Tag: Relief to people

  • ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف : وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کردیں

    ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف : وزیراعظم نے اہم ہدایات جاری کردیں

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نےماہ رمضان کے دوران عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خورد نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں اور حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں ماہ رمضان میں مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے اہم اقدامات پر غور کیا گیا۔

    اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ماہ رمضان میں عوام کو بھرپور ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی یقینی بنائی جائے، انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ کو ہدایت کی کہ عوام کو سستی اشیاء فراہم کریں۔

    شیخ رشید احمد نے بتایا کہ وزیراعظم نے رہنماؤں سے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں پر توجہ نہ دی جائے، اب اپوزیشن حکومت کے لیے کوئی خطرہ نہیں ہے، اپوزیشن کو منہ نہ لگایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ اجلاس کے دوران متعلقہ افسران کو بھی ہدایت کی گئی کہ چینی، آٹا اور دالوں کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ حکومتی اقدامات اور کارکردگی کو بھرپور طریقےسے اجاگر کیا جائیگا۔

  • سونے کی خرید و فروخت، تاجروں نے عوام کو ریلیف دے دیا

    سونے کی خرید و فروخت، تاجروں نے عوام کو ریلیف دے دیا

    ریاض : عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے تاجر برادری نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اپنے منافع میں کمی کرلی تاکہ کاروبار کو معمول پر لایا جاسکے۔

    کورونا وائرس اور قیمتوں میں اضافے کے باعث گولڈ مارکیٹ میں مندی چھائی ہوئی ہے، سونے کے تاجر کاروبار جاری رکھنے کے لیے منافع کی شرح کم رکھنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاجروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث شادی بیاہ اور دیگر سماجی تقریبات کا انعقاد نہ ہونے کے برابر ہے۔

    علاوہ ازیں عالمی منڈی میں سونے کے قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے گولڈ مارکیٹ بہت زیادہ متاثر ہوگئی ہے، کاروبار نہ ہونے کے وجہ سے سونے کے تاجر ادائیگیاں کرنے سے قاصر ہوگئے ہیں، انہیں ملازمین کی تنخواہیں اور زیور تیار کرنے کی فیکٹریوں کو رقوم ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    اس حوالے سے صرافہ بازار کے تاجروں نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث 18 کیرٹ کا ایک گرام 190 ریال تک پہنچ گیا ہے، اس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس، زیور ڈھالنے کی اجرت اور منافع شامل نہیں ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ لوگ سونے کے زیورات خریدنے کا ارادہ مؤخر کیے ہوئے ہیں، اس وقت کاروبار صرف چھوٹے اور معمولی زیورات تک محدود ہے جس میں تاجروں نے منافع کی شرح انتہائی کم رکھی ہوئی ہے۔