Tag: relief goods

  • غزہ کے لیے پاکستان سے 20 ٹن امدادی سامان کی چوتھی کھیپ روانہ

    غزہ کے لیے پاکستان سے 20 ٹن امدادی سامان کی چوتھی کھیپ روانہ

    اسلام آباد: غزہ کے لیے پاکستان سے 20 ٹن امدادی سامان کی چوتھی کھیپ روانہ ہو گئی، امدادی سامان پاک فضائیہ کی خصوصی پرواز سے نور خان ایئر بیس سے بھیجا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ کے لیے پاکستان نے چوتھی امدادی کھیپ روانہ کر دی ہے، جس میں طبی سامان، خشک کھانے کی اشیا، حفظان صحت کی کٹس شامل ہیں، یہ پرواز امدادی سامان لے کر اردن پہنچے گی جہاں پاکستانی سفیر اسے وصول کریں گے، اور اس کے بعد تقسیم کے لیے غزہ روانہ کر دیا جائے گا۔

    پرواز کی روانگی کے وقت وزیر خارجہ، سفیر احمد ربیع، این ڈی ایم اے، مسلح افواج کے سینئر افسران موجود تھے، اس موقع پر نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا، وزیر خارجہ نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے اندھا دھند طاقت کے استعمال کی مذمت بھی کی، اور جنوبی افریقہ کی فلسطینی عوام کی نسل کشی کے خلاف عالمی عدالت میں کیس کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

    اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری، مزید 151 فلسطینی شہید

    وزیر خارجہ نے غزہ کے مظلوم عوام کو انسانی امداد کی فوری فراہمی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے لیے مزید انسانی امداد کا انتظام کیا جا رہا ہے جو جلد پاکستانی عوام کی جانب سے بھیجی جائے گی۔ اس موقع پر پاکستان میں فلسطین کے سفیر نے امدادی سامان کی فراہمی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

    خیال رہے کہ اب تک غزہ کے عوام کے لیے 220 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جا چکا ہے، پاکستان مشکل گھڑی میں فلسطینی بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

  • یو اے ای کا خصوصی طیارہ امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گیا

    یو اے ای کا خصوصی طیارہ امدادی سامان لے کر کراچی پہنچ گیا

    کراچی : متحدہ عرب امارات کا خصوصی طیارہ سیلاب زدگان کیلئے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا ہے، یو اے ای اور پاکستانی حکام ایئر پورٹ پر موجود تھے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر ایک خصوصی طیارہ آج کراچی پہنچ گیا ہے۔

    کراچی ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹ جنرل اور صوبائی وزیر سعید غنی کے علاوہ پاک فوج کے افسران سمیت صوبائی اور وفاقی حکومت کے حکام بھی موجود تھے۔

    اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ یو اے ای سے خصوصی طیارے میں سیلاب متاثرین کیلئے کھانے پینے کی اشیا، خیمے اور کمبل لائے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) حکام کی جانب سے یو اے ای کے سفارتی عملے کی سیکورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی آمد سے متعلق یو اے ای کے سفارت خانے نے پہلے ہی وزارت خارجہ کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا۔

  • مصیبت کی گھڑی میں عالمی برادری پاکستان کے شانہ بشانہ

    مصیبت کی گھڑی میں عالمی برادری پاکستان کے شانہ بشانہ

    اسلام آباد: ترکی کے سات اور متحدہ عرب امارات کے تین فوجی طیارے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مصیبت کی گھڑی میں عالمی برادری پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دوست ممالک کی جانب سے امدادی سامان بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    ترکی کے سات اور متحدہ عرب امارات کے تین فوجی طیارے امدادی سامان لیکرپاکستان پہنچ گئے جبکہ چین سے دو طیارے تین ہزار خیمے لیکرآج کراچی پہنچیں گے۔

    جاپان سے ترپالیں اورپناہ گاہیں بھی آج آئیں گی جبکہ آسٹریلیا نے ہنگامی طور پردو ملین ڈالر کا اعلان کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : متحدہ عرب امارات کا امدادی سامان سے بھرے 20 جہاز پاکستان بھیجنے کا اعلان

    برطانیہ نے 1.5 ملین پاوٴنڈ دینے کا وعدہ کیا ہے جبکہ ذربائیجان نے 2 ملین امریکی ڈالر کا اعلان کیا ہے ، طیاروں کے ذریعے خیمے، ادویات اور کھانے پینے کی اشیالائی گئی ہیں۔

    گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے یواے ای حکام کا رابطہ ہوا تھا، جس میں یو اے ای نے امدادی سامان سے بھرے 20 جہاز پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا ، امدادی سامان ملک بھرکےسیلاب متاثرین کو فراہم کیا جائے گا۔

  • پاکستان کا ایک اور سی ون 30 طیارہ امدادی سامان لے کرخوست پہنچ گیا

    پاکستان کا ایک اور سی ون 30 طیارہ امدادی سامان لے کرخوست پہنچ گیا

    کابل : پاکستان کا ایک اور سی ون 30 طیارہ امدادی سامان لے کر افغانستان کے شہر خوست پہنچ گیا ، امدادی سامان میں آٹا،کوکنگ آئل،ادویات شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی حکومت اورعوام کی طرف سےافغان عوام کیلئے تحفہ بھجوادیا گیا، افغانستان میں پاکستانی سفیر منصوراحمدخان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے سی 130طیارے کے ذریعےامدادی سامان کی تیسری کھیپ خوست پہنچ گئی ،سامان میں آٹا،کوکنگ آئل،ادویات شامل ہیں ، امدادی سامان خوست کی انتظامیہ کے حوالےکردیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز پاکستان کا سی ون تھرٹی طیارہ امدادلےکر افغان شہر قندھار پہنچا تاھ ، ڈائریکٹر چیمبر آف کامرس افغانستان نصر اللہ ظہیر نے امدادی سامان وصول کیا،پاکستان کے سفیر منصوراحمدخان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کیساتھ کھڑ اہے۔

    اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر افغان عوام کےلیے امدادی سامان بھیجا گیا ہے جو افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے کابل ایئرپورٹ پر وصول کیا اس موقع پر افغانستان کی وزارت پبلک ہیلتھ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

  • پاکستان سے  دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ  امداد لیکر قندھار پہنچ گیا

    پاکستان سے دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ امداد لیکر قندھار پہنچ گیا

    کابل : پاکستان سے دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ امداد لیکر قندھار پہنچ گیا، پاکستانی سفیر منصوراحمدخان نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کیساتھ کھڑ اہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر منصوراحمدخان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سے آج دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ امدادلےکر افغان شہر ، قندھار پہنچ گیا ، ڈائریکٹر چیمبر آف کامرس افغانستان نصر اللہ ظہیر نے امدادی سامان وصول کیا، پاکستان مشکل وقت میں افغان عوام کیساتھ کھڑ اہے۔

    گذشتہ روز پاکستان کی جانب سے انسانی ہمدردی کے تحت امدادی سامان لے جانے والا سی ون تھرٹی طیارہ افغانستان پہنچا تھا ، سامان میں 10 ٹن آٹا، ڈیڑھ ٹن گھی اور ادویات کی بڑی مقدار شامل تھی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر افغان عوام کےلیے امدادی سامان بھیجا گیا ہے جو افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے کابل ایئرپورٹ پر وصول کیا اس موقع پر افغانستان کی وزارت پبلک ہیلتھ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

    دفتر خارجہ نے بتایا کہ کل امدادی سامان سے بھرا سی ون تھرٹی جہاز قندھار پہنچے گا جب کہ تیسرا جہاز پرسوں امدادی سامان لے کر خوست پہنچے گا۔

  • سعودیہ نے سمندری طوفان سے متاثرہ یمنیوں میں 15 ٹن امداد تقسیم کردی

    سعودیہ نے سمندری طوفان سے متاثرہ یمنیوں میں 15 ٹن امداد تقسیم کردی

    ریاض : سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز ریلیف مرکز نے یمن میں سمندری طوفان سے متاثرہ افراد کے لیے 15 ٹن وزنی امدادی سامان کو فراہم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبد العزیز کے امدادی مرکز کی جانب سے یمن میں سائیکلون کی زد میں آنے والے شہریوں کے لیے کئی ٹن خوراک اور امدادی سامان متاثرین میں تقسیم کردیا۔

    سعودی حکام نے یمن بھیجے گئے امدادی سامان کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ال ماہرہ پہچنے والے امدادی سامان میں کھانے کی اشیاء کمبل، ٹینٹ اور دیگر سامان شامل ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ لوبان نامی سمندری طوفان کے باعث ساحلی علاقوں پر بسنے والے یمنی شہریوں بڑی تعداد میں متاثر ہوئے ہیں جبکہ لوبان نے الگیدا سٹی کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان لوبان نے شہر کا نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز ریلیف مرکز سنہ 2015 میں قائم کیا گیا تھا جو دنیا بھر کے 42 ممالک میں 469 مختلف منصوبوں پر کام کررہا ہے۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان امدادی مرکز نے یمن جنگ میں استعمال ہونے والے 241 حوثی بچوں کو بحالی کے لیے کام کررہے ہیں جنہیں ایران نواز حوثی جنگجوؤں نے یمن کی آئینی حکومت کے لیے خلاف مسلح کیا تھا۔

    یمن میں امدادی آپریشن میں مصروف عمل شاہ سلمان ریلیف مرکز کی طرف سے المھرۃ گورنری کے علاقوں سیحوت اور نشطون کے گیارہ ہزار شہریوں میں کھجوریں تقسیم کی گئیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان ریلیف مرکز کی طرف سے المھرۃ کے شہریوں میں کھجوروں کے 900 کارٹن تقسیم کیے گئے جن سے 10 ہزار 800 افراد مستفید ہوں گے۔