Tag: releases-promo

  • ‘ایک قوم ایک منزل’ آئی ایس پی آر کا یومِ پاکستان کی مناسبت سے  پرومو جاری

    ‘ایک قوم ایک منزل’ آئی ایس پی آر کا یومِ پاکستان کی مناسبت سے پرومو جاری

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے ‘ایک قوم ایک منزل’ کے عنوان سے پرومو جاری کردیا ، 81 ویں یوم پاکستان کےموقع پرشانداراور پُروقار پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے پرومو جاری کردیا ، جاری کردہ پرومو میں ایک قوم ایک منزل کا پیغام دیا گیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے 22 فروری کو پاکستان ڈے پریڈ کے انعقاد کا اعلان کیا تھا، 81 ویں یوم پاکستان کےموقع پر شانداراور پُروقار پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔

    خیال رہے “یوم پاکستان” پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، اس دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی تھی، جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریۂ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

    اس دن کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ 23 مارچ 1956 کو پاکستان کا پہلا آئین کو اپنایا گیا جس میں مملکتِ پاکستان کو دنیا کا پہلااسلامی جمہوری ملک قراردیا گیا۔

    یوم پاکستان کو منانے کیلئے ہرسال 23 مارچ کو خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں پاکستان مسلح افواج پریڈ بھی کرتے ہیں۔

  • پاک بحریہ کا آبدوزہنگور کو بھارتی جنگی جہاز کو غرقاب کرنے پر خراجِ تحسین

    پاک بحریہ کا آبدوزہنگور کو بھارتی جنگی جہاز کو غرقاب کرنے پر خراجِ تحسین

    اسلام آباد : پاک بحریہ نے آبدوز ہنگور کو بھارتی جنگی جہاز کو غرقاب کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہنگور کا کارنامہ دشمن کبھی نہیں بھولے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ نے 1971 میں بھارتی بحریہ کے جہازوں کو ناکوں چنے چبوانے والی آب دوز ’ہنگور‘ کی لازوال کامیابی کی یاد میں پرومو جاری کردیا ہے، پرومو میں پاک بحریہ کی آبدوزہنگور کی1971 کی جنگ میں کامیابی کو اجاگر کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ 1971 کی جنگ میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور نے بہادری کی عظیم تاریخ رقم کی تھی اورہنگور نے بھارتی بحریہ کے جنگی جہازکو تباہ کیا تھا، دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے جس میں آبدوز نے بحری جہاز کو نیست و نابود کیا تھا۔

    پاک بحریہ ترجمان نے مزید کہا بحری معرکوں میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا کارنامہ دشمن کبھی نہیں بھولے گا۔

    خیال رہے دسمبر 1971 میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والی آب دوز کی یاد میں آج ’ ہنگور ڈے‘ منایا جارہا ہے۔

  • پاک فوج کا شہید برہان وانی سمیت شہدائے کشمیر کو خراجِ تحسین پیش

    پاک فوج کا شہید برہان وانی سمیت شہدائے کشمیر کو خراجِ تحسین پیش

    راولپنڈی : پاک فوج کی جانب سے 6 ستمبر یوم دفاع و شہداء 2018 کی مناسبت سے شہید برہان وانی سمیت کشمیر کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے نئی ویڈیو ریلیز کردی۔

    نئی ویڈیو میں مقبوضہ کشمیر کے شہداء ، زخمیوں اور جدوجہد کو دکھا گیا ہے جبکہ پیلٹ گن کے متاثرین کو بھی دکھایا گیا ہے۔

    یوم دفاع وشہدا پر جاری کی گئی نئی ویڈیو میں شہید برہان وانی کوخراج عقیدت پیش کیا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ شہدائے جدوجہد آزادی کشمیر کو سلام۔#ہمیں پیار ہے پاکستان سے۔

    واضح رہے پاک فوج نے یوم دفاع و شہداء 2018 کو ’ہمیں پیار ہے پاکستان ’سے کے نام سے منفرد انداز میں منانے اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے آئی ایس پی آر اس نے نیا نغمہ بھی جاری کیا تھا۔

    پاک فوج کی جانب سے ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ مہم کے سلسلے میں خصوصی پروموز جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس سے قبل نشانِ حیدر حاصل کرنے والے شہداء اور پہلی بارملک کے ان سیاست دانوں کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جو دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہوئے جبکہ غازیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔