Tag: Relief flights

  • امریکا اور امارات سے مزید 4 امدادی پروازیں پاکستان پہنچ گئیں

    امریکا اور امارات سے مزید 4 امدادی پروازیں پاکستان پہنچ گئیں

    اسلام آباد: امریکا اور متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان لانے والی مزید 2، 2 پروازیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیے دوست ممالک سے امدادی پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اب تک مختلف ممالک سے 68 پروازیں پاکستان پہنچ چکی ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے اب تک 31 پروازوں کی صورت میں امداد پاکستان پہنچ چکی ہے، جب کہ امریکا سے اب تک 7 پروازوں کی امداد پہنچی۔

    ترجمان کے مطابق ترکی سے اب تک 11 پروازوں کی امداد پاکستان پہنچ چکی ہے، چین سے 4 پروازوں کی امداد، جب کہ قطر، ازبکستان، اردن، ترکمانستان اور فرانس سے بھی طیارے امداد لے کر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

  • پاکستان اور قطر کے درمیان ریلیف پروازیں چلانے کا فیصلہ

    پاکستان اور قطر کے درمیان ریلیف پروازیں چلانے کا فیصلہ

    مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے پاکستان اور قطر کے درمیان 7ریلیف پروازیں چلائی جائیں گی، سول ایوی ایشن نے پروازوں کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اےاے) نے قطر ایئرویز کو ریلیف پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پاکستان اور قطر کے درمیان 7ریلیف پروازیں چلائی جائیں گی۔

    اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ7پروازیں آج سے 10جون تک چلائی جارہی ہیں، شیڈول کے مطابق
    دوحہ سے پہلی پرواز آج لاہور آئے گی اور بعد ازاں دوحہ سے مزید 3ریلیف پروازیں لاہور پہنچیں گی۔

    سی اےاے کے مطابق دوحہ سے3پروازیں اسلام آباد اور ایک پرواز کراچی کیلئے آپریٹ ہوگی، مذکورہ ریلیف پروازوں میں دیگر ممالک میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو لایا جائے گا۔

    سول اہوی ایشن کے مطابق اسی طرح واپسی پر ساتوں پروازیں پاکستانی وغیر ملکی مسافروں کو دوحہ لے کر جائیں گی سی اےاے کے ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نے نوٹم جاری کردیا ہے۔