نےامریکی شہری سنتھیارچی کےالزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں،مقصد رحمان ملک کی ساکھ کونقصان پہنچاناہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ رحمان ملک نےبھارتی حکومت، را، آر ایس ایس و مودی کےمظالم سےپردہ اٹھایا، بطورچیئرمین داخلہ کمیٹی سینیٹ رحمان ملک نے بے نٖظیربھٹو پرالزامات کانوٹس لیا۔

    رحمان ملک پرالزامات بےنظیربھٹوپرالزامات کانوٹس لینےپرسامنےآئے، رحمان ملک کے بیٹوں نے وکیلوں سے قانونی رائے مانگی ہے، قانونی کارروائی اور ہتک عزت کادعویٰ دائرکرنے کے لیے رائے لے رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : امریکی خاتون کے رحمان ملک سمیت پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات

    گذشتہ روز پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پی پی رہنما مخدوم شہاب الدین پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ رحمان نے 2011 میں اس وقت زیادتی کی جب وہ وزیر داخلہ تھے۔

    سنتھیا رچی نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر میں دست درازی کی جبکہ سابق وزیر صحت مخدوم شہباب الدین پر بھی بدسلوکی کا الزام عائد کیا۔

    بعد ازاں امریکی خاتون شہری کے الزامات پر یوسف رضا گیلانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سنتھیا رچی نے عالمی رہنما بینظیر بھٹو پر بھی الزامات لگائے تھے جس پر پیپلزپارٹی کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا تھا۔

  • کرونا معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

    کرونا معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

    اسلام آباد : سینیٹر رحمان ملک نے کرونا معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا حکومت فوری کوروناوائرس سےنمٹنےکیلئےٹاسک فورس تشکیل دے.۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے کرونا معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے، رحمان ملک نے کہا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم خود بریفنگ دیں اور حکومت فوری کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دے۔

    یاد رہے پاکستان میں کروناوائرس کےمریضوں کی تعدادچھ ہوگئی، چھٹے مریض کاتعلق کراچی ایسٹ سے ہے، جس نے بارہ سے چوبیس  فروری تک ایران کاسفر کیا تھا، اب تک سات لاکھ نوے ہزار مسافروں کی پاکستان پہنچنے پر اسکریننگ کی جاچکی ہے جبکہ پانچ مارچ کو بائیس ہزار مسافروں کی اسکریننگ کی گئی۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیرصدارت اجلاس میں وبائی امراض کی فوری روک تھام کیلئےلائحہ عمل تیارکرلیاگیاہے، ڈی ایس آر یو قائم کیاجائےگا ، جس کامقصدوبائی امراض کی مسلسل نگرانی اور فوری کاروائی کامربوط نظام بناناہے۔

    دوسری جانب ایران سےآنےوالےزائرین کی تعدادتین ہزارسےتجاوزکرگئی، گذشتہ روز دو سو سے زائد زائرین پاکستان میں داخل ہوئے، سرحدکی بندش کے باعث سیکڑوں مال بردارگاڑیاں بھی کھڑی ہیں۔

    پاک افغان بارڈرپانچویں روزبھی بند ہے،باب دوستی سےہرقسم کی آمدورفت معطل ہے، ایف آئی اے کے مطابق پاک افغان سرحد اتوار تک کھلنے کا امکان ہے۔