Tag: remand extended 14 days

  • کرپشن کیس :سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کے ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

    کرپشن کیس :سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کے ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

    کوئٹہ: احتساب عدالت نے سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کے ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میگا کرپشن کیس میں سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو چودہ روزہ ریمانڈ کے بعد کوئٹہ کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت میں عدالت نے خالد لانگو کو مزید چودہ روزہ ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا ۔

    یاد رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب نے سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو احاطہ عدالت سے کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار کرلیا تھا، خالد لانگو نے مشیرخزانہ کے عہدے سے اُس وقت استعفیٰ دیا تھا، جب سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر سے لاکھوں روپے کی ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی تھی۔

    بلوچستان میں اس سکینڈل میں اب تک میر خالد خان لانگو اور سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے علاوہ چار دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    خالد خان لانگو 2013 کے عام انتخابات میں نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر ضلع قلات سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

  • عبید کے ٹو کے ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

    عبید کے ٹو کے ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

    کراچی:عدالت نے نائن زیروسے گرفتار عبید کے ٹوکے ریمانڈ میں مزید چودہ روزکی توسیع کردی۔

    انسدادِ دہشتگردی کراچی کی عدالت میں عبید کے ٹو سمیت نائن زیرو سے گرفتار نو ملزمان پیش کئے گئے، عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبید کے ٹو کے ریمانڈ میں چودہ روزکی توسیع کرتے ہوئے بیس مئی تک پولیس کے حوالے کردیا۔

    دیگر آٹھ ملزمان کے ریمانڈ میں اٹھارہ مئی تک توسیع کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ گیارہ مارچ کو رینجرز چھاپے کے دوران ملزمان کو دھماکا خیز مواد، ناجائز اسلحہ رکھنے سمیت ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔