Tag: Rekha

  • سابقہ بیوی سلمیٰ آغا کی وجہ سے ریکھا کے ساتھ کام نہیں کرسکا: جاوید شیخ کا انکشاف

    سابقہ بیوی سلمیٰ آغا کی وجہ سے ریکھا کے ساتھ کام نہیں کرسکا: جاوید شیخ کا انکشاف

    پاکستان کے معروف اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے انہیں اداکارہ سلمیٰ آغا سے شادی کرنے کی وجہ سے فلمی کیریئر میں بھی نقصان اٹھانا پڑا۔

    پاکستان کے معروف اداکار جاوید شیخ نے حال ہی میں یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی ناکام شادیوں اور کیرئیر پر کھل کر بات کی۔

    معروف اداکار نے بتایا کہ پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد میں نے سلمیٰ آغا سے شادی کی لیکن بدقسمتی سے میری دوسری شادی بھی تین سال ہی چل سکی تھی۔

    جاوید شیخ نے دعویٰ کیا کہ سلمیٰ آغا نے مجھے بالی ووڈ اور لولی ووڈ فلموں سے نکلوایا، جب کسی فلم کی آفر ہوتی تو وہ مجھے ایسی فلموں میں کام نہیں کرنے دیتی تھیں اور دوسرا وہ عین موقع پر مجھے مصروف رکھتیں جس کے بعد فلم ساز میری جگہ دوسرے اداکاروں کو کاسٹ کرلیتے تھے۔

    کاش پہلی بیوی سے طلاق نہ ہوئی ہوتی تو۔۔۔۔جاوید شیخ نے کیا کہا؟

    جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ سلمیٰ آغا سے شادی کے بعد مجھے فلم ’خون بھری مانگ‘ میں مجھے ہیرو اور ریکھا کو ہیروئن منتخب بھی کرلیا گیا تھا لیکن  سلمیٰ نے مجھے یہاں بھی  زبردستی روک کر  فلم سے نکلوایا دیا  اس کے بعد اس فلم کیلئے میری جگہ کبیر بیدی کو کاسٹ کیا گیا۔

    خیال رہے کہ جاوید شیخ نے 1980 کے بعد سلمیٰ آغا سے دوسری شادی کی تھی، اداکار کی پہلی شادی زینت منگی سے کی تھی، جن سے انہیں بیٹی مومل اور بیٹا فہد شیخ ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistani Cinema (@pakistanicinemaa)

  • سابق محبوب کی تصویر کے ساتھ ریکھا کے گریز نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا

    سابق محبوب کی تصویر کے ساتھ ریکھا کے گریز نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا

    80 کی دہائی کی مقبول ترین اداکارہ ریکھا یوں تو اکثر اوقات فلمی تقریبات میں شرکت کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں، تاہم حال ہی میں ان کی ایک مزاحیہ حرکت نے انہیں پھر سے سب کی نظروں کا مرکز بنا دیا۔

    بالی ووڈ شخصیات کی تصاویر کھینچنے والے معروف بھارتی فوٹو گرافر ڈبو رتنانی نے ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی کھینچی ہوئی تصاویر سے سجا ہوا سلیبرٹی کیلینڈر لانچ کیا۔

    ڈبو سنہ 1999 سے اب تک ہر سال اپنا کیلینڈر لانچ کرتے ہیں جس کی لانچنگ تقریب میں تمام بڑے ستارے شرکت کرتے ہیں۔

    اس سال بھی حسب معمول بالی ووڈ کے کئی بڑے ناموں نے تقریب میں شرکت کی جس میں ریکھا بھی شامل تھیں تاہم ریکھا نے کچھ ایسا کیا کہ ساری توجہ ان کی جانب مبذول ہوگئی۔

    کیلینڈر کے ساتھ تصویر کھنچوانے کے لیے پوز دیتے ہوئے جب ریکھا نے کیلینڈر پر امیتابھ بچن کی تصویر دیکھی تو بے ساختہ گھبرا کر وہاں سے دور چلی گئیں، ان کے اس ردعمل نے سب کو ہنسنے پر مبجبور کردیا۔

    خیال رہے کہ ایک زمانے میں امیتابھ بچن اور ریکھا کا نام ایک ساتھ لیا جاتا رہا تاہم امیتابھ اس وقت جیا سے شادی کرچکے تھے۔

    امیتابھ اور ریکھا کا تعلق زیادہ نہ چل سکا اور دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں، اس کے بعد ایک طویل عرصے تک امیتابھ، ان کی اہلیہ جیا اور ریکھا ہر تقریب میں ایک دوسرے سے گریز کرتے اور نظریں چراتے نظر آئے۔

    تاہم کچھ عرصہ قبل یہ برف پگھل گئی اور ریکھا اور امیتابھ بہت گرمجوشی سے ایک دوسرے سے ملے۔

    یہی نہیں بلکہ جیا اور ریکھا بھی بہت خوشدلی سے ایک دوسرے سے ملیں اور تقریب میں ایک ساتھ بیٹھیں جسے بھارتی میڈیا کی بے حد توجہ ملی۔

  • بالی ووڈ کی امراؤ جان ریکھا آج اپنا جنم دن منارہی ہیں

    بالی ووڈ کی امراؤ جان ریکھا آج اپنا جنم دن منارہی ہیں

    کراچی: بولی ووڈ انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ ریکھا آج 10اکتوبرکو اپنی 61ویں سالگرہ منائیں رہی۔

    قاتل نگاہوں اور نمکین رنگت والی بولی وڈ کی ساحرہ ریکھا نے دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں آنکھ کھولی۔

    گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے کرئیر شروع کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔

    انیس سو چھہتر میں ریکھا نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا، 1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ بھی دلادیا۔

    اداکارہ ریکھا کے یادگار کرداروں میں سے ایک اور اہم کردار انھوں نے اپنی فلم ”امراﺅ جان ادا“ میں ادا کیا۔یہ فلم مرزا حادی رسوا کے1905ءمیں لکھے گئے مشہور اردو ناول امراﺅ جان اداپر1981ءمیں بنائی گئی ۔

    اداکارہ نے”امراﺅ جان ادا“ میں انیسویں صدی کی معروف طوائف اور شاعرہ کا لازوال کردار ادا کیا۔1981ءمیں ہی ان کی ایک اور مشہور فلم” سلسلہ “ نمائش کیلئے پیش کی گئی جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ فلم اداکارہ کی حقیقی زندگی کی عکاس ہے۔

    ریکھا کی شادی صنعتکار مکیش اگروال سے ہوئی ، تاہم جب وہ ملک سے باہر تھیں تو انہوں نے خوکشی کرلی ۔

    انہوں نے اپنے 40 سالہ فنی سفر میں 180 سے زائد فلموں میں کام کیا، سن 2010 میں بھارتی حکومت کی جانب سے ریکھا کو پدما شیری کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    ریکھا کی آنکھوں کی مستی تو سب ہی کو یاد ہوگی، فلم امراؤ جان کی اداؤں نے بھی ثابت کر دیا کہ دل چیز کیا ہے آپ جان لیجئے۔


    In Ankhon ki Masti k -Umrao Jaan (1981) by MrBilal2009


    Kaisi Lag Rahi Hoon Main by tft7869


    Aaj Imtehan Hai – Amitabh Bachchan – Rekha… by munim-hardsolution


    Dil Cheez Kya Hai-Umrao Jaan Song [HD] (1981) W… by bollywooddhamaka