Tag: rehman malik

  • رحمان ملک کا امجد صابری کے اہل خانہ سے اظہارِتعزیت

    رحمان ملک کا امجد صابری کے اہل خانہ سے اظہارِتعزیت

    کراچی : پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اورسابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ امجد صابری کے قاتل ہرصورت گرفتار ہوں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مقتول امجد صابری کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

    رحمان ملک امجد صابری کے گھرآئے، شہید کی والدہ اوربھائیوں سے ملاقات کی اوریقین دلایا کہ مرحوم کے قاتلوں کو ہرممکن گرفتارکیا جائےگا۔


    Amjad Sabri's killer will be arrested at any… by arynews

    رحمان ملک نے کہا کہ امجد صابری کے قتل میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس موقع پر امجد صابری کے چھوٹے بیٹے نے اپنے والد کی ٹی وی پر نشر کی گئی نعت پڑھ کران کی یاد تازہ کردی، جس پر رحمان ملک بھی متاثر ہوئے بغیرنہ رہ سکے۔

    دوسری جانب امجد صابری قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، واردات میں استعمال ہونیوالی موٹرسائیکل کامالک گرفتار کرلیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل کے مالک کوگلشن اقبال سےحراست میں لے کرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔ حراست میں لیا گیا شخص تعمیرات کےشعبےسےتعلق رکھتا ہے۔

     

  • عمران خان نے شادی کر لی ہے تو دعا کروں گا تیسری شادی کامیاب ہو، رحمان ملک

    عمران خان نے شادی کر لی ہے تو دعا کروں گا تیسری شادی کامیاب ہو، رحمان ملک

    اسلام آباد: پی پی پی رہنما رحمان ملک کا کہنا ہے کہ عمران خان کی شادی کی خبر سنی ہے، اگر انھوں نے شادی کر لی ہے تو دعا کروں گا تیسری شادی کامیاب ہو۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سینیٹر رحمان ملک کا رہائشگاہ پر پیپلز پارٹی اوورسیز کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاناما پر پیپلز پارٹی اپوزیشن کر ساتھ کھڑی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ پہلے دن کہا تھا ٹی او آر کشتی کا ملاح نہیں کنارے نہیں پہنچے گی، اپوزیشن و حکومت کو ٹی او آرز پر درمیانی راستہ نکالنا ہوگا۔

    عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں سے متعلق رحمان ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی کی خبر سنی ہے، اگر انھوں نے شادی کر لی ہے تو دعا ہے، تیسری شادی کامیاب ہو۔

  • خارجہ پالیسی میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے، رحمن ملک

    خارجہ پالیسی میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے، رحمن ملک

    لاہور:پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ خارجہ پالیسی میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے،حکومت اور قوم کو ملکی اورعالمی سازشوں کا ادراک کرنا ہوگا کہ دہشت گردی کے واقعات کہیں عالمی سازش کا حصہ تو نہیں۔

    ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امجد صابری کی شہادت اور اویس شاہ کا اغوا تشویش ناک ہے، امید ہے امجد صابری کے قاتلوں کو جلد بے نقاب کردیا جائے گا،لگتا ہے دہشت گر د تنظیمں بھار ت کے تابع ہوگئی ہیں دہشت گردوں کو اپنے مقاصد کے لیے پاکستان کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔

    رحمن ملک کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت سندھ اور بلوچستان کو نشانہ بنایا جارہا ہے، پاک فوج کو قوم کی تائید اور حمایت حاصل ہے۔

    انہوں نے سیول میں‌ منعقدہ نیو کلیئر سپلائر گروپ کے اجلاس کے معاملے پر کہا کہ بھارت کو این ایس جی کی رکنیت دینا قابل مذمت عمل ہوگا۔

  • بلاول بھٹو نے ابھی تک نوازشریف سے استعفیٰ نہیں مانگا، رحمان ملک

    بلاول بھٹو نے ابھی تک نوازشریف سے استعفیٰ نہیں مانگا، رحمان ملک

    لندن : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے ابھی تک نواز شریف سے استعفیٰ نہیں مانگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے بھی سمجھ نہیں آئی کہ وزیراعظم کی تقریر کے بعد عمران خا ن اسمبلی سے باہر کیوں گئے۔ اس معاملے پرانہوں نے بہت زیادہ سخت بیانات دے رکھے ہیں اور انہیں اسمبلی میں بھی بولنا چاہئے تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بہتر ہوتا کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو وزیر اعظم کی تقریرکے رد عمل میں اسمبلی کے فلور پر تھوڑا اور بولنا تھا۔

    وزیر اعظم سے استعفے کے معاملے پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اب تک وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ نہیں مانگا، پاکستان پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری ایک پیج پر ہیں۔

    مزید پڑھیں : بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے استعفی مانگ لیا

    لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جمہوریت کا مستقبل پارلیمینٹ کےساتھ وابستہ ہے، ہم نے معاملات کو سلجھانا ہے، الجھانا نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پانامہ کا حل پارلیمنٹ میں ہے، حکومت اور اپوزیشن مل کر مسئلے کا حل نکالیں اور اگرپارلیمنٹ کو مسائل کے حل کیلئے استعمال نہیں کرنا تو اس کو تالہ لگا دیں۔

    ایک سوال کے جواب میں رحمان ملک نے کہا کہ آصف علی زرداری نے کہ کہا ہے کہ ہم جمہوریت کے حق میں ہیں اور وہ مجبوری کے تحت ملک سے باہر ہیں اور بہت جلد پاکستان جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات کا ابھی تک کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاناما لیکس کے حوالے سے پارٹی کی دو رکنی کمیٹی بنائی ہے جس کا سربراہ رحمان ملک کو مقرر کیا گیا ہے۔

     

  • اللہ نہ کرےپانامہ لیکس جمہوریت لیکس بن جائے، رحمان ملک

    اللہ نہ کرےپانامہ لیکس جمہوریت لیکس بن جائے، رحمان ملک

    کراچی: سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہناہے کہ اللہ نہ کرے پاناما لیکس جمہویت لیکس بن جائے ، وزیراعظم پریس کانفرنس کریں تاکہ سب سوال جواب ہوجائیں۔

    سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کاپانامہ دستاویزات میں نام نہیں تو قوم کو حقائق سے آگاہ کر دیں، اللہ نہ کرے پاناما لیکس جمہویت لیکس بن جائے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی اور پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے اور افغان حکومت بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے بھارتی میڈیا پاکستان کے آرمی چیف کے خلاف پروپیگنڈا کررہا،پاکستان میڈیا بھارتی سازشوں کو بے نقاب کریں۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے ٹھوس شواہد پر مبنی دستاویزات تیار کرکے وزیر اعظم کو ارسال کی ہے ۔

    رحمان ملک نے بھارت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور را نے پاکستان توڑا اور اب بھی پاکستان میں مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

    پاکستان کو چاہیے کہ یہ معاملہ اقوام متحدہ میں لے کر جائے۔رحمان ملک نے کہا کہ لندن میں نوازشریف اور آصف زرداری کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی، انہوں نے شوال علاقہ کلئیر کروانے پر پاک فوج کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف سب کو ایک ہونا چاہیئے۔

  • پاک سعودیہ کشیدگی: بانکی مون جنرل اسمبلی کا اجلاس بلائیں، رحمان ملک

    پاک سعودیہ کشیدگی: بانکی مون جنرل اسمبلی کا اجلاس بلائیں، رحمان ملک

    اسلام آباد : سابق وزیرداخلہ عبدالرحمان ملک نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے اپیل کی ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حل کے لیے جنرل اسمبلی کا اجلاس بلائیں۔

    بان کی مون کے نام لکھے گئے ایک خط میں انہوں نے بان کی مون سے درخواست کی ہے کہ وہ اس تنازع کے حل میں اہم کردارادا کریں۔

    مسلم ممالک کے دنیا بھر سے تعلقات میں سعودی عرب اور ایران اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان دونوں ممالک کا تنازعہ پوری دنیا کو غیریقینی اور تقسیم کا شکار کردے گا۔

    عبدالرحمان ملک نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو مشورہ دیا کہ وہ فوری طور پر جنرل اسمبلی کا اجلاس بلائیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کا حل تلاش کیا جاسکے, اس معاملے پر اقوام متحدہ کی خاموشی پوری دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ دنیا داعش کی شکل میں دہشت گردی کی ایک بدترین شکل کا سامنا کررہی ہے اور اس عفریت کو صرف اس صورت شکست دی جاسکتی ہے جب دنیا کی تمام قومیں متحد ہوجائیں۔

    سعودی عرب اور ایران کے درمیان مخاصمت کا براہ راست فائدہ داعش کو پہنچے گا۔

  • نریندر مودی وہ دشمن ہے، جس نے پاکستان کو توڑا، رحمان ملک

    نریندر مودی وہ دشمن ہے، جس نے پاکستان کو توڑا، رحمان ملک

    لاہور :‌ سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت کی ناکامی کے باعث انڈیا ہمیں ڈکٹیٹ کروا رہا ہے، مودی پر واضع کرتے ہیں کہ ہم انڈیا کی ریاست نہیں۔

    لاہور ہائیکورٹ کے کراچی شہداء ہال میں ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی وہ دشمن ہے جس نے پاکستان کو توڑا، انڈیا کا بھیانک چہرہ دنیا جان چکی ہے، جو روزانہ اپنا رنگ بدلتا رہتا ہےانہوں نے کہا کہ بلاول بچہ نہیں ایک بالغ لیڈر بن چکا ہے اور اب مستقبل پیپلزپارٹی کا ہے۔

    اس موقع پر پیپلز پارٹی پنجاب کے سدر منظور وٹو کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے تسلسل کے لیے حکومت سے سمجھوتہ کیا جس کا غلط مطلب لیا گیا، اب ن لیگ کے خلاف دمام دم مست قلندر ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کو اس وقت اتحاد کی سخت ضرورت ہے، سعودی ایران تنازعہ مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، پیپلز لائرز فورم کی تقریب میں ذوالفقار علی بھٹو قتل کیس کا ریفرنس کھولنے اور سندھ حکومت کا یکطرفہ احتساب بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

  • بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی دہشتگرد تنظیم ہے، رحمان ملک

    بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی دہشتگرد تنظیم ہے، رحمان ملک

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کہتے ہیں سوچی سمجھی سازش کے تحت بھارتی ٹی وی پر پاکستان کے خلاف پروگرام کیا گیا اور احمد مختار کو سازش کا نشانہ بنایا گیا۔

    سابق وزیر داخلہ رحمان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارت کو آڑے ہاتھو ں لیا، کہتے ہیں بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ نہ کرے, رحمان ملک نے کہا کہ بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی دہشتگرد تنظیم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب بھارت داعش کے لوگوں کو ٹریننگ دے کر شام بھیج سکتا ہے تو پاکستان بھی بھیج سکتا ہے۔

    رحمان ملک کہتے ہیں کہ داعش پاکستان میں تھی اور ہے،انہوں نے کہا کہ کسی نے بھی عسکری اداروں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ آنکھ ہی نکال لیں گے۔

  • پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کی حالت تشویشناک

    پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کی حالت تشویشناک

    لندن: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم لندن میں زیرعلاج ہیں جہاں وہ کینسر کے مرض کے خلاف زندگی اورموت کی جنگ لڑرہے ہیں، ان کی حالت تشویشناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امین فہیم کو کینسرکے مزیدبہترعلاج کے لئے لندن سے بوسٹن منتقل ہوناتھالیکن حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ایساممکن نہ ہوسکا۔

    خیال رہے کہ کینسرکی وجہ سے امین فہیم کی صحت بہت خراب ہوچکی ہے اوربال بھی تیزی سے جھڑگئے ہیں۔ تازہ ترین تصویرمیں یہ دیکھاجاسکتاہے کہ پیپلزپارٹی کے سینئررہنما خرابی صحت کی وجہ سے پہچانے بھی نہیں جارہے۔

    مخدوم امین فہیم سروری جماعت نامی مذہبی تنظیم کے روحانی پیشوا بھی ہیں جس کے سندھ 1 لاکھ کے لگ بھگ مرید ہیں، امین فہیم 1970 سے پاکستانکے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور 1973 کے آئین پر دستخط کرنے والے ارکانِ اسمبلی میں سے ایک ہیں۔

    یادرہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں اینٹی کرپشن عدالت نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ایک ارب روپے کی مبینہ کرپشن کے مقدمے میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ مخدوم امین فہیم کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءرحمان ملک نے بھی ان کی طبعیت کی ناسازی کے حوالے سے ٹویٹر پیغام شیئر کیا ہے۔

     

  • غیر ملکی سفارتخانے اہم شخصیات کے ٹیلی فون ٹیپ کرتے ہیں، رحمان ملک

    غیر ملکی سفارتخانے اہم شخصیات کے ٹیلی فون ٹیپ کرتے ہیں، رحمان ملک

    اسلام آباد: سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک کےغیرملکی سفارتخا نوں کیجانب سے ملک کے اہم رہنماؤں کی جاسوسی کئے جانےکے انکشاف نے ایک نئے مباحثے کو جنم دیا ہے۔

    سابق وزیرِ داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ انھیں ایک سرکاری رپورٹ سے پتہ چلا کہ ڈپلومیٹک انکلیو سے جاسوسی کی جارہی ہے، آصف علی زرداری، میاں نواز شریف سمیت اہم حکومت عہدیداروں کے فون ٹیپ ہورہے تھے۔

    انھوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا یہ ایک رپورٹ میں انکشاف ہواتھا اور نہ ہی کسی سفارتخانے پر براہ راست الزام لگایا، ڈپلومیٹک انکلیو سےکوئی بھی سنگلز بھیج سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ ٹیلی فون ٹیپ کیا جانا ملکی و بین الاقوامی قوانین میں اس حد تک جرم تصور کیا جاتا ہے کہ امریکہ میں واٹرگیٹ اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد طاقتور ترین امریکی صدر نکسن کو مستعفی ہو نا پڑا۔

    پاکستان میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز ملک قیوم اور راشدعزیز بھی ایک ٹیلی فون ریکارڈنگ کے منظر عام پر آنے کے بعد عدالت سے فارغ ہوئے۔