Tag: reject minus altaf hussian formula

  • قائد متحدہ کا امریکا میں خطاب معافی سے پہلے کا ہے، ندیم نصرت

    قائد متحدہ کا امریکا میں خطاب معافی سے پہلے کا ہے، ندیم نصرت

    لندن: ایم کیو ایم لندن کے رہنما ندیم نصرت نے کہا ہے کہ قائد متحدہ نے امریکا میں خطاب معافی مانگنے کے بعد نہیں کیا، سوشل میڈیا پر ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،فاروق ستار و دیگر رہنمائوں‌ نے آج اسمبلی میں‌ بہت مایوس کیا، فاروق ستار الطاف حسین کا مینڈیٹ چھوڑ دیں، میں ہی ایم کیو ایم کا کنوینئر ہوں،ضروری تھا کہ عوام کو درست سمت بتائی جائے اسی لیے ارکان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور تمام شعبہ جات تحلیل کرنے کا بیان جاری کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں لندن سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک کا آئین تبدیل کردیا گیا، قائد کا نام نکال دیا گیا، میڈیا پر بہت تلخ باتیں کی گئیں لیکن آج جو کچھ اسمبلی میں ہوا اس پر خاموش نہیں رہ سکتا۔
    ندیم نصرت نے کہا کہ فاروق ستار لوگوں نے رابطہ کمیٹی کے چار اراکین کو نکال دیامیں نے بیان نہیں دیا، فاروق ستار کے فیصلوں پر بھی بات نہیں کی لیکن انہوں نے آج اسمبلی میں قرارداد پیش کی، جس اسمبلی میں آپ قائد کے نام سے منتخب ہوں آپ اسی اسمبلی میں اس شخص کے خلاف بات کریں؟ یہ عمل باعث شرم ناک ہے۔

    انہوں نے کہا کہ متحدہ رہنمائوں نے الطاف حسین کے خلاف آرٹیکل سکس کے تحت کارروائی کی بات کردی لیکن انہوں نے پارلیمنٹ میں فوج کے خلاف بات کرنے اور ملک توڑنے کی بات کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی بات نہیں کی،الفاظ سے زیادہ ضروری ہے کہ ملک کو دولخت کرنے والوں کو پکڑا جائے،الطاف حسین نے پریس کلب پر خطاب کے بعد کوئی خطاب نہیں کیا، جہاں قائد ہیں وہاں ایم کیو ایم ہے، ایم کیو ایم ایک خاندان ہے جس میں رہنے کے کچھ اصول ہیں۔

    ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ مائنس ون کا فارمولا پھر سے تیز ہورہا ہے، ہم نے 1992ء میں بھی یہ دبائو جھیلا ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں پر دبائو ہے ہمارے ذرائع یہ بات کنفرم کرتے ہیں، کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے تلخ کلامی بڑے۔

    انہوں نے کہا کہ فاروق ستار اور دیگر رہنمائوں نے آج ہمیں بہت مایوس کیا، راستے الگ کرنے کا فیصلہ فاروق ستار کے لوگوں کو کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی نشستیں قائد کا مینڈیٹ ہیں فاروق ستار اس مینڈیٹ کو چھوڑ دیں،ایم کیو ایم کل بھی ایک تھی اور آج بھی ایک ہے،یہ تصور بالکل غلط ہے کہ ہم علیحدگی کی بات کررہے ہیں۔

    دریں اثنا پروگرام کے میزبان وسیم بادامی کی درخواست پر ندیم نصرت نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

  • الطاف حسین کے بغیر ایم کیو ایم کچھ نہیں،ندیم نصرت

    الطاف حسین کے بغیر ایم کیو ایم کچھ نہیں،ندیم نصرت

    لندن : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے کنوینئرندیم نصرت کا بڑا بیان سامنا آگیا ہے، ایم کیو ایم کی لندن قیادت نے مائنس الطاف حسین فارمولا مسترد کردیا۔

    <iframe width=”640″ height=”450″ src=”https://www.youtube.com/embed/9P8zImZHvq8″ frameborder=”0″ allowfullscreen></iframe>

    تفصیلات کے مطابق متحدہ کے لندن سیکریٹریٹ نے متحدہ پاکستان کے ما ئنس متحدہ قائد کے فارمو لے کو یکسرمستردکردیا، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے کنوینئرندیم نصرت نے لندن سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لندن کی قیادت مائنس الطاف حسین فارمولے کومسترد کرتی ہے۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے کنوینئر ندیم نصرت کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کے بغیر ایم کیو ایم کچھ نہیں ، الطاف حسین اور مہاجروں کو کوئی الگ نہیں کر سکتا۔

    ندیم نصرت کا کہنا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین اپنی ذات میں ایم کیو ایم ہیں۔


    مزید پڑھیں : فاروق ستار کا الطاف حسین اور لندن قیادت سے لاتعلقی کا اعلان


    خیال رہے کہ ندیم نصرت کا بیان متحدہ قائد کی گذشتہ ماہ کی تقریر کے بعد متحدہ لندن کیجانب سے دیاجانا والا پہلا واضع بیان ہے۔

    یاد رے کہ فاروق ستار اس سے پہلے اپنے قائد سے لا تعلقی کیساتھ ساتھ رابطہ کمیٹی کے کنو ینئیر سے متعلق بھی وضا حت دے چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ 22 اگست کو ایم کیو ایم کے قائد کی اشتعال آمیز تقریر میں ملک مخالف نعرے لگوائے اور کارکنان کو میڈیا ہاؤسز پر حملے کیلئے اکسایا ، جس کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنان نے اے آروائی نیوز کے بیورو آفس اور پریس کلب پر دھاوا بول دیا تھا۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے قائد ایم کیو ایم اور لندن سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے ایک لکیر کھینچ دی اور اب ہم خود مختار ہیں، اب تمام الفاظ اور نیت سب ہمارے ہی ہوں گے کسی کو شک کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔