Tag: relationship

  • مذاکرات منسوخ کرکے بھارت دباؤ برقرار رکھنے کی کوشش کررہا ہے: سابق پاکستانی ہائی کمشنر

    مذاکرات منسوخ کرکے بھارت دباؤ برقرار رکھنے کی کوشش کررہا ہے: سابق پاکستانی ہائی کمشنر

    اسلام آباد: بھارت میں تعینات سابق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان سے مذاکرات منسوخ کرکے بھارت دباؤ برقرار رکھنے کی کوشش کررہا ہے، پاکستان کو دیکھنا ہے کہ ہمارے مفاد میں کیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عبدالباسط کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اٹھانا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 سال میں پاکستان کی ڈپلومیسی خراب رہی ہے، گزشتہ 5 سال میں پاکستان نے مقبوضہ کشمیر پر زیادہ فوکس نہیں رکھا، بھارت چاہتا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ یو این میں نہ اٹھائیں۔

    پاکستان امن کے لیے کھڑا ہے، بھارت کا ایک طبقہ اس کے خلاف ہے، فواد چوہدری

    سابق پاکستانی ہائی کشمنر کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں موجودہ حکومت پاکستان کا ٹھوس مؤقف سامنے رکھے گی، پاکستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے لیے خصوصی نمائندہ ہونا چاہیے، معاملات آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے مؤقف کو ٹھوس انداز میں اپنانا ہوگا۔

    بھارت مذاکرات سے بھاگ گیا، بھارتی وزیر خارجہ کا ملاقات سے انکار

    خیال رہے کہ بھارت نے پہلے حامی بھرنے کے بعد پاک بھارت وزرائے خارجہ کی نیویارک میں ہونے والی ملاقات سے انکار کردیا ہے، بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے پاک بھارت وزارائے خارجہ ملاقات نہیں ہوگی۔

    ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کے شدت پسند گروہ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاملات کو سبوتاژ کررہے ہیں، پاکستان امن کے لیے کھڑا ہے بھارت کا ایک طبقہ اس کے خلاف ہے۔

  • پاک افغان تعلقات میں چیلنجز ہیں، افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ

    پاک افغان تعلقات میں چیلنجز ہیں، افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ

    کابل : افغانستان کے چیف ایکزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ پاک افغان تعلقات میں چیلنجز ہیں، امریکا اور طالبان کے درمیان رابطوں کا مقصد طالبان پر افغان حکومت سے مذاکرات کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ نے کہا ہے کہ امن و استحکام سے متعلق عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں، پاک افغان تعلقات میں چیلنجز ہیں۔

    افغان چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ امید ہے مل کر ان چیلنجز کا مقابلہ کریں گے، مخلصانہ تعاون کے ذریعے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔

    افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان رابطے ہوئے ہیں، رابطوں کا مقصد طالبان پر افغان حکومت سے مذاکرات کے لئے دباؤ ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ کہ عالمی برادری پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرے، افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کردار ادا کرتا رہے گا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ امریکا کے سفارتی وفد سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مکمل استحکام کا خواہش مند ہے، پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا۔‘

    انھوں نے کہا کہ امریکا سے بھی افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل کے حق میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں، یہ خوشی کی بات ہے، کیوں کہ جنگ اور قوت کا استعمال افغانستان کے مسئلے کا حل نہیں ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان کا استحکام پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے۔

  • میری فیملی سے متعلق الزامات کلیئرکرنے پرفریال کا شکریہ، طلاق کا فیصلہ واپس نہیں لوں گا، عامر خان

    میری فیملی سے متعلق الزامات کلیئرکرنے پرفریال کا شکریہ، طلاق کا فیصلہ واپس نہیں لوں گا، عامر خان

    لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فیملی سے متعلق الزامات کلیئر کرنے پر فریال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کافیصلہ واپس نہیں لوں گا،فریال سےرابطہ رہےگا۔

    تفصیلات کے مطابق فریال مخدوم کی معافی بھی عامر خان کا فیصلہ نہ بدل سکی، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سامجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فیملی سے متعلق الزامات کلیئر کرنے پر فریال کا شکریہ ادا کیا۔

    باکسرعامر خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ فریال کے میری فیملی پر الزمات غلط تھے، فریال کی صفائی تعلقات میں بحالی کیلئے کارآمد نہیں ہوگی، طلاق کافیصلہ واپس نہیں لوں گا،فریال سے رابطہ رہے گا۔

    عامر خان نے فریال کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ک ہمیں اپنی بیٹی لامائشا کیلئے سوچنا ہوگا، میں ہمیشہ اسکے ساتھ ہوں۔

    اس سے قبل باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر خان اور ان کے والدین سے معافی مانگی اور اعتراف کیا کہ میرے اور سسرال والوں کے درمیان تنازعے میں نقصان صرف عامر اور میرا کا ہوا۔

    فریال کا کہنا تھا ک تنازعے میں عامر کے والدین کو جو کچھ کہا نہیں کہنا چاہئے تھا، اس کے لئے دل سے معافی مانگتی ہوں، عامر کے والدین اسی پیار، محبت اور عزت کے حقدار ہیں جیسے میرے والدین ہے۔


    مزید پڑھیں : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور بیوی کی راہیں‌ جدا


    واضح رہے گذشتہ ماہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باکسر عامر خان نے کہا تھا کہ ’’فریال اور میں نے علیحدہ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے، میں دبئی میں ہوں اور فریال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔