Tag: remand

  • بلدیہ ٹاؤن کیس : شکیل چھوٹاسمیت 4 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

    بلدیہ ٹاؤن کیس : شکیل چھوٹاسمیت 4 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

    کراچی : عدالت نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مقدمے می ملوث ملزمان کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ا نسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نےسانحہ بلدیہ ٹاؤن کے ملزم شکیل سمیت چارملزمان کو تین اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کے ملزم شکیل نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں فیکٹری کو کمیکل ڈال کر آگ لگانے کااعتراف کرلیا۔

    عدالت نے پولیس کی استدعا پرملزم شکیل چھوٹا سمیت چار ملزمان کاتین اپریل تک کا ریمانڈ منظور کرلیا۔ ملزم شکیل کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ۔

    ملزمان کیخلاف ناجائز اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنےکا مقدمہ بھی درج ہے۔عدالت سانحہ بلدیہ ٹاؤن کےمرکزی ملزم رضوان قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ پہلے ہی جاری کرچکی ہے۔

  • بچی سے ذیادتی کا ملزم ریما نڈ پرجیل روانہ

    بچی سے ذیادتی کا ملزم ریما نڈ پرجیل روانہ

    لاہور:مقامی عدالت نے 5 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عدیل انور نے 5 سالہ بچی زیادتی کیس کی سماعت کی۔

    پولیس کی جانب سے ملزم سانول مسیح کو پیش کر کے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور اس نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے لہذا مزید تفتیش کی ضرورت نہیں۔

    عدالت نے پولیس کے بیان کے بعد ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔ ملزم سانول مسیح نے اسلام پورہ میں سکول کی 5 سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

  • پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی ضمانت پررہا،کارکنان ریمانڈ پرجیل روانہ

    پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی ضمانت پررہا،کارکنان ریمانڈ پرجیل روانہ

    اسلام آباد : عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو ضمانت پررہا اور باون کارکنوں کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی سمیت دیکر گرفتار کارکنوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا ۔

    اعظم سواتی اور کارکنوں کو گذشتہ روز تھانہ گلبرگ پولیس اور فیکٹری ایریا پولیس نے سولہ ایم پی او اوردیگر دفعات کے تحت گرفتار کیاتھا،آج صبح سترہ کارکنوں کو فیکٹری ایریا اور پینتیس کو گلبرگ پولیس اسٹیشن سے عدالت لایا گیا۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست جمع کرائی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔

    عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، پاکستان تحریک انصاف نے گرفتاریوں کے خلاف راولپنڈی میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی کے کارکنان جی ٹی روڈ ایوب پارک کے قریب ،عامر چوک اور زیرہ پوائنٹ پردھرنا دیں گے۔