Tag: rehman malik

  • پی ٹی آئی کےاستعفےقبول نہ ہونےکی وجہ رحمان ملک نےبتادی

    پی ٹی آئی کےاستعفےقبول نہ ہونےکی وجہ رحمان ملک نےبتادی

    کراچی:سینیٹررحمان ملک نےتحریک انصاف کےاستعفےمنظورنہ ہونےکی وجہ سیاسی جرگےکی کوشش قراردیدی۔

    پیپلزپارٹی کےرہنما اور سیاسی جرگےکےرکن سینیٹررحمان ملک نےاپنےایک ٹوئیٹرپیغام میں تحریک انصاف کےاراکین اسمبلی کےاستعفےتاحال منظورنہ ہونےکہ وجہ بتاتےہوئےکہا کہ پی ٹی آئی کےاستعفےمنظورنہ ہونےکی وجہ سیاسی جرگےکی کوشش ہے۔

    اس حوالےسےان کامزید کہنا تھا کہ سیاسی جرگےنےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اوراسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کواستعفوں کا معاملہ مؤخرکرنےکےلئےپیغام بھیجاتھاجس کےباعث اراکین کےاستعفےمنظورنہیں ہوئے۔

    رحمان ملک نےکہا کہ مجھےخوشی ہےکہ اس معاملےپرسیاسی جرگےنےاپنا کردار ادا کیا۔

  • موجودہ حالات پر فوری طو ر پراے پی سی طلب کی جائے، رحمان ملک

    موجودہ حالات پر فوری طو ر پراے پی سی طلب کی جائے، رحمان ملک

    اسلام آباد: رحمان ملک نے کہا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر ایم کیو ایم پی پی مذاکرات میں کردار اداکریں گے،تصادم کےبعد وسط مدتی انتخابات ہوتے ہیں یا نہیں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

    اے آر وائی سے خصوصی گفتگو میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سیاسی جرگے کا اجلاس کل ہوگا، تحریک انصاف کچھ دھرنے ایل او سی پر بھی جاکر دے، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں چھائے ہوئے بادل ابھی نہیں ٹلے،حالات جمہوریت کیلئے ٹھیک نہیں ہیں، حکومت اور عمران خان نے اپنے مسئلے کا حل نہ نکالا تو پھر تصادم ہوگا، جس کے بعد مڈٹرم ہوتے ہیں یا نہیں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات پر فوری طو ر پر اے پی سی طلب کی جائے، خارجہ پالیسی پر نظرِثانی اورمسئلہ کشمیر پر سیاست نہ کی جائے، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ فی الحال پیپلزپارٹی سندھ کی قیادت مذاکرات کرے۔

  • بلاول بھٹونےکشمیریوں کیلئےآوازاٹھائی ہے،رحمان ملک

    بلاول بھٹونےکشمیریوں کیلئےآوازاٹھائی ہے،رحمان ملک

    کراچی:پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹونےکشمیریوں کیلئےآوازاٹھائی ہے۔

    سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہےکہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئےبلاول بھٹو لندن گئے،ان کا کہنا تھا کہ بلاول کی تقریر بھارتی انتہا پسندوں نے روکنے کی کوشش کی ہے۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا جب اسکاٹ لینڈ کے لئے ریفرنڈم ہوسکتاہے تو کشمیریوں کے لئے کیوں نہیں ہوسکتا،رحمان ملک نے کہا کہ کیا وجہ ہے ساری دنیا اقوام متحدہ کی طرف دیکھتی ہے،رحمان ملک نے انکشاف کیا کہ ایک پارٹی کے لوگوں نے بلاول کی تقریر روکنےکی کوشش کی۔

  • عمران خان پارٹی میں معاملے کی اپنے طور پر انکوائری کروائیں،رحمان ملک

    عمران خان پارٹی میں معاملے کی اپنے طور پر انکوائری کروائیں،رحمان ملک

    لاہور: سینیٹر پیپلز پارٹی رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ملتان میں جانیں دینے والوں کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی ہے، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو بھی پارٹی میں معاملے کی اپنے طور پر انکوائری کروانی چاہیے

    انھوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے فوری جو ڈیشل کمیشن بنوا کر معاملے کی انکوائری کروائی جائے۔

    لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جوڈشل کمیشن بنوا کر سانحہ ملتان کی انکوائری کروائی جانی چاہیے کہ کیا یہ قصور حکومت کا تھا یا پاکستان تحریک ِ انصاف کی انتظامیہ کی غلطی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو بھی پارٹی میں معاملے کی اپنے طور پر انکوائری کروانی چاہیے، رحمان ملک نے کہا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریند مودی کو چاہیے وہ پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں، لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور حملے بہت خطرناک ہیں، پاک فوج بھرپور جواب دے سکتی ہے۔

    انہوں نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اپیل کی کہ بھارت کے خلاف بھرپور ایکشن لیں، دہشت گردی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ظالمان موسمی دہشت گردی کرتے ہیں، جلد بے نقاب کروں گا اور قوم ان کی خوب دھلائی کرے گی۔

  • قانون میں مڈٹرم الیکشن کی اجازت ہے، رحمان ملک

    قانون میں مڈٹرم الیکشن کی اجازت ہے، رحمان ملک

    اسلام آباد: رحمان ملک کہتے ہیں مفاہمت کی پالیسی پرعمل کرتے ہوئےسب کو مل کرآگے بڑھنا ہے، سیاسی بیان بازی کوسنجیدہ نہیں لیناچاہئے۔

    علامہ طاہرالقادری سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگو  کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ میں نے ڈاکٹر صاحب کو عید کی مبارکباد دی ہے جبکہ دھرنے سے متعلق بھی بات چیت ہوئی ہے تاہم اس کی تفصیل سے ابھی آگاہ نہیں کر سکتا، عید کے بعد مذاکرات کا دوبارہ آغاز ہو گا اور اس ضمن میں سیاسی جرگہ جلد وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرے گا جبکہ ہم جہانگیر ترین سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں۔

    رحمان ملک کا کہناتھا کہ معاملات کے حل میں مفاہمت ضروری ہے، سیاسی بحران کے حل میں آصف زرداری کا کردار اہم ہے، پیپلز پارٹی چاہتی ہے حکومت 5 سال پورا کرے، نواز شریف نے کہا ہے دھاندلی ہوئی تو مستعفی ہوں گے۔

  • ارجمند اظہر کی برطرفی سے کوئی تعلق نہیں، رحمان ملک

    ارجمند اظہر کی برطرفی سے کوئی تعلق نہیں، رحمان ملک

    اسلام آباد: سینیٹررحمان ملک نے کہا ہے کہ نجی کمپنی کے ملازم ارجمند اظہر کی برطرفی سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

    سینیٹررحمان ملک نے چیئرمین سینٹ اورپارلیمانی کمیٹی کوخط لکھا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ارجمنداظہرکی برطرفی سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے پارلیمانی کمیٹی معاملے کی تحقیق کرے۔

    رحمان ملک نے اپنے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ رجمند اظہرکی برطرفی سے متعلق حقائق عوام کے سامنے سامنے لائے جائیں۔

    گزشتہ دنوں نجی کمپنی سے وابستہ ارجمند اظہر نے رحمان ملک کی آمد کے فلائیٹ کے تاخیر کا شکار ہونے پر احتجاج کیا تھا اور دیگر مسافروں کی مدد سے انہوں نے طیارے میں سوار ہونے سے روک دیا تھا جس کے بعد ان کی کمپنی نے انہیں نوکری سے برطرف کردیا تھا۔

    ارجمند اظہر نے اے آر وائی نیوز کے پعروگرام’کھراسچ‘میں دئیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی کمپنی کی انتظامیہ نے ان کو برطرف کرنے کا عذر شدید ترین سیاسی دباوٗ پیش کیا ہے۔

  • رانا مشہود کے کرپشن کی ایک اورویڈیومنظرِعام پرآگئی

    رانا مشہود کے کرپشن کی ایک اورویڈیومنظرِعام پرآگئی

    اسلام آباد: اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’کھراسچ‘‘ میں انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، پروگرام میں صوبا ئی وزیرِقانون پنجاب رانا مشہود کی پیسے لے کرآئی جی پنجاب کی تقرری کی اعترافی ویڈیو دکھائی گئی، دوسری جانب رحمان ملک کو طیارے سے اترنے پر مجبور کرنے والے شہری ارجمند نے بھی پہلی بار پاکستان کے کسی ٹیلی ویژن پرانٹرویو دیا۔

    رانامشہود نے لاہورمیں ماورائےقانون قتل ہونےکااعتراف کرتے ہو ئے ویڈیو میں کہا کہ ایس پی نےبندے کومارمارکراسے جان ہی سے مار ڈالا، ساتھ ساتھ وہ انتہا ئی سفاکی سے یہ بھی کہتے ہوئے دکھائی دیئے کہ ہرایک کو نہیں مارتے بلکہ کیٹیگری میں جوآتا ہے اسے ماردیتے ہیں۔

    شہری ارجمند نے کھرا سچ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سینیٹر رحمان ملک کو طیارے سے اترنے پر مجبور کرنے کہ پاداش میں انہیں اپنی نوکری سے ہاتھ دھونے پڑے کیونکہ ان کی کمپنی کی انتظامیہ پرانہیں برطرف کرنے پر شدید دباؤ ڈالا گیا ہے۔

    اے آروائی نیوز کے توسط سے حوصلہ مند شہری ارجمند کو فوری طورپر نئی نوکری کی پیشکش بھی ہوگئی ہے۔


    Khara Such 29 Sep 2014 by arynews

  • الطاف حسین نے سندھ کودولخت کرنے کی بات نہیں کی،رحمان ملک

    الطاف حسین نے سندھ کودولخت کرنے کی بات نہیں کی،رحمان ملک

    کراچی: سابق وفاقی وزیرِداخلہ اورپیپلزپارٹی کے سینیٹررحمان ملک نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں فریقین سے اپیل کرتا ہوں کہ جرگے کی تجاویز پرسنجیدگی سےغورکریں۔

    یہ بات انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سینیٹر رحمان ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ،عمران خان اور طاہرالقادری سیاسی جرگے کی تجاویزپرغور کریں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کبھی سندھ کو دو لخت کرنے کی بات نہیں کی انتظامی یونٹس کی بات کرنا الطاف حسین کاحق ہے۔

    کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ رینجرزاورپولیس نےمل کرکراچی سےدہشت گردی کاخاتمہ کیا۔ امیدہےنئی ٹیم کراچی کوٹارگٹ کلرز،بھتہ مافیاسےنجات دلائےگی۔

  • تجاویزپیش کردیں ہیں اب فریقین حل نکالیں،رحمان ملک

    تجاویزپیش کردیں ہیں اب فریقین حل نکالیں،رحمان ملک

    اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ شہباز شریف کے استعفوں سمیت پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کےمطالبات پر تجاویز پیش کردیں ہیں اب تینوں فریقین مسئلہ کا حل نکالیں۔

    جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کہتے ہیں کہ عمران خان اورطاہرالقادری سے حتمی رابطے کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    رحمان ملک نے لیاقت بلوچ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ آئین کے خلاف تجاویز پیش نہیں کیں جس پر اپوزیشن کو آگاہ کردیا ہے، سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کو مطالبات میں نوے فیصد کامیابی ہوچکی ہے۔

    رحمان ملک نے کہا کہ اگلی ملاقات بدھ کو ہوگی، حکومت پی ٹی آئی اورپی اے ٹی تجاویز کی روشنی میں مسئلے کا حل نکالیں، لیاقت بلوچ نے فریقین کو سازشوں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب حتمی ملاقات عمران خان اورطاہرالقادری سے ہوگی۔

    رہنماؤں نے کہا کہ اگرتصادم ہوا، آئین ختم ہوا،جمہوریت کی بساط پر ضرب لگی تو فوج اورجمہوری قوتوں کے لئے بھی اصلاح نا ممکن ہوگی۔

  • رحمان ملک کی جہانگیرترین اور رحیق عباسی سے ملاقات

    رحمان ملک کی جہانگیرترین اور رحیق عباسی سے ملاقات

    اسلام آباد: سابق وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے پی ٹی آئی کے رہنماء جہانگیر ترین اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء رحیق عباسی سے ملاقات کی ہے، جس میں مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سابق وزیرِ داخلہ رحمان ملک ایک بار پھر پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لئے سرگرم ہوگئے ہیں۔

    اسلام آباد میں تحریکِ انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین سے ملاقات میں سابق وزیرِ داخلہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وہ مذاکراتی عمل کا تعطل دور کرنے میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

    رحمان ملک کی پیشکش پر تحریکِ انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کا شکوہ تھا کہ حکومت ایک جانب مذاکرات کرتی ہے تو دوسری جانب کارکنوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے، مذاکرات اور گرفتاریاں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

    دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ مسائل مذاکرات سے ہی حل کئے جاتے ہیں لیکن حکومت مذاکرات کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آئی۔