Tag: rehman malik

  • سینیٹر رحمان ملک کا مسئلہ کشمیر کے موضوع پر فلم بنانے کا فیصلہ

    سینیٹر رحمان ملک کا مسئلہ کشمیر کے موضوع پر فلم بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے مسئلہ کشمیر کے موضوع پر فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک مسئلہ کشمیر کے موضوع پر فلم بنائیں گے، ان کا کہنا ہے کہ کشمیر پر کتاب لکھنے کے دوران فلم بنانے کا خیال آیا۔

    رحمان ملک کا کہنا ہے کہ کشمیر کے موضوع پر فلم کا اسکرپٹ خود لکھ رہا ہوں، فلم کا 50 فیصد اسکرپٹ لکھ چکا ہوں، فلم کے ذریعے دنیا کو کشمیر کی کہانی سے آگاہ کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ فلم کے ذریعے دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کروں گا، فلم کی کاسٹ، ڈائریکشن کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

    مزید پڑھیں: کشمیر میں کرفیو اورلاک ڈاؤن کو 199 روز ہوگئے، متعدد نوجوان گرفتار

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل لاک ڈاؤن اور کرفیو کو 199 دن ہوگئے ہیں، انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش نے مقبوضہ کشمیر کا رابطہ دنیا سے منقطع کیا ہوا ہے۔

    بھارتی ظلم کے آگے سینہ سپر کشمیری نوجوان مسلسل جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ دوسری جانب کشمیریوں پر زندگی مزید تنگ کرنے کیلئے بھارتی حکومت وادی میں ساڑھے پانچ سو روبوٹس تعینات کرے گی۔

    بھارت کی ریاستی دہشت گردی نے کشمیریوں سے آزادی مانگنے کے جرم میں روزگار، تعلیم اور صحت کی سہولتیں بھی چھین لیں۔

  • رحمان ملک کا  سینیٹرز سےمتعلق جعلی لسٹوں کا ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو تحقیقات کا حکم

    رحمان ملک کا سینیٹرز سےمتعلق جعلی لسٹوں کا ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو تحقیقات کا حکم

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے سینیٹرز سے متعلق جعلی لسٹوں کا ایف آئی اے اور پی ٹی اے کوتحقیقات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا جعلی لسٹیں و خبریں پھیلانا بھی قانون کی خلاف ورزی و قابل سزا جرم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے سینیٹرز سے متعلق جعلی لسٹوں کا ایف آئی اے اور پی ٹی اے کوتحقیقات کرنے کا حکم دے دیا اور کہاسوشل میڈیا پر دغا دینے والے سینیٹرز سے متعلق جعلی لسٹیں گردش کر رہے ہیں، فرضی لسٹوں کا مقصد سینیٹرز کی ساکھ کا نقصان پہنچانا ہے۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا ایف آئی اے اور پی ٹی اے تحقیقات کرے کہ کون سینیٹرز کی فرضی لسٹیں پھیلا رہے ہیں، اس وقت تین مختلف فرضی لسٹیں مختلف سینیٹرز کے نام سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہیں۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جعلی لسٹیں بنا کر پھیلانا سائیبر کرائمز کے زمرے میں آتا ہے جو قابل سزا ہے، ایف آئی اے تحقیقات کرکے مجرموں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی لسٹیں و خبریں پھیلانا بھی قانون کی خلاف ورزی و قابل سزا جرم ہے۔

    مزید پڑھیں: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

    یاد رہے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ، جس کے ساتھ ہی وہ چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر برقرار رہے، قرارداد پر ووٹنگ کے دور ان میر حاصل بزنجو نے 50اور صادق سنجرانی نے 45ووٹ حاصل کئے ، پانچ ووٹ مسترد ہوئے تھے۔

    اجلاس کےآغازپرقائد حزبِ اختلاف راجہ ظفر الحق نےتحریکِ پیش کی تواپوزیشن کے64 ارکان نےکھڑے ہو کرحمایت کی تھی تاہم خفیہ رائےشماری ہوئی تو اپوزیشن درکار 53 ووٹ بھی حاصل نہ کرسکے۔

    بعد ازاں شہباز شریف نے کہا تھا کہ ضمیر بیچنے والوں کی نشاندہی کرکے قوم کے سامنے لائیں گے اور اگلے ہفتے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔

  • را اور این ڈی ایس کی پاکستان مخالف سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، رحمان ملک

    را اور این ڈی ایس کی پاکستان مخالف سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، رحمان ملک

    اسلام آباد : سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارتی را اور افغانی این ڈی ایس کا گٹھ جوڑ ہے۔

    حمال خان جس کا نام مِسنگ پرسنز لسٹ میں تھا گوادر ہوٹل حملے میں دہشت گرد نکلا، را اور این ڈی ایس کے پاکستان مخالف گٹھ جوڑ اور سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

    ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر رحمان ملک نے پی سی ہوٹل گوادر پر حملوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ایجنسی را ہمیشہ بی ایل اے کا ماسٹر مائنڈ رہی ہے۔

    وزیراعظم مودی پہلے ہی بلوچستان میں دہشت گردوں کی معاونت کا سرعام اقرار کر چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سری لنکا دھماکوں میں ملوث دہشت گردوں نے بھی تربیت بھارت سے حاصل کی تھی۔ ی

    ہ اب واضح ہوچکا ہے کہ کیسے بھارت ہمسایہ ممالک میں امن خراب کرنے میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ زیادہ تر مِسنگ پرسنز لسٹ میں جعلی نام ہیں تاکہ پاکستان کو بدنام کیا جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ادھر مِسنگ لسٹ میں نام تھا ادھر حمال خان را سے دہشت گردی کی تربیت لے رہا تھا۔

  • عمران خان وہ توپ ہے جس کا رخ کبھی پنجاب اور کبھی سندھ کی جانب ہوجاتا ہے، رحمان ملک

    عمران خان وہ توپ ہے جس کا رخ کبھی پنجاب اور کبھی سندھ کی جانب ہوجاتا ہے، رحمان ملک

    لاہور: سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے محاز آرائی کا راستہ نہ چھوڑا تو جمہوری جہاز ڈوب جائے گا، عمران خان وہ توپ ہے جس کا رخ کبھی پنجاب اور کبھی سندھ کی جانب ہوجاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ سینٹر رحمان ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آئندہ عام انتخابات کیلئے نئی مردم شماری کو لازم قرار دیا ہے جبکہ جلد الیکشن کی خواہشمند تحریک انصاف آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے ایوان میں نہیں آرہی۔

    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے جمہوریت کی کشتی کو حالات کی بے رحم لہروں کے سپرد کر دیا ہے اگرمحاز آرائی کا راستہ نہ چھوڑا گیا تو جمہوری جہاز ڈوب جائے گا، نظام بچانے کیلئے حکومت کو محاز آرائی کا راستہ ترک کرنا ہوگا۔


    مزید پڑھیں : موجودہ حالات میں حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کو متحدہ ہونے کی ضرورت ہے، رحمان ملک


    پی پی رہنما نے کہا کہ متحدہ کے حالات ایسے ہی چلیں گے، عمران خان وہ توپ ہے جس کا رخ کبھی پنجاب اور کبھی سندھ کی جانب ہوجاتا ہے وہ سو مرتبہ سندھ آئیں انہیں کچھ نہیں ملے گا۔

    سینٹر رحمان ملک سابق وزیر داخلہ سابق وزیر داخلہ نے بلوچستان میں بدامنی کا ذمہ دار مودی کو قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اسکا نوٹس لینے کی اپیل کی ۔

    انہوں نے اسلام آباد دھرنے کو حکومتی ناکامی قرار دیا جبکہ انکا کہنا تھا کہ تربت میں بیس نوجوانوں کے قتل پر چیف جسٹس کا از خود نوٹس خوش آئندہ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فیصلہ وزیراعظم کے حق میں نہیں آنے والا، جھوٹے بیانات اور کاغذات پرجیل جاسکتے ہیں، پی پی رہنما

    فیصلہ وزیراعظم کے حق میں نہیں آنے والا، جھوٹے بیانات اور کاغذات پرجیل جاسکتے ہیں، پی پی رہنما

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے توپوں کا رخ وزیراعظم کی طرف کرلیا اور کہا کہ فیصلہ وزیراعظم کے حق میں نہیں آنے والا، جھوٹے بیانات اور کاغذات کے معاملے پر نوازشریف جیل جاسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ساری جماعتیں پیچھے رہ جائینگی ۔صرف ایک جماعت آگے جائے گی وہ پیپلز پارٹی ہے، تجسس تھا کہ والیم ٹین میں کیا ہے، وہی دیکھنے آیا ہوں۔

    پاناما کیس میں وزیراعظم اوران کے وزیرنااہل ہونگے، لطیف کھوسہ

    پیپلزپارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس میں وزیراعظم اوران کے وزیرنااہل ہونگے ، نوازشریف شہنشاہ بنتے جارہے تھے اور من مانیاں چل رہی تھیں، الیکشن کمیشن میں نوازشریف کیخلاف ہم نے درخواست دی۔

    لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی حفاظت ہم نے کی اور آئندہ بھی کریں گے، جو دھمکیاں دے رہے ہیں، سن لیں عوام سپریم کورٹ کی ضامن ہے، شریف خاندان کو بار بار کہا گیا منی ٹریل بتا دیں، شریف خاندان کو وضاحت دینے کیلئے کئی مرتبہ موقع دیا گیا، سسلین مافیا اور گاڈ فادر سے پاکستان کے عوام کو چھٹکارا ملے گا۔

    لگتا ہے حکمرانوں کو اپنی تقدیر کے فیصلے کا پتہ لگ چکا ہے ، قمر زمان کائرہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھمکیاں دے رہے ہیں، عدالت نے بھی سوچا انہیں کیا کہیں، جو دھمکیاں کل دی گئیں وہ حکمران وقت کو نہیں کہنا چاہیے، لگتا ہے حکمرانوں کو اپنی تقدیر کے فیصلے کا پتہ لگ چکا ہے۔

    قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے درست کہا عدالت جےآئی ٹی کی حفاظت کیلئے کچھ کرے، ایل ڈی اے پلازہ کو آگ لگی ریکارڈ جل گیا، کسی کو نہیں پوچھا گیا، الزام لگتا ہے ثبوت مانگتے ہیں آگ لگتی ہے اور ریکارڈ جل جاتا ہے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ کل ججز نے شریف خاندان کو بتا دیا کہ آپ پر الزامات کیا ہیں، پاناما کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد تاریخ نے اعلیٰ عدلیہ کے کندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری ڈال دی ہے، پہلے بھی عدالتوں کے پاس کئی مواقع آئے لیکن وہ اس طرح استعمال نہیں ہوپائے بلکہ بعض اوقات تو یہ مواقع غلط استعمال ہوئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • رحمان ملک نے شریف خاندان کے خلا ف دستاویزات جمع کرادیں

    رحمان ملک نے شریف خاندان کے خلا ف دستاویزات جمع کرادیں

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی رہنما ء رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پچھلے پندرہ روز سے مجھ اور میری پارٹی پر مک مکا کے الزامات لگ رہے تھے‘ ان سب الزامات کا جواب جے آئی ٹی کے سامنے جمع کرا کر آیا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ میری رپورٹ کی بنیاد پر پی ٹی آئی والے روز میچ جیت رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نہ میں کسی کو ختم کرنے آیا ہونہ کسی کو برباد کرنے آیا ہوں ‘ میں نے یہ رپورٹ اس وقت کے صدر رفیق تارڑ کے سامنے بھی پیش کی تھی۔

    رحمان ملک کا میڈیا سے کہنا تھا کہ سابق صدر کو لکھے خطوط اور دستاویزات جے آئی ٹی کے سامنے پیش کردی ہے ‘ جب جے آئی ٹی کی کارروائی عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی تو یہ سب بھی آپ کے سامنے آجائے گا‘ رحمان ملک نے یہ بھی کہا کہ نہ سیکیورٹی طلب کی اور نہ ہی سیکیورٹی دی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ پیپلز پارٹی نے مک مکا کرلیا ہے اور رحمان ملک ‘ نوا ز شریف کو بچا لے گا۔ کچھ لوگوں کا یہ بھی خیال تھا کہ میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گی۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے ذرائع ہوں تو وہ جان سکتے ہیں کہ میں قانون اور آئین کا احترام کرتا ہوں اور قوم پر کتنا بڑا احسان کرکے آیا ہوں۔


    جےآئی ٹی حتمی رپورٹ 10 جولائی کو جمع کرائے، سپریم کورٹ


    رحمان ملک سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کی حیثیت سے جے آئی ٹی کےسامنے پیش ہوئے‘ انہوں نےسال 1994-95میں شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کی تھیں ۔

    سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رحمان ملک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے شریف خاندان کے حدیبیہ پیپرملز کیسز کے بارے بیان اور پس منظر ریکارڈ کرایا۔

    یاد رہےکہ گزشتہ روزپانامالیکس، جےآئی ٹی عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو حتمی رپورٹ 10 جولائی کو جمع کرانے کا حکم دیاتھا۔

    واضح رہےکہ کل وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر) صفدر جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • سینیٹررحمان ملک آج جےآئی ٹی کےسامنےپیش ہوں گے

    سینیٹررحمان ملک آج جےآئی ٹی کےسامنےپیش ہوں گے

    اسلام آباد : سابق وفاقی وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے آج پیش ہوکر پاناما پیپرز اور شریف خاندان کے اثاثوں کے بارے اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رحمان ملک جے آئی ٹی کےسامنے آج پیش ہوں گے۔

    انہوں نےسال 1994-95میں شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کی تھیں ۔وہ اپنے ہمراہ تمام ضروری دستاویزات لے کرجائیں گے۔

    خیال رہےکہ دو روز قبل سینیٹر رحمان ملک کا نیوز کانفرنس کےدوران کہناتھاکہ وہ غیر جانبداری کے ساتھ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بیان دیں گے۔

    ذرائع کےمطابق سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رحمان ملک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے شریف خاندان کے حدیبیہ پیپرملز کیسز کے بارے بھی بیان اور پس منظر ریکارڈ کرائیں گے۔


    جےآئی ٹی حتمی رپورٹ 10 جولائی کو جمع کرائے، سپریم کورٹ


    یاد رہےکہ گزشتہ روزپانامالیکس، جےآئی ٹی عملدرآمد کیس میں سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو حتمی رپورٹ 10 جولائی کو جمع کرانے کا حکم دیاتھا۔

    واضح رہےکہ کل وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن(ر) صفدر جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • کلبھوشن دہشت گرد ہے ،پھانسی ضرور ہونی چاہئے، مودی خود دہشت گردوں کا امام ہے، رحمان ملک

    کلبھوشن دہشت گرد ہے ،پھانسی ضرور ہونی چاہئے، مودی خود دہشت گردوں کا امام ہے، رحمان ملک

    لاہور : سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کلبھوشن کے معاملہ میں عالمی عدالت انصاف نے اختیارات سے تجاوز کیا، پاک بھارت معاہدے کے مطابق کسی دہشت گرد کو کونصلیٹ تک رسائی نہیں دی جاسکتی ، کلبھوشن دہشت گرد ہے ،پھانسی ضرور ہونی چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پیپلز پارٹی رہنما فائزہ ملک کے گھر آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پپپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کلبھوشن کا معاملہ عالمی عدالت میں لیجانے پر پاکستان فائدہ اٹھا سکتا ہے، کشمیر،پانی کی بندش اور بنگلہ دیش کو الگ کرنے کا معاملہ بھی عالمی عدالت کے سامنے رکھنا چاہئے، پاکستان کا مقدمہ لڑنے والوں کی ناکامی ہے۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کلبھوشن دہشت گرد ہے اسے پھانسی ضرور ہونی چاہئے مودی خود دہشت گردوں کا امام ہے۔

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فیک اکاونٹ بنا کر ملکی مفادات کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، الطاف حسین کے خلاف ریڈ وارنٹ عدالتی احکامات کی روح سے جاری ہوسکتے ہیں۔

    انکا کہنا تھا پاکستان نے مغرب کی جنگ میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے پچاس ہزار لوگوں کی قربانی دی، ٹرمپ نے ہمارا نام تک نہ لیا ٹرمپ کو ٹویٹر پر احتجاج ریکارڈ کرایا جبکہ وزیر اعظم انکی موجودگی میں خاموش رہے، جس سے پاکستان کے عوام کی دلشکنی ہوئی انکی قربانیوں کو تسلیم نہیں کیا گیا۔

    انہوں نے دعوی کیا کہ پاکستان میں داعش موجود ہے انکے خلاف کارروائی وقت کی ضرورت ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک  وال پرشیئر کریں۔

  • رحمان ملک کا مشاہد اللہ کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

    رحمان ملک کا مشاہد اللہ کو ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے ن لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ میری یا بے نظیر بھٹو کی پوری دنیا میں کوئی آف شور کمپنی نہیں۔

    اطلاعات کے مطابق رحمن ملک نے اپنے وکیل کو ہدایت دی ہے کہ ن لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے ایک ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا نوٹس ارسال کیا جائے۔

    رحمان ملک نے کہا ہے کہ سینیٹر مشاہد اللہ نے میرا اور میری شہید لیڈر بے نظیر بھٹو کا نام پاناما پیپرز میں آنے کا جھوٹا الزا م عائد کیا، مشاہد اللہ کا یہ الزام سراسرجھوٹ پر مبنی ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مشاہد اللہ پاناما پیپرز کی فہرست دوبارہ چیک کرلیں میری یا بے نظیر بھٹو کی پوری دنیا میں کوئی آف شورکمپنی نہیں، اپنے وکیل کو مشاہد اللہ کو نوٹس بھیجنے کی ہدایت کردی۔

  • فضل الرحمان کواقوام متحدہ کے سامنے بھوک ہڑتال کرنی چاہیئے، رحمان ملک

    فضل الرحمان کواقوام متحدہ کے سامنے بھوک ہڑتال کرنی چاہیئے، رحمان ملک

    اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف مولانا فضل الرحمان کو اقوام متحدہ کے دفترکے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھنا چاہیئے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں بہیمانہ مظالم ڈھارہا ہے، بھارت ایک دہشت گرد ریاست ہے، حکومت کو چاہیئے کہ بھارت کو ریاستی دہشت گرد قراردلوانے کیلئے مؤثر اقدامات کرے۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کشمیر کمیٹی کے چیئرمین ہیں انہیں کشمیری عوام کو ان کا حق دلوانے کیلئے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھنا چاہیئے ۔

    انہوں نے کہا کہ اگرمولانا فضل الرحمن بھوک ہڑتال پر بیٹھے تو وہ بھی ان کے ساتھ بھوک ہڑتال کریں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی بھارت کی گود میں نہ بیٹھیں، بھارت افغانستان کو دھوکا دے گا، بھارت کی فطرت میں بھلائی نہیں ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے فوج کا کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں تھا، وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ پارٹی قیادت کا ہے۔