Tag: relief package

  • پیٹرول پر50 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان

    پیٹرول پر50 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلان

    لاہور : وزیراعظم پاکستان نے ملک بھر میں موٹرسائیکل، رکشا اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے پٹرول پر فی لیٹر 50 روپے سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کم آمدن غریب عوام کیلئے پٹرولیم سبسڈی میں موٹرسائیکل اور رکشہ کے علاوہ 800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین کو شامل کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے، پٹرولیم سبسڈی پر مؤثر عمل درآمد کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔

    وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کم آمدن پٹرولیم صارفین کے لئے پٹرولیم ریلیف پیکج پر جائزہ اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔

    اجلاس میں کم آمدن غریب عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک پٹرولیم ریلیف پیکیج دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پٹرولیم سبسڈی میں موٹر سائیکل، رکشہ کے علاوہ 800 سی سی سمیت دیگر چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے تمام کم آمدن صارفین کو شامل کیا جائے۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ پیٹرولیم سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور پٹرولیم سبسڈی پر موثر عمل درآمد کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔

    انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل, رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدن عوام کی سواری ہے اس کے لئے پٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی۔

    انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شدید معاشی مشکلات کے باوجود غریب عوام کی ہر ممکن مدد کے لیے کوشاں ہیں، موٹر سائیکل رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدن عوام کی سواری ہے اس کے لئے پٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی۔ حکومت شدید معاشی مشکلات کے باوجود غریب عوام کی ہر ممکن مدد کے لیے کوشاں ہیں۔

  • حکومت کا کم آمدنی والے افراد کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان

    حکومت کا کم آمدنی والے افراد کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کم آمدنی والے افراد کیلئے جلد ہی ایک ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے، جس کے تحت بنیادی ضرورت کی اشیاء سستے داموں فراہم کی جائیں گی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث غریب عوام کی مشکلات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔

    ان مشکلات کے ازالے کیلئے حکومت پاکستان نے مہنگائی میں پسے ہوئے عوام کو سہارا دینے کیلئے ریلیف پیکج تیار کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف عنقریب کم آمدنی والے افراد کیلئے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے جس کے تحت انہیں یوٹیلٹی اسٹورز سے سستے داموں اشیائے خوردو نوش میسر ہوں گی۔

    وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے کم آمدن والے خاندان کو ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی جائیگی، 50ہزار سے کم آمدن والے گھرانوں کیلئے خصوصی پیکج تیار کیا گیا ہے۔

    کم آمدن والے گھرانوں کیلئے وزارت خزانہ اور وزارت صنعت وپیداوار نے ایک پیکج تیار کیا ہے، اس سلسلے میں ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کرنے کیلئے وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔

    اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت5 بنیادیاشیاء کے نرخوں کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت غریب افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف راہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، موجودہ حکومت مہنگائی کے باعث غریب افراد کےمسائل سے پوری طرح آگاہ ہے۔

  • عوام کے ریلیف کے لیے رمضان پیکج کا اعلان

    عوام کے ریلیف کے لیے رمضان پیکج کا اعلان

    لاہور: صوبہ پنجاب میں عوام کے ریلیف کے لیے رمضان پیکج کا اعلان کردیا گیا، رمضان بازاروں میں اشیا 2021 کی قیمتوں کے مطابق دستیاب ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر عوام کے لیے رمضان پیکج کا اعلان کردیا گیا، پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کے لیے 8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ رمضان بازاروں میں اشیا 2021 کی قیمتوں کے مطابق دستیاب ہوں گی، 10 کلو آٹے کا تھیلا 375 روپے کا ملے گا، آلو، پیاز اور ٹماٹر سمیت 13 اشیا مارکیٹ سے کم نرخوں پر ملیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ سستے داموں فراہمی پر 1 ارب 25 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی، صوبے میں 317 رمضان بازار 25 شعبان سے فنکشنل ہوجائیں گے۔ بازاروں کے اوقات کار صبح 9 بجے سے افطار تک ہوں گے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کمزور طبقات کو ریلیف کی فراہمی کے لیے خصوصی ریلیف پیکج دیا ہے، پیکج کی خود نگرانی کروں گا۔

  • وزیراعظم نے قوم کو تاریخی پیکج دیا، اسد عمر

    وزیراعظم نے قوم کو تاریخی پیکج دیا، اسد عمر

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم بلوچستان کی ترقی میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔

    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان نے مستقل میں پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا ہے، اسی لیے وزیر اعظم اس صوبے کی ترقی میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔

    اسد عمر نے کہا کہ سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے جو اس خطے میں معاشی انقلاب برپا کردے گا، حکومت نے بلوچستان خصوصاً جنوبی بلوچستان کے لیے پیکیج تشکیل دیا ہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستآن کے گوادر، مکران ڈویژن و جنوبی اضلاع کے لیے وزیراعظم نے تاریخی پیکیج دیا ہے جس معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

  • حکومت کا زلزلہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان

    حکومت کا زلزلہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا زلزلے میں جاں بحق افرادکےلواحقین کو5لاکھ روپےفی کس دیے جائیں گے، مالی امداد سے زلزلہ متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ مالی امداد سے زلزلہ متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی اور گھروں، مال مویشیوں کیلئے زرتلافی سے نقصانات کا ازالہ ممکن ہوگا، بچوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے اور خواتین کی سہولیات کیلئےاقدامات کیےجارہےہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کےدورےسےزلزلہ متاثرہ کشمیریوں کوحوصلہ ملاہے، امداداوربحالی تک تعاون کاسلسلہ بھرپوراندازسےجاری رہے گا۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو5 لاکھ روپے فی کس دیےجائیں گے، مکمل تباہ مکانوں کیلئے 2 لاکھ، جزوی متاثر کا معاوضہ 1لاکھ ہوگا جبکہ 38 اسکولوں کیلئے بڑے ٹینٹ فراہم کیے جا رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں انفرااسٹرکچرکی بحالی کاتخمینہ1200ملین لگایاہے، تاجربرادری کو50ہزارفی دکان،جزوی متاثر دکان مالک کو 25ہزار دیے جائیں گے، حکومت50ہزار روپےفی مویشی مددفراہم کرے گی۔

  • وزیراعظم کا برآمدی انڈسٹری کو 50 ارب کا مراعاتی پیکج دینے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا برآمدی انڈسٹری کو 50 ارب کا مراعاتی پیکج دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم کے حکم پر وزارت خزانہ ، پٹرولیم اور پانی و بجلی نے برآمدی صنعت کو پچاس ارب کا مراعاتی پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق برآمدی صنعت کے لیے وزارت خزانہ پٹرولیم اور پانی و بجلی نے مراعاتی پیکج کی تیاری شروع کردی ہے جس کا وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے جلد اعلان متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق برآمدی صنعت کو بجلی کے بلوں میں تین سے پانچ روپے سرچارج کی رعایت دی جائے گی اور صنعتوں کو گیس اور بجلی کی فراہمی میں اضافہ بھی متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق برآمدی صنعت پرعائد چار سے پانچ فیصد ٹیکس ختم کردیا جائے گاجبکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بچانے کے لیےبھارت سے درآمدی دھاگے پر ڈیوٹی عائد کی جائے گی

  • خیبر پختوخوا:مستحق افراد کیلئے 8ارب روپے کا خصوصی  پیکج

    خیبر پختوخوا:مستحق افراد کیلئے 8ارب روپے کا خصوصی پیکج

    پشاور: خیبر پختوخوا کی حکومت نے مستحق افراد کو سستی اشیاء کی فراہمی کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے، جس سے نو لاکھ خاندان استفادہ کرسکیں گے۔

    خیبر پختوخواہ کی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لئےآٹھ ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے، رعایتی پیکج سے مستحق خاندان استفادہ کرسکتے ہیں۔

    پیکج کے تحت چالیس کلو آٹا اور پانچ کلوگھی پر ماہانہ چھ سو روپے سبسڈی دی جائےگی، متعارف کرائے جانے والے پیکج سے پچپن لاکھ افراد مستفید ہوسکیں گے۔۔۔۔ پیکج کے حصول کا طریقہ آسان اور شفاف بنایا گیا ہے ۔

    مستحق افراد کو انصاف سمارٹ کارڈ جاری کیا جائے گا ،جسکے ذریعے وہ یوٹیلیٹی اسٹور سے رعایتی پیکج با آسانی وصول کر سکیں گے۔