Tag: releases

  • ایکشن و ایڈونچر سے بھرپور فلم "دی بیٹ مین” کب ریلیز ہوگی؟

    ایکشن و ایڈونچر سے بھرپور فلم "دی بیٹ مین” کب ریلیز ہوگی؟

    عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤنز اور سماجی فاصلے کے اقدامات کی وجہ سے جہاں دنیا بھر کے مختلف تھیٹرز بند ہیں وہیں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری بھی مسائل کا شکار ہے۔

    اس حوالے سے وارنر بردارز نے اپنی دو فلموں ’ڈیون‘ اور ’دی بیٹ مین‘ کو تاخیر سے ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کینڈین ڈائریکٹر ڈینس ویلینیو کی ہدایت کاری میں بننے والی سائنس فکشن فلم "ڈیون” اب دسمبر کے بجائے اکتوبر2021 میں ریلیز ہوگی۔

    اس کے علاوہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم "دی بیٹ مین” آئندہ برس سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ ذرائع کے مطابق فلم "دی بیٹ مین” اگلے سال اکتوبر2022 میں ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم میں نامور اداکار رابرٹ پیٹنسن بیٹ مین کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

    یاد رہے کہ وارنر اسٹوڈیو نے ابتدائی طور پر یہ اعلان کیا تھا کہ فلم "دی بیٹ مین” کو سال 2021 کی جون میں ریلیز کیا جائے گا بعد ازاں اسے اکتوبر 2021 میں ریلیز کرنےکا اعلان ہوا تھا اور اب اس میں تاخیر کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

    علاوہ ازیں ستمبر میں ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم "دی بیٹ مین” کے مرکزی اداکار روبرٹ پیٹسن میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد فلم کی شوٹنگ دو ہفتے تک روک دی گئی تھی۔

  • جدید گیمنگ کنسول کے نئے ماڈل میں کیا خصوصیات ہیں؟

    جدید گیمنگ کنسول کے نئے ماڈل میں کیا خصوصیات ہیں؟

    گیمنگ کنسول ننٹینڈو سوئچ نے اپنے نئے ماڈل او ایل ای ڈی کی ریلیز کی تاریخ قیمت اور تفصیلات جاری کردی ہیں۔

    گیمنگ کنسول ننٹینڈو نے اپنے صارفین کے لیے طویل انتظار کے بعد وسط جنریشن کا نئے ماڈل ننٹینڈو سوئچ او ایل ای ڈی مارکیٹ میں لانے کا اعلان کردیا ہے۔ ننٹینڈو کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے نئے ماڈل کی ریلیز کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے۔

    ننٹینڈو سوئچ اولیڈ ماڈل میں کیا نئی خصوصیات شامل ہیں؟

    ننٹینڈو وسط جنریشن کے ننٹینڈو سوئچ او ایل ای ڈی ماڈل کو7 انچ کی OLED اسکرین کے ساتھ رواں سال 8 اکتوبر کو349 ڈالر 99 سینٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گیا۔

    جب کہ اس وقت ننٹینڈو سوئچ کو امریکا میں 299 ڈالر 99 سینٹ اور ننٹینڈو سوئچ لائٹ ماڈل کو 199ڈالر99 سینٹ میں فروخت کیا جار ہا ہے لیکن نئے ماڈل میں دیئے گئے فیچرز کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو اس کے لیے50 ڈالر اضافی دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

    ننٹینڈو سوئچ اولیڈ کے فیچرز کیا ہیں؟

    ننٹینڈو کے اس نئے ماڈل میں سب سے پُرکشش بات اس کا او ایل ای ڈی (آرگنیک لائٹ ایمیٹنگ ڈائیوڈ ڈسپلے) ہے۔ او ایل ای ڈی ڈسپلے کو دنیا بھر کی ڈسپلے ٹیکنالوجیز میں سب سے بہترین مانا جاتا ہے۔ ایل ای ڈی کی طرح تصاویر دکھانے کے لیے یہ بیک لائٹ پر انحصار نہیں کرتا۔ اس میں انفرادی پکسل سے خارج ہونے والی روشنی تصاویر ظاہر کرتی ہے۔ جس سے آپ کو بہترین تصاویر اور کنٹراسٹ لیول ملتا ہے۔

    پرانے ماڈلز کی نسبت اس کا ڈسپلے سائز زیادہ روشن اور بڑا( 7 انچ) ہے جس سے آپ کو انفرادی اور دوستوں کے ساتھ گیمز کھیلنے کا زیادہ مزہ آتا ہے۔ ڈسپلے کے علاوہ ننٹینڈو کے اس نئے ماڈل میں چوڑا، ایڈجسٹ ایبل اسٹینڈ اور بہترین آڈیو کوالٹی دی گئی ہے جو کہ ڈولبی ایٹموس کو بھی سپورٹ کرتی ہے۔

    نئے ماڈل میں ایک نیا اضافی فیچر ایل اے این سپورٹ کا بھی دیا گیا ہے، جس کی مدد سے ننٹینڈو سوئچ کے آن لائن گیمز کو وائی فائے پر زیادہ مستحکم اور قابل بھروسہ طریقے سے کھیلا جا سکتا ہے۔ ننٹینڈو نے اپنے اس نئے ماڈل میں اسٹوریج32 جی بی سے بڑھا کر 64 جی بی کردی ہے۔

  • خادم حرمین شریفین کی ہدایت ، سعودی عرب میں قید مزید 56 پاکستانیوں کو رہائی مل گئی

    خادم حرمین شریفین کی ہدایت ، سعودی عرب میں قید مزید 56 پاکستانیوں کو رہائی مل گئی

    ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود کی ہدایت پر سعودی عرب میں قید مزید 65 پاکستانیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ریاض کی جیل میں قید 65 قیدیوں کی سزاؤں کو معاف کر کے رہا کردیا گیا ، تمام افراد کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی خصوصی ہدایت پر رہا کیا گیا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ رہا ہونے والے پاکستانی شہریوں کو جلد وطن واپس لایا جائے گا۔

    یاد رہے اس سے قبل 10 جون کو سعودی عرب کی حکومت نے 49 مزید پاکستانی قیدیوں کو رہا کیا تھا ، جو مختلف جرائم کے تحت مملکت کی جیلوں میں قید تھے۔

    اس کا اعلان سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر نامزد لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے کہا تھا کہ پاکستانی فلاحی کام کرنے والی شخصیات نے قیدیوں کے ہرجانے ادا کیے، جس کے بعد رہائی ‏عمل میں آئی۔

    بلال اکبر نے قیدیوں کے ہرجانے ادا کرنے والی فلاحی تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‏‏‘حق خاص’ کے 4 مزید کیسز کو حل کر لیا گیا ہے، رمضان سے اب تک 49 قیدی رہا ہوئے ہیں اور مزید 53 کیسز حل ہونا باقی ہیں۔

    خیال رہے وزیر اعظم عمران خان کے مئی میں سعودی عرب کے دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب نے سزا یافتہ قیدیوں کی منتقلی سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے ، بعد ازاں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سعودی جیلوں میں قید پاکستانی قیدیوں کی ملک منتقلی سے متعلق تفصیلات شیئر کیں۔

  • ملک کی سب سے امیر ترین جماعت کون سی ؟ تفصیلات سامنے آگئی

    ملک کی سب سے امیر ترین جماعت کون سی ؟ تفصیلات سامنے آگئی

    اسلام آباد :پاکستان  تحریک انصاف  ملک کی سب سے امیر ترین جماعت قرار پائی ، پی ٹی آئی22کروڑ53لاکھ مالیت کے اثاثوں کی مالک ہیں جبکہ   شیخ رشیدکی عوامی مسلم لیگ غریب ترین جماعتوں میں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نےسیاسی جماعتوں کے19  – 2018  کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی،   125 میں سے صرف 82 سیاسی جماعتوں نے تفصیلات جمع کرائی۔

    الیکشن کمیشن کےمطابق تحریک انصاف کے22  کروڑ53  لاکھ مالیت کےاثاثےہیں،  جس میں ایک سال میں9 کروڑ روپےکمی آئی، پارٹی چیئرمین نےبیان حلفی دیا ہے کہ پارٹی کوممنوعہ ذرائع سےکوئی فنڈنگ نہیں ہوئی،آمدن سے زائد اخراجات ہوئے ، تحریک انصاف کے 1 سال میں 50 کروڑ 87 سےزائداخراجات ہوئے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکےپاس 16 کروڑروپےکابینک بیلنس ہے، جس میں سے 1 کروڑ35  لاکھ روپے کاچندہ ملا جبکہ اثاثوں کی مالیت 17 لاکھ16  ہزارروپے ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کے 2کروڑ سے زائدکے اخراجات اور آمدن 57 لاکھ ہوئی۔

    مسلم لیگ ن کےبھی آمدن سےزائداخراجات ہوئے،ن لیگ کی  1کروڑ55  لاکھ روپےآمدن اور  20 کروڑ کےاخراجات ہوئے جبکہ اثاثوں کی مالیت8  کروڑ17 لاکھ روپے ہے ۔

    شیخ رشیدکی عوامی مسلم لیگ غریب ترین سیاسی جماعتوں میں شامل ہیں،ان کےاکاؤنٹ میں صرف اڑھائی لاکھ روپےموجود ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی کے2 لاکھ 31 ہزارروپےکا بینک بیلنس ہے جبکہ ایم کیوایم کےپاس 4 کروڑ19  لاکھ کےاثاثےہیں ، ایم کیو ایم نے چندے کی مد میں 4 کروڑ 79 لاکھ روپے اکٹھے کیے۔

    اسی طرح  جماعت اسلامی 90لاکھ 18  ہزارروپےکےاثاثوں کی مالک ہیں جبکہ  ق لیگ کےپاس 4 کروڑ99  لاکھ روپےمالیت کےاثاثےہیں۔

  • تھائی لینڈ  نے 17 پاکستانی قیدیوں کو  رہا کردیا

    تھائی لینڈ نے 17 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا

    اسلام آباد : تھائی لینڈ نے کلونگ پرین جیل سے 17 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا اور پاکستانی سفاتخانے کے حوالے کردیا،قیدیوں کو آج رات اسلام آباد ایئرپورٹ لایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے ایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے تھائی لینڈ کے ساتھ بائے لیٹرل ٹیریٹی ایگریمنٹ بحال کردیا، بائے لیٹرل ٹیریٹی ایگریمنٹ کی بحالی کے بعد تھائی لینڈ کی کلونگ پرین جیل میں قید 17 قیدی پاکستان کے حوالے کردیئے۔

    قیدی تھائی لینڈ میں پاکستانی سفاتخانے کے حوالے کردیئے گئے، قیدی حوالے کرنے کی تقریب میں پاکستانی سفارتخانہ کے حکام ،تھائی لینڈ کے محکمہ ایمیگریشن کے افسران شریک تھے۔

    ایف آئی اے کا 3رکنی عملہ قیدیوں کو پاکستان لانے کیلئے بینکاک ایئرپورٹ پہنچ گیا ہے ، قیدیوں کو آج رات نجی ایئرلائن سے پاکستانی وقت کے مطابق 10بجے اسلام آباد ایئرپورٹ لایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ تھائی لینڈ سے بائے لیٹرل ٹیریٹی ایگریمنٹ 2015سے معطل تھا۔

    یاد رہے رواں سال جون میں وزیراعظم عمران خان نے بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی پر وزارت خارجہ کو ٹاسک سونپتے ہوئے دنیا بھر میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات طلب کیں تھیں۔

  • امریکی دعویٰ مسترد، آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون طیارے کی فوٹیج جاری

    امریکی دعویٰ مسترد، آبنائے ہرمز میں ایرانی ڈرون طیارے کی فوٹیج جاری

    تہران : ایرانی سرکاری ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ’فوٹیج پاسداران انقلاب کی طرف سے جاری کی گئی ہے، جس میں امریکی جنگی جہاز کو فوکس کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے سرکاری ٹیلی ویڑن چینل پر ایک فوٹیج نشر کی گئی جس میں خلیج میں موجود امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس باکسرکے قریب ایک ڈرون کو دکھایا گیا ہے۔

    امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ڈرون ایرانی تھا جسے مار گرایا گیا ہے جبکہ ایران نے صدر ٹرمپ کا دعویٰ بے بنیاد قرار دیا ہے،فوٹیج میں امریکی بحری جنگی جہاز کو فوکس کیا گیا ہے۔

    ایرانی ٹی وی چینل کی طرف سے نشر کی گئی خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ فوٹیج پاسداران انقلاب کی طرف سے جاری کی گئی ہے تاہم آزاد ذرائع سے اس کے مصدقہ ہونے کی تصدیق نہیں کی جاسکی۔

    ایرانی ٹی وی چینل کے مطابق جس ڈرون طیارے کے بارے میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ اسے مار گرایا گیا ہے وہ بدستور امریکی جنگی جہاز کی تصاویر بنا رہا ہے۔

    ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ایک تقریب کے دوران اخباری نمائندوں کو بتایا تھا کہ یو ایس ایس باکسر نامی امریکی جنگی بحری جہاز نے جمعرات کو اس وقت دفاعی کارروائی کی جب یہ ڈرون بحری جہاز کے 1000 گز تک قریب آ کر جہاز اور اس کے عملے پر دھونس جما رہا تھا، اسے بار بار وارننگ دی گئی مگر انتباہ کے باوجود ڈرون طیارہ پیچھے نہیں ہٹا جس پر اسے مار گرایا گیا۔

  • امریکا نے لبنان میں القدس بریگیڈ کے ٹریننگ سینٹر کی ویڈیو جاری کردی

    امریکا نے لبنان میں القدس بریگیڈ کے ٹریننگ سینٹر کی ویڈیو جاری کردی

    بیروت : امریکا نے لبنان میں القدس بریگیڈ کی تربیت گاہ کی ویڈیو جاری کردی، جہاں پرلوگوں کو گوریلا جنگ اور معمول کی جنگ کے منظرنامے کی ضروریات کے مطابق تربیت دی جاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے محکمہ خارجہ نے لبنان میں ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے تحت القدس فورس کی ایک عسکری تربیت گاہ کی ویڈیو جاری کی ہے جہاں حزب اللہ اور عراق سے تعلق رکھنے والی ملیشیاؤں کے جنگجووں کو جدید اسلحہ چلانے اور حربی امور کی تربیت دی جارہی ہے۔

    محکمہ خارجہ نے عربی زبان میں ایک ٹویٹ میں اس تربیت گاہ کی لبنان میں موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔ اس کی جاری کردہ ایک ویڈیو میں مرکز برائے تزویراتی اور بین الاقوامی مطالعات ( سی ایس آئی ایس) کے سینیر فیلو جوزف ایس برمودیز جونئیر ایک تصویر کی وضاحت کررہے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ لبنان کی مشرقی سرحد پر واقع ایک تربیت گاہ کی تصویر ہے، انھوں نے وہاں کرائے جانے والے بکتر بند گاڑیوں سے متعلق ایک تربیتی کورس کی بھی وضاحت کی ہے۔

    سی ایس آئی ایس کے ایک سینیر مشیر سیٹھ جی جونز کا کہنا ہے کہ لبنان ایسے ملک میں ایران کے اس طرح کے فوجی اڈوں کی موجودگی کا مقصد اپنے مقامی اتحادیوں کی صلاحیت کار میں اضافہ کرنا ہے۔

    ایران میں بھی ایسی تربیت گاہیں موجود ہیں جہاں ان تمام مقامات سے تعلق رکھنے والے افراد کو عسکری تربیت کے لیے لایا جاسکتا ہے۔

    جوزف ایس برمودیز ایک تصویر کی وضاحت کرتے ہوئے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ تہران کے نواح میں واقع امام علی تربیتی مرکز کی تصویر ہے۔

    ان کے بہ قول 2008ء تک اس کو ایک چھوٹی تربیت گاہ کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے لیکن اس وقت یہ ایک بہت بڑا تربیتی مرکز بن چکا ہے ،یہ اب پہلے کی نسبت زیادہ جامع اور زیادہ صلاحیتوں اور سہولتوں کا حامل ہے۔

    وہ یہ بھی کہتے ہیں مجموعی طور پر یہاں لوگوں کو گوریلا جنگ اور معمول کی جنگ کے منظرنامے کی ضروریات کے مطابق تربیت دی جاتی ہے۔

    یہاں فائرنگ کے اہداف (رینجز) موجود ہیں ۔یہاں نئے بھرتی کنندگان یا زیر تربیت جنگجوؤں کو حربی فنون سکھائے جاتے ہیں اور وہ مختلف جگہوں پر مقرر کردہ اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے فائرنگ کرتے ہیں۔

    ویڈیو میں سیٹھ جی جونز یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ایران نے 1980ء کے عشرے میں عراق کے ساتھ جنگ میں جو بات تسلیم کی تھی ، یہ کہ وہ کبھی بڑی روایتی فوجی طاقت نہیں بن سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2011ءسے 2019ء تک ہم نے سپاہ پاسداران انقلاب کے تحت القدس فورس کے ساتھ یمن ، شام ، عراق ، لبنان ، افغانستان ، پاکستان اور بحرین میں کام کرنے والی مزید ملیشائیں اور دوسرے جنگجو دیکھے ہیں۔

    ایران کے پاس زیادہ عسکری تربیت گاہیں کیوں ہیں کیونکہ اس نے زیادہ جنگجو وں کو تربیت کے لیے میدان میں اتارنا ہوتاہے۔

  • پاکستان تحریک انصاف امیر ترین سیاسی جماعت بن کر سامنے آ گئی

    پاکستان تحریک انصاف امیر ترین سیاسی جماعت بن کر سامنے آ گئی

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن کا کہنا ہے حکمران جماعت امیرترین سیاسی جماعت قرار پائی ، تحریک انصاف 31 کروڑ 66 لاکھ مالیت کے اثاثوں کی مالک ہے جبکہ ن لیگ کےاثاثوں کی مالیت 25 کروڑ 33 لاکھ 77 ہزار955 روپے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 81 سیاسی جماعتوں کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں، جس میں بتایا گیا حکمران جماعت امیر ترین سیاسی جماعت ہے، تحریک انصاف31 کروڑ 66 لاکھ مالیت کے اثاثوں کی مالک ہے۔

    دستاویز میں کہا گیا پی ٹی آئی کےاثاثوں میں ایک سال کےاندر 22 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا جبکہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ وصول نہیں کی، سمندرپارپاکستانیوں سے6 کروڑ 58 لاکھ سے زائد کے فنڈزلیے۔

    پی ٹی آئی کےاثاثوں میں ایک سال کےاندر 22 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا

    دستاویزات کے مطابق تحریک انصاف نے 1 کروڑ 26 لاکھ امریکا میں مقیم پاکستانیوں اور 4 کروڑ 92 لاکھ کا فنڈ برطانیہ میں پاکستانیوں سے وصول کیا، تحریک انصاف نے پارٹی کے 6 اکاؤنٹس الیکشن کمیشن میں ظاہر کیے۔

    ن لیگ کےاثاثوں کی مالیت 25 کروڑ 33 لاکھ 77ہزار 955 روپے ہے

    مسلم لیگ ن دوسرے نمبر پر ہے ، ن لیگ کےاثاثوں کی مالیت 25 کروڑ 33 لاکھ 77ہزار 955 روپے ہے، مسلم لیگ ن نے پارٹی ٹکٹس 11 کروڑ 97 لاکھ میں دیے اور ایک سال میں ن لیگ کے اثاثوں میں 2 کروڑ سے زائد کا اضافہ ہوا۔

    دستاویز کے مطابق پیپلزپارٹی کے پاس 16 کروڑ 70 لاکھ سے زائد کا بینک بیلنس ہے، پیپلزپارٹی نے 9 کروڑ 37 لاکھ سے زائد ٹکٹوں کی مد میں وصول کیے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے تحریک لبیک پاکستان کو چندے کی مد میں 50 لاکھ روپے ملے جبکہ ق لیگ 4 کروڑ 99 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کی مالک ہے۔

    شیخ رشیدکی عوامی مسلم لیگ غریب ترین سیاسی جماعتوں میں شامل

    دستاویزات کے مطابق شیخ رشیدکی عوامی مسلم لیگ غریب ترین سیاسی جماعتوں میں شامل ہوگئی ہے، عوامی مسلم لیگ صرف 1 لاکھ 38 ہزار روپے اثاثوں کی مالک ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کو 1 کروڑ 75 لاکھ روپے کا چندہ ملا جبکہ جماعت اسلامی 10 کروڑ 63 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہے۔

  • قومی سلامتی کو تاراج کرنے کے الزام میں گرفتار مزید 4 سعودی خواتین رہا

    قومی سلامتی کو تاراج کرنے کے الزام میں گرفتار مزید 4 سعودی خواتین رہا

    ریاض : سعودی حکام نے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار مزید خواتین رضاکاروں کو عدالت میں سماعت کے دوران حاضری کی پابندی کی شرط پر رہائی کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی ایک عدالت نے ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار چار خواتین کو مشروط ضمانت پر رہا کر دیا ہے، سعودی قانون کے مطابق زیر سماعت مقدمے کے ملزموں کے نام سرکاری طور پر ظاہر نہیں کئے جاتے۔

    برطانوی خبر رساں ایجنسی نے ملزمان کی شناخت ھتون الفاسی، امل الحربی، میساء المانع اور عبیر نمنکانی کے نام سے کی ہے۔ اس سے ایک ماہ قبل سعودی عدالت تین دیگر خواتین کو بھی اس شرط پر رہا کرچکی ہے کہ وہ اپنے مقدمات کی پیروی کے لئے عدالت میں پیش ہوتی رہیں گی۔

    سعودی پبلک پراسیکیوٹر کے ایک بیان کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ تمام مدعلیھم کے خلاف تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں اور اب ان کے خلاف فرد جرم تیار کی جارہی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاستی سلامتی کے دیوان نے متذکرہ خواتین ملکی سلامتی، استحکام اور قومی وحدت کو گزند پہنچانے والی منظم اور مربوط منصوبوں کی نشاندہی کے بعد حراست میں لیا تھا۔

    سعودی پراسیکیوٹر نے گذشتہ برس 2 جون کو 17 مشتبہ افراد کے خلاف تحقیقات کا اغاز کیا جس میں پانچ مرد اور چار خواتین کے خلاف ٹھوس شواہد ملنے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ استغاثہ نے دعویٰ کیا ہے کہ زیر حراست ملزمان نے مملکت مخالف تنظیموں کے ساتھ رابطوں کا اعتراف کیا ہے۔

    سعودیہ میں قید انسانی حقوق کی علمبردار تین خواتین عارضی طور پر رہا

    یاد رہے کہ رواں برس مارچ کے اواخر میں سعودی حکام نے انسانی حقوق کی علمبردار اور حقوق نسواں کے لئے مسلسل جدوجہد کرنے والی تین خواتین رضاکاروں کو عارضی طور پر رہا کیا تھا۔

    برطانیہ کی غیر سرکاری تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل اور برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی سعودی تنظیم اے ایل کیو ایس ٹی کا کہنا ہے کہ رہائی پانے والی خواتین میں ایمان الفجان، عزیزہ یوسف اور رقیہ المحارب شامل ہیں۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ترجمان نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ رہائی پانے والی اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والی دیگر خواتین پر عائد الزامات ختم کرکے انہیں بھی غیر مشروط رہائی دے۔

    خیال رہے کہ انسانی حقوق اور حقوق نسواں کےلیے کوششیں کرنے والی گیارہ خواتین کو گزشتہ برس جون میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی گئی تھی۔

  • "بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی آواز ۔۔پاکستان زندہ باد” یوم پاکستان کا ایک اور پرومو جاری

    "بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی آواز ۔۔پاکستان زندہ باد” یوم پاکستان کا ایک اور پرومو جاری

    راولپنٍڈی : آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ” بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی آواز ۔ پاکستان زندہ باد” کے عنوان سے ایک اور پرومو جاری کردیا، اس سے قبل پاک فوج کی جانب سے 5 پروموز جاری کئے جاچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈایریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک اور پرومو جاری کر دیا ، جس کا عنوان "بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی آواز ۔ پاکستان زندہ باد” رکھا گیا ہے۔

    پرومو میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے پاکستان زندہ باد کے پیغامات شامل کئے گئے ہیں

    خیال رہے اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم پاکستان پر  پانچ پروموز جاری کئے جاچکے ہیں ، جن میں ستاروں کی آواز۔ پاکستان زندہ باد ، عروس البلا، پاکستان زندہ باد اور ہر پاکستانی کی آواز۔ پاکستان زندہ” شامل ہیں۔

    ان پروموز میں فنکاروں ، کھلاڑیوں اور پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان زندہ کے پیغامات دیئے گئے ہیں۔

    یاد رہے 13 مارچ کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا یوم پاکستان کی پریڈ کا سلوگن ‘پاکستان زندہ باد’ ہوگا جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : ملائیشین وزیراعظم یوم پاکستان پریڈمیں مہمان خصوصی ہوں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسن اوف بھی یوم پاکستان کی تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کریں گے۔

    میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے موقع پر آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے پریڈ میں شرکت کریں گے، آذربائیجان ،بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کا پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے جبکہ ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔