راولپنڈی : یوم پاکستان کی مناسبت سے آئی ایس پی آر حب الوطنی سے سرشار نغمے ’امن کا نشان ، ہمارا پاکستان‘ کا ایک اور ٹریلر جاری کردیا، جس میں چاروں صوبوں کے گورنر سمیت گورنر گلگت بلتستان نے اپنے پیغامات ریکارڈ کرائے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے نئے نغمے ’امن کا نشان، ہمارا پاکستان‘ کی مختلف ویڈیوز ریلیز کی جارہی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی، جس میں 78 ویں یوم پاکستان کے موقع پر چاروں صوبوں کے گورنروں کے علاوہ گلگت بلتستان کے گورنر اور صدر آزاد کشمیر وطن سے عقیدت و محبت کا والہانہ اظہارکر رہے ہیں۔
#PakDayParade2018#AmanKaNishanHamaraPakistan pic.twitter.com/SF1evgL4XV
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 22, 2018
گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ الحمداللہ پاکستان نےہمیں شناخت دی جبکہ گورنرسندھ محمد زبیر نے پیغام دیا کہ پاکستان امن کاگہوارہ ہے۔
گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا کہ وطن سے محبت ایک انمول جذبہ ہے اور خیبر پختونخواہ کے گورنر ظفر اقبال جھگڑا کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کاکردارلاجواب دنیاکیلئےمثال ہے۔
گورنرگلگت بلتستان میرغضنفر علی خان نے کہا کہ ہمارا مستقبل روشن ہے جبکہ صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ 23مارچ کادن ایک سنگ میل،ایک عہدبھی ہے۔
گذشتہ روز آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمے کی ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی، جس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے منتخب وزرائے اعلیٰ نے یوم پاکستان پر قوم کو مبارک باد پیش کی اور وطن کی اہمیت و افادیت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاکہ ملک کی ترقی کے لیے ہم سب کو مل کر چلنا ہوگا۔
🇵🇰Aman ka Nishan Hamara Pakistan #PakDayParade2018 pic.twitter.com/CtFJudoNbF
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 21, 2018
قبل ازیں آئی ایس پی آر کی جانب سے نغمے کی پہلی ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں ملک کے نامور صحافیوں نے اپنے پیغامات ریکارڈ کرائے تھے، ان نامور صحافیوں میں اے آر وائی کے نامور صحافی ارشد شریف نے بھی وطن سے محبت کا اظہار کیا تھا۔