Tag: release date

  • عمران اشرف کی بھارتی پنجابی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

    عمران اشرف کی بھارتی پنجابی فلم کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی

    019 جولائی 2025): پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف کی بھارتی اداکار و گلوکار جسی گل کیساتھ پہلی بین الاقوامی فلم ’انا نو رہنا سہنا نہیں اوندا’ کی نئی ریلیز کی تاریح سامنے آگئی۔

    پاکستان کے معروف اداکار و ہوسٹ عمران اشرف جلد بھارتی پنجابی فلم ’’اینا نوں رہنا سہنا نئی آوندا‘‘ میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، روپن بال کی ہداہتکاری میں بننے والی فلم کہانی سریندر اروڑا نے لکھی ہے۔

    عمران اشرف کی فلم کی ریلیز کا اعلان دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی کامیاب فلم سردار جی 3 کی کامیابی کے بعد سامنے آیا، جس نے بھارتی اور پاکستانی سینما میں دھوم مچا دی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)

    اداکار  نے اپنی آنے والی فلم کا آفیشل ٹریلر بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کردیا ہے، جسے مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے، فلم کے پروڈیوسرز کے مطابق یہ فلم 22 اگست 2025 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

    6.7 ملین فالورز رکھنے والے عمران اشرف کے مداح پہلے ہی ان کی فلم اور آنے والے ڈراموں کے شدت سے منتظر تھے تاہم ریلیز کی تاریخ کے اعلان کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    پاکستانی اداکار دانش تیمور نے بھی عمران اشرف کی اس کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا، ’’گڈ لک ہیرو‘‘۔ سوشل میڈیا پر مداح عمران اشرف کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

  • ہمایوں، سجل کا ڈرامہ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کب نشر ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

    ہمایوں، سجل کا ڈرامہ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کب نشر ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

    شائقین کا انتظار ختم ہونے کی گھڑی آ گئی، پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید، سجل علی اور صنم سعید کا انتہائی متوقع میگا سیریل ‘میں منٹ نہیں ہوں’ کے پریمیئر کی تاریخ سامنے آگئی۔

    ڈراما سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے لکھی ہے، جب کہ ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں، ڈرامے کی کاسٹ میں ہمایوں سعید، سجل علی، آصف رضا میر، صبا فیصل، صبا حمید، بابر علی، حاجرہ یامین، اذان سمیع خان، نمیر خان، صائمہ اور دیگر فنکار شامل ہیں۔

    تاہم اب میکرز نے آخرکار جمعہ کو تصدیق کی کہ اس سال کے سب سے بڑے سیریل ‘میں منٹو نہیں ہوں’ کی پہلی قسط، پرائم ٹائم میں اس جمعہ سے 18 جولائی کو نشر کیا جائے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    میکرز نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ ناظرین ہفتے میں سیریل کی دو اقساط سے لطف اندوز ہو سکیں گے، ڈرامہ ہر جمعہ اور ہفتہ کو رات 8 بجے، صرف اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

    اس سے قبل ڈرامے کا ٹیزر جاری کیا گیا تھا، ٹیزر سے کہانی کا مکمل اندازہ تو نہیں ہوتا، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ اس میں محبت، سماجی اقدار، بدلتی ترجیحات اور پرانی روایات جیسے موضوعات کو دکھایا جائے گا۔

    ڈرامہ سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کے تیسرے ٹیزر میں سجل علی کے کردار کو نمایا طور پر دکھایا گیا ہے، نئے ٹیزر میں سجل کو ایک بے باک، نڈر اور بلا جھجک دو ٹوک انداز میں کالج کے طالب علم، اور ہمایوں سعید کے ساتھ گفتگو کرتی نظر آئیں۔

    https://urdu.arynews.tv/main-manto-nahi-hoon-sajal-aly-steals-show-in-new-teaser/

  • ہارر فلم ’بلیک فون 2‘ کا آفیشل ٹریلر ریلیز، فلم کب ریلیز ہوگی؟

    ہارر فلم ’بلیک فون 2‘ کا آفیشل ٹریلر ریلیز، فلم کب ریلیز ہوگی؟

    ہارر فلم ’بلیک فون 2‘ کا آفیشل ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، ساتھ ہی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ہارر فلم ’بلیک فون 2‘ کے آفیشل ٹریلر نے شائقین کو اپنے حصار میں جکڑ لیا ہے، فلم 27 جون 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

    جو فلمی شائقین ہارر فلمیں دیکھنے کے شوقین ہیں ان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ یونیورسل اور بلم ہاؤس نے 2022 کی کامیاب فلم ”دی بلیک فون” کے سیکوئل کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا ہے۔

    ابھی تک، اس فلم کی کاسٹ کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جبکہ شائقین فلم کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں، واضح رہے کہ یونیورسل اور بلم ہاؤس کی جانب سے ”M3GAN” اور ”The Exorcist: Believer” جیسی فلمیں کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہیں۔

    اگر آپ نے ابھی تک ”The Black Phone” نہیں دیکھی ہے تو اسے آپ ضرور دیکھ لیں، کیونکہ اس دوران، ہم سب اپنی نشستوں کے کنارے پر ہوں گے، کاسٹ اور تخلیقی ٹیم کے بارے میں کسی بھی خبر کا بے تابی سے انتظار کریں گے۔

    اس سے قبل ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے مقبول سیریز ’اسکوئڈ گیم 3‘ کا آفیشل ٹریلر جاری کر دیا جو اس بار مزید سنسنی خیز اور دلچسپ کہانیوں سے بھرپور ہے۔

    ’اسکوئڈ گیم 3‘ کے ٹریلر میں توجہ کا مرکز پلیئر 456 (Seong Gi-hun) ہیں جو اب بھی اپنے قریبی دوست جنگ بے کے قاتلوں سے نمٹ رہے ہیں۔ وہ چیختے ہوئے فرنٹ مین سے کہتے ہیں کہ ’تم نے مجھے زندہ کیوں رکھا ہے؟‘ تو سامنے سے سوال کیا جاتا ہے کہ ’پلیئر 456، کیا آپ کو اب بھی لوگوں پر یقین ہے؟‘

    ٹریلر میں کہا گیا کہ ’ہر گیم کا اختتام ہوتا ہے‘ جو اس امکان کی طرف اشارہ ہے کہ یہ ایک جان بچانے کا گرینڈ فائنل ہوگا۔ مشہور گیم ’ریڈ لائٹ، گرین لائٹ‘ کے ساتھ ڈراؤنی گڑیا دوبارہ نمودار ہوئی ہے۔

    اس میں سیزن 1 سے پرانے ٹگ آف وار گیم کی واپسی کو بھی دکھاتا گیا ہے تاہم جو چیز واقعی خوفزہ کرتی ہے وہ بچوں کے کمرے میں وحشیانہ شو ڈاؤن ہے۔

    فرنٹ مین سے بات کرنے کیلیے گی ہن کو آمنے سامنے آتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ سیزن 2 کے اختتام پر جنگ بے کی موت کو گی ہن نے فرنٹ مین کے خلاف کھلاڑیوں کے ایک گروپ کی قیادت کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا لیکن نیا سیزن مزید راز افشا کرے گا۔

    سیزن 3 کا پریمیئر نیٹ فلکس پر 27 جون 2025 کو ہوگا۔

  • پشپا 3 کی ریلیز ڈیٹ سامنے آگئی

    پشپا 3 کی ریلیز ڈیٹ سامنے آگئی

    حیدرآباد: پشپا 2 کی زبردست کامیابی کے بعد اللو ارجن کی آنے والی فلموں اور ‘پشپا 3’ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔

    ‘پشپا 2’ کی زبردست کامیابی کے بعد ساؤتھ کے سپر اسٹار اللو ارجن پورے ہندوستان کے اسٹار بن گئے ہیں، مداح ان کی آنے والی فلم ‘پشپا 3 – دی ریمپج’ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

    حال ہی میں پشپا کے میکرز نے اللو ارجن کی آنے والی فلموں اور ‘پشپا 3’ کی ریلیز کی تاریخ سے متعلق اہم اپ ڈیٹ دی ہے جس نے مداحوں کا جوش بڑھا دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار 16 مارچ کو میتھری فلم بنانے والے روی شنکر نے تصدیق کی کہ ‘پشپا 3’ کی باضابطہ طور پر منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

    انکم ٹیکس کی ٹیم کا بلاک بسٹر فلم ’پشپا 2‘ کے ڈائریکٹر کے گھر اور دفتر پر چھاپہ

    ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم پروڈیوسر وائی روی شنکر نے انکشاف کیا کہ ‘پشپا 3  دی ریمپج’ 2028 میں دنیا بھر کے سینما میں ریلیز کی جائے گی۔

     انہوں نے بتایا کہ فلم ارجن کے شیڈول کی وجہ سے تاخیر سے ریلیز ہو رہی ہے، ‘پشپا 3’ پر کام شروع کرنے سے پہلے اللو ارجن کو دو بڑے پروجیکٹ مکمل کرنے ہیں، ایک ڈائریکٹر ایٹلی کے ساتھ اور دوسرا تریوکرم سری نواس کے ساتھ۔ ان فلموں کو مکمل ہونے میں تقریباً تین سال لگنے کی امید ہے، جس کے بعد ہم ‘پشپا 3’ کی منزلوں کی جانب بڑ ھیں گے۔

    دوسری جانب ‘پشپا’ کے ڈائریکٹر سوکمار اس وقت بریک پر ہیں، ‘پشپا 3’ پر کام شروع کرنے سے پہلے وہ سپر اسٹار رام چرن کے ساتھ اپنی اگلی فلم مکمل کریں گے، اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد وہ دوبارہ ‘پشپا’ کی تیسری فرنچائز کے لیے اللو ارجن کے ساتھ شامل ہوں گے۔

     واضح رہے کہ ساؤتھ کے سپر اسٹار اللو ارجن کی ‘پشپا 2’ نے گزشتہ سال دسمبر میں ریکارڈ توڑ کمائی کرکے باکس آفس پر ہلچل مچا دی تھی۔

  • اسکوئڈ گیم سیزن 3 کے منتظر مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری!

    اسکوئڈ گیم سیزن 3 کے منتظر مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری!

    مشہورِ زمانہ کورین ڈرامہ سیریز ’اسکوئڈ گیمز‘کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی، نیٹ فلکس کوریا نے غلطی سے تیسرے سیزن کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کوریا کی جانب سے یوٹیوب چینل پر ایک ٹیزر ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں ممکنہ طور پر سیزن 3کی ریلیز کی تاریخ بتائی گئی ہے۔

    ٹیزر میں ’ریڈ لائٹ، گرین لائٹ‘ گیم کی مشہور روبوٹ لڑکی، ینگ ہی، کو ایک نئے مقام پر لے جاتے ہوئے دکھایا گیا، جہاں وہ ایک نئے روبوٹ سے ملتی ہے۔

    ویڈیو کا عنوان اسکوئڈ گیم سیزن ہے جس میں 27 جون 2025 کی تاریخ بھی لکھی ہوئی ہے، مداحوں نے اس تاریخ کو ریلیز کی تاریخ سے جوڑ دیا ہے تاہم نیٹ فلکس نے ابھی تک باضابطہ طور پر اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

    اسکوئڈ گیم کے اداکار نے گولڈن گلوب ایوارڈ جیت لیا

    ٹیزر منظر عام پر آنے کے بعد شائقین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ آیا یہ لیک ایک حقیقی غلطی تھی، ایکس پر ایک صارف نے لکھا کہ لوگوں کمنٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسکوئڈ گیم کا سیزن تھری 27 جون کو ریلیز ہوگا، نیٹ فلکس کوریا کا شکریہ جس نے غلطی سے ویڈیو اپلوڈ کی اور پھر اسے ڈیلیٹ کردیا۔

  • فلم ’لاہور 1947‘ کب ریلیز ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    فلم ’لاہور 1947‘ کب ریلیز ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی نئی فلم ’لاہور1947‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی نئی فلم ’لاہور1947‘ بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر 26 جنوری 2025 کو ریلیز کی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ جاری ہے جو جون 2024 سے قبل مکمل کرلیا جائے گا، اس فلم میں عامر خان بھی ایک خصوصی انٹری دیں گے جبکہ مرکزی کردار سنی دیول ادا کریں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق راجکمار سنتوشی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں کرن کے علاوہ ان کے والد سنی دیول، پریتی زنٹا، شبانہ اعظمی، ابھیمانیو سنگھ اور علی فضل شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ فلم کی کہانی پاکستان اور بھارت کی آزادی کے گرد گھومے گا۔اس سے قبل عامر خان 25 برس قبل ہدایت کارہ دیپا مہتا کی فلم ’ارتھ: 1947‘ میں بھی کام کرچکے ہیں جس کی کہانی پاکستانی مصنفہ بپسی سدھوا کی کتاب ‘آئس کینڈی مین’ سے ماخوذ تھی۔ یہ کہانی 1947 کے فسادات کے تناظر میں لکھی گئی تھی۔