Tag: rejects-bail

  • کرپٹو کرنسی کے نام پر فراڈ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

    کرپٹو کرنسی کے نام پر فراڈ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے کرپٹو کرنسی کے نام پر فراڈ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی اور نیب کو ملزم کے خلاف جلد ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کرپٹو کرنسی کے نام پر فراڈ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، عدالت نے ریفرنس دائر کرنے میں تاخیر پر نیب کی سرزنش کی۔

    جسٹس قاضی امین نے کہا کہ 2،2سال ریفرنس دائر نہ کرنا نیب کی مجرمانہ غفلت ہے، نیب ریفرنس دائر نہیں کرتا اور الزام عدالتوں پرآ جاتا ہے۔

    جس پر نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزم وسیم زیب نےشہریوں سے1 ارب 70 کروڑ وصول کئے،ن شہریوں سے پیسہ وصول کرکے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹس میں ڈالا گیا۔

    جسٹس عمر عطابندیال نے استفسار کیا کہ کرپٹو کرنسی اور بٹ کوائن کا سنا ہے یہ کیا ہوتا ہے؟ نیب پراسیکیوٹر نے جواب میں کہا کہ شہریوں کو پیسے کے عوض ڈیجیٹل کوئن دیا جاتا ہے۔

    جسٹس قاضی امین نے ریمارکس میں کہا نیب نے ملزم کے اثاثوں کا سراغ کیوں نہیں لگایا؟ میگا اسکینڈل میں بھی تفتیش کا یہ حال ہے بنیادی معلومات نہیں۔

    وکیل ملزم نے بتایا پیسے لینے کا الزام ہے کوئی رسید سامنے نہیں آئی،تو جسٹس قاضی امین کا کہنا تھا کہ رسید کے بغیر پیسہ لینا ہی تو ملزم کا اصل کمال ہے۔

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کیخلاف سیکڑوں متاثرین نے بیانات ریکارڈ کرائے ، جس پر سپریم کورٹ نے نیب کو ملزم کے خلاف جلد ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کر دی، ملزم وسیم زیب کیخلاف نیب پشاور تحقیقات کر رہا ہے۔

  • نیب دفترحملہ کیس : کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت خارج

    نیب دفترحملہ کیس : کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت خارج

    لاہور : سیشن عدالت نے نیب دفترحملہ کیس میں کیپٹن (ر) صفدر سمیت16لیگی کارکنان کی عبوری ضمانت خارج کردی اور کہا دہشت گردی دفعات کے بعد سیشن کورٹ درخواست ضمانت پرسماعت نہیں کرسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں نیب دفترحملہ کیس میں کیپٹن(ر) صفدر سمیت 16 لیگی کارکنوں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

    کیپٹن صفدر اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئے ، ،وکیل نےکہا چوہنگ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں بے بنیاد مقدمہ درج کیا، نیب دفتر پر حملےکا الزام بے بنیاد ہے۔

    پولیس نے مؤقف میں کہا کہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کر لی گئیں، جس پر عدالت نے کہا دہشت گردی دفعات کے بعد سیشن کورٹ درخواست ضمانت پر سماعت نہیں کرسکتی۔

    عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر سمیت 16لیگی کارکنان کی عبوری ضمانت خارج کردی۔

    بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت خارج ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کیا ، جس میں کہا کہ پراسیکیوٹر کے مطابق صرف مریم نواز کو انکوائری کیلئےبلایا گیا ،پراسیکیوٹر نے بتایا کیپٹن(ر)صفدرسمیت بڑی تعدادنیب دفترپہنچی۔

    تحریری فیصلہ میں کہا گیا تفتیشی افسرکےمطابق سی سی ٹی وی فوٹیج اور شواہد جمع کئےگئے ، جس سے ثابت ہوتا ہے، ان کا مقصد خوف پھیلانا تھا، عدالت کو بتایا گیا مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات ہیں، دہشت گردی کی دفعات ہونے پرسیشن کورٹ درخواست نہیں سن سکتی۔
    .
    فیصلے کے مطابق دہشت گردی کی دفعات کے بعدمتعلقہ عدالت اے ٹی سی ہے، سیشن کورٹ کیپٹن صفدر کی درخواست ضمانت خارج کرتی ہے۔

    خیال رہے سیشن کورٹ میں کیپٹن (ر) صفدر سمیت 16لیگی کارکنوں نے درخواست دی تھی۔