Tag: remain hot

  • عیدالضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    عیدالضحیٰ پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں عید کی تعطیلات کے دوران موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 7 سے 12 جون تک ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں بھی درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنے کا امکان ہے، جنوبی سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہنےکا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عید کے 3 دن کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے، ان دنوں شہر کا درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں سمندری ہوائیں بحال رہنے کا امکان ہے، عید کے دوسرے دن تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، ہواؤں کی رفتار 35 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کوالرٹ رہنےکی ہدایت کی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-weather-and-rain-update/

  • کراچی کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئی، پارہ کہاں تک جاسکتا ہے؟

    کراچی کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئی، پارہ کہاں تک جاسکتا ہے؟

    محکمہ موسمیات نے کراچی کا موسم گرم اور خشک ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ موسم گرم رہےگا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں شمال مغرب سےگرم اور خشک ہوائیں چلیں گی لیکن شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر ہوگا، شہر میں مطلع صاف، موسم مرطوب ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران درجہ حرارت 34.2 ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے جبکہ جنوب مغربی سمت سے 6 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔