Tag: rehman malik

  • بحران کے حل کے لئے فارمولا بنا لیا، سب کی جیت ہوگی، رحمان ملک

    بحران کے حل کے لئے فارمولا بنا لیا، سب کی جیت ہوگی، رحمان ملک

    کراچی: اپوزیشن جرگے کے کنوینئر اور پیپلز پارٹی کے رہنمارحمان ملک کہتے ہیں کہ ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کے لئے ایسا فارمولاترتیب دیا گیا ہےکہ جس میں سب کی جیت ہوگی۔

    رحمان ملک نےسیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کو مذاکرات کے لیےنقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کوچاہئے کہ وہ تمام گرفتارشدہ کارکنان کو فی الفوررہا کرے۔

    کراچی میں میڈ یاسے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے اپیل کی کہ فوج کوسیاست میں ملوث نہ کیاجائے۔انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن کے جرگے نے ایسافارمولاترتیب دے لیا ہے کہ جس میں سب کی جیت ہے، پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم نے بھی فارمولے کوسراہاہے۔

    رحمان ملک کاکہناتھا پیپلزپارٹی نے دہشت گردی کے باوجود بہترسیاسی حکمت عملی کے ذریعے اپنی مدت پوری کی، یہی وجہ ہے کہ قوم آج پیپلزپارٹی کادوریاد کررہی ہے۔

  • آصف زرداری سے اپوزیشن جرگے کے ارکان کی ملاقات

    آصف زرداری سے اپوزیشن جرگے کے ارکان کی ملاقات

      کراچی: سابق صدرآصف علی زرداری سے گزشتہ رات اپوزیشن جرگہ کےارکان امیر جماعت اسلامی سراج الحق اورپیپلز پارٹی کے رہنماءرحمان ملک نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ۔

    سراج الحق نےگلہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسئلےحل کرنا شروع کرتے ہیں تو دوسرا شروع ہوجاتا ہے۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ یہ تینوں فریقین کی انا کا مسئلہ ہے۔ سیاسی جرگہ نے آصف زرداری کو اسلام آبادکی صورتحال پرپیش رفت سےآگاہ کیا اور آصف زرداری کوجرگے کےسیاسی رابطوں کے بارے میں بتایا گیا۔

    ملاقات میں ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کےمطالبات اورحکومتی اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ آصف زرداری نے کہا کہ یہ وقت جمہوری قوتوں کے اتحاد کا ہے۔

    بلاول ہاؤس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی استحکام کیلئے کام کرناچاہیے ۔ کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے.

    پیپلزپارٹٰی کے رہنما رحمان ملک نے کہا کہ تینوں فریقین اپنی انا کے خول سے باہر نہیں نکل رہے۔ اور اگر یہی صورتحال رہی تو پارلیمنٹ اور سینیٹ کے سامنے مزید دو کنٹینرز رکھنے پڑیں گے۔اس موقع پر سراج الحق اور رحمان ملک نے علامہ عباس کمیلی کے بیٹے علی اکبر کمیلی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔

  • رہنمائی کرنے والے لڑ جھگڑ کر عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں،رحمان ملک

    رہنمائی کرنے والے لڑ جھگڑ کر عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں،رحمان ملک

    اسلام آباد: سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ جب جرگے میں بیٹھے لوگ ہی ایک دوسرے پر الزم تراشی کریں گے تو قوم کا کیا ہوگا جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما رحیق عباسی کا کہنا ہے کہ بحران کے حل کے معاملے میں وزراء کا رویہ آمرانہ ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنماء رحمان ملک نے کہا کہ رہنمائی کرنے والے ایک دوسرے سے لڑ جھگڑ کرعوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں،  میڈیا سے گفتگو کے دوران ملک کو درپیش بحران اور مذاکرات کے حل کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ نوے فیصد مسائل حل ہو چکے ہیں، وزیر اعظم کے استعفے کا فیصلہ جرگے پر چھوڑ دیا ہے۔

    دوسرے جانب پاکستان عوامی تحریک کے رہنمارحیق عباسی نے اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے حل کے لیے وزراء کا رویہ جمہوری نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں رائج بادشاہت کہ خاتمے تک ملکی حالت بہتر نہیں ہو سکتے۔

  • ڈیڈ لاک ختم ہوگیا، قوم جلد خوشخبری سنے گی ، رحمان ملک

    ڈیڈ لاک ختم ہوگیا، قوم جلد خوشخبری سنے گی ، رحمان ملک

    اسلام آباد: اپوزیشن کاوفد مذاکرات میں ڈیڈ لاک توڑنے میں کامیاب رہا۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ قوم جلد خوشخبری سنے گی۔

    اپوزیشن جماعتوں کا جرگہ مذاکرات میں ڈٰیڈ لاک توڑنے میں کامیاب ہوگیا، چھ  رکنی وفد نے پہلے کی عمران خان سے ملاقات کی اور پھر علامہ طاہرالقادری سے ملنے پہنچے،  طویل ملاقات کے بعد رحمان ملک نے جلد خوشخبری سنانے کی نوید سنائی ۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ گرفتار کارکنوں کو رہا کردیا جائے تو ماحول سازگار ہو جائے گا، پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کی قیادت سے ملنے سے پہلے اپوزیشن کی کمیٹی کو وفاقی وزیرعبدالقادربلوچ نے بریفنگ دی تھی۔

    امیرجماعت اسلامی نے بتایا کہ عمران خان اورطاہرالقادری نے دومذاکراتی کمیٹیاں بنا دی ہیں، جن سے مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا، فریقین کسی معاہدے پر متفق ہوئےتو ضامن بننے کیلئے تیارہیں۔

  • قوم کو ایک بڑے سانحہ کی طرف جا تے ہو ئے دیکھ رہاہوں،رحمان ملک

    قوم کو ایک بڑے سانحہ کی طرف جا تے ہو ئے دیکھ رہاہوں،رحمان ملک

     کراچی :رحمان ملک کا کہنا ہے وہ قوم کو ایک بڑے سانحہ کی طرف جاتے ہو ئے دیکھ رہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کو کہنا تھا کہ سارے حالات اس تصادم کی طر ف بڑھ رہے ہیں جس کا انھوں نے پہلے بھی اظہار کیا تھاایسا نہ ہو کہ کوئی ایسی چیز ہوجائے جس سے بعد میں پچھتاواہو۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ نوازشریف،عمران خان اورطاہرالقادری کوسمجھ سے کام لینا چا ہئے،ابھی تک حکومت کی طرف سے یہ نظرنہیں آیا کہ استعفی کا مطالبہ صحیح ہے کہ نہیں اور ایف آئی آر رجسٹر ہونے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ اس شخص کو گرفتارکر نا ہے۔

  • موجودہ سیاسی صورتحال ملک کیلئےتباہ کن ہے،رحمان ملک

    موجودہ سیاسی صورتحال ملک کیلئےتباہ کن ہے،رحمان ملک

    کراچی: سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کہتے ہیں کہ موجودہ سیاسی صورتحال تباہ کن ہے۔ معاملات کا حل نہ نکالا گیا تو ہم خانہ جنگی کی طرف چلے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    سیاسی صورتحال سنگین  ہوتی جارہی ہے،جس کے باعث سیاسی قائدین کی تشویش میں اضافہ ہورہاہے۔پییلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے مزید کہا کہ سیاسی جنگ چھڑچکی ہے۔ اور اگر اب بھی موجودہ معاملات پر قابونہ پایا گیا تو ملک  خانہ جنگی کی طرف چلاجائے گا۔

    سابق وزیر داخلہ نےکہا کہ سیاسی جماعتوں کومل کرمسائل کاحل نکالنا چاہیے۔سابق صدر آصف زرداری موجودہ مسائل کے حل کے لئے سر توڑکوششیں کررہے ہیں۔

    رحمان ملک نےکہا کہ سیاسی کشیدگی کے باعث ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے، لہٰذا ارباب اختیار صرتحال کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے معاملات کو جلد از جلد افہام و تفہیم سے نمٹائیں۔

  • پیپلزپارٹی نے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا

    پیپلزپارٹی نے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا

     کراچی: پیپلزپارٹی نے موجودہ صورتحال پرتمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا،  سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نواز شریف کو مشورہ دیا کہ وہ فوج اور عوام کوآمنےسامنےنہ لائیں تو بہترہے۔

    عمران خان کے آزادی مارچ اور ڈاکٹر طاہر القادری کے یوم شہدا ٔ کی تاریخیں قریب آنے پرسیاسی ہل چل میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    پیپلزپارٹی نے بھی موجودہ صورتحال پرتمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلےمیں سابق صدرآصف زرداری تمام اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں سے تبادلہ خیال کریں گے۔

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے اے آروائی نیوز سے گفتگو میں کہا چودہ اگست کے بعد جمہوریت کا تسلسل برقرار رہے گا، مڈٹرم الیکشن ہونگے یا کچھ اور اسکا انحصار وزیر اعظم نواز شریف پر ہے۔ سابق وزیرِداخلہ نے میاں نواز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ فوج اور عوام کو ایک دوسرے کے سامنے نہ لائیں توبہترہے۔

  • رحمان ملک کی گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان سےملاقات ،اہم امورپربات چیت

    رحمان ملک کی گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان سےملاقات ،اہم امورپربات چیت

    کراچی:پیپلز پارٹی کےرہنماسینیٹرعبدالرحمان ملک نے گورنرہاؤس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان سےملاقات کی اوراہم امورپربات چیت کی۔

    دونوں رہنمائوں کے درمیان صوبےاورشہرمیںامن و امان کے قیام اور ترقی کے سفر کوجاری رکھنے کے لئے مشترکہ طور پرکام کرنےکےعزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نےعزم ظاہرکیا کہ صوبے کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان باہمی ربط، سیاسی رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ اور صوبے و شہر میں امن و امان کے قیام کے لئے جاری اقدامات کو مزید موئثر بنایا جائے گا۔