Tag: relative appeal to PM nawaz

  • وزیراعظم کا یمن کی صورتحال پر دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا یمن کی صورتحال پر دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نےیمن کی صورتحال پر دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے مرحلے میں وہ جمعےکو ترکی جارہےہیں، سعودی عرب گیا حکومتی وفد واپس وطن پہنچ گیا۔

    وزیراعظم مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ترک قیادت سے تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے، ملاقات میں او آئی سی کے کردار کو فعال بنانے اور مسلم ممالک کے درمیان تنازعات کے خاتمے کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔

     حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور ترک قیادت یمن کی صورتحال سے خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے خاتمے کے لیے موثر کرادر ادا کرنے کیلئے صلاح مشورہ کریں گے ۔

     وزیراعظم مسئلہ کے حل کے لیے او آئی سی اور دیگر رکن ممالک کی قیادت سے بھی رابطے کریں گے۔

    دوسری جانب سرتاج عزیز اور خواجہ آصف یمن کی صورتحال پر بات چیت کے بعد سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے۔

  • یمن میں محصور پاکستانیوں کے اہل خانہ کی وزیرِاعظم سے التجا

    یمن میں محصور پاکستانیوں کے اہل خانہ کی وزیرِاعظم سے التجا

    اسلام آباد: یمن میں محصور پاکستانیوں کی زندگی ہر گزرتے لمحے کے ساتھ مشکل ہوتی جارہی ہے ، یمن میں پھنسے پاکستانیوں کے اہل خانہ نے وزیرِاعظم نواز شریف سے التجا کی ہے کہ انکے پیاروں کی فوری واپسی کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔

    ریسکیو آپریشن رکنے کے بعد محصور پاکستانیوں کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں، جنگ زدہ ملک میں باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان شہر شہر جھڑپیں ہورہی ہیں۔

    یمنی شہر عدن میں شدید لڑائی جارہی ہے، جہاں سیکڑوں پاکستانی اب بھی محصور ہیں، خواتین اور بچے شدید خوف کا شکار ہیں ، ہر گزرتا لمحہ محصور پاکستانیوں کے لئے نئی مشکلات لارہا ہے، یمن میں محصور پاکستانیوں کے اہلخانہ نے حکومت سے پیاروں کی واپسی یقینی بنانے کی التجا کی۔

    چنیوٹ کے رہائشی عثمان غنی اپنے والد کے لئے بے حد پریشان ہیں، عثمان غنی کے والد مینر احمد دس سال سے یمن کے شہر صنعا میں ہیں۔

    ان کے بیٹے کا کہنا ہے گزشتہ دنوں فون پر والد سے بات ہوئی تھی، انھوں نے کہا تھا کہ یمن کے حالات بے حد خراب ہے، زندہ رہنا مشکل ہے۔

    خانیوال کا سعید احمد بھی یمن میں محصور ہے، سعید احمد گزشتہ پانچ سال سے یمن میں ملازمت کررہا ہے، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ تین روز سے سعید احمد سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، سعید احمد کی والدہ ، بھائی، بیوی اور تین بچے پریشان ہیں۔