Tag: remanded

  • بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والا شوہر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والا شوہر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    لاہور :  مقامی عدالت نے بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے شوہر اور اس کے ملازم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا، اسماکےشوہر نے تشدد کے بعد اس کے بال مونڈھ دیئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں اسما عزیز تشدد کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے اسما کے خاوند فیصل اور ملازم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    یاد رہے اسماکے شوہر نے بہیمانہ تشدد کے بعد اس کے بال مونڈھ دیئے تھے، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے نوٹس لیا، جس کے بعد پولیس نے خاتون کے شوہر سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، تھانہ کاہنہ میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : لاہور، رقص نہ کرنے پر خاتون پر شوہر کا تشدد، شیریں مزاری کا نوٹس، شوہر اور ملازم گرفتار

    ترجمان آئی جی پنجاب نبیلہ غظنفر کا کہنا تھا کیس کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جارہی ہیں، خاتون کے شوہر سمیت2 افراد کوگرفتار کرلیاگیا ہے، گرفتارملزمان نے خاتون پر تشدد کا اعتراف کرلیا اور متاثرہ خاتون اس وقت پولیس کی حفاظت میں ہے۔جبکہ وزیرمملکت شہریارآفریدی نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔

    اسماء نے الزام عائد کیا تھا کہ اس کے شوہر فیصل نے چند روز قبل بھی ڈانس سے انکار پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، ملازم سے بال کٹوانے والی مشین منگوا کر ملازم کی موجودگی میں اس کا سر بھی مونڈھ ڈالا۔

    خاتون کا کہنا تھا شوہر لوگوں کو گھر میں لاتا اور سب کے سامنے رقص کرنے کے لیے دباؤ ڈالتا۔ انکار پر بری طرح مارتا پیٹتا۔

  • چیف جسٹس کیخلاف نازیباگفتگو، فیصل رضاعابدی 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    چیف جسٹس کیخلاف نازیباگفتگو، فیصل رضاعابدی 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    اسلام آباد : چیف جسٹس کیخلاف نازیبا گفتگو پر توہین عدالت کیس میں انسداددہشت گردی  کی عدالت نے فیصل رضاعابدی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں چیف جسٹس کے خلاف نازیباالفاظ کے استعمال کیس کی سماعت ہوئی ، فیصل رضا عابدی کو اے ٹی سی جج سید کوثر عباس زیدی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    پولیس نے عدالت کو بتایا فیصل رضاعابدی ایک اور مقدمہ میں تھانہ سیکریٹریٹ کی حراست میں ہیں، عدالت نے پولیس کی رپورٹ کے بعد عبوری ضمانت منسوخ کردی۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصل رضا عابدی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    اس سے قبل توہین عدالت کے معاملے پر اسلام آبادہائی کورٹ نے فیصل رضاعابدی کیس سے سائبرکرائم دفعات نکالنے کی درخواست مسترد کردی جبکہ سابق سینیٹر کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست بھی خارج کردی گئی۔

    یاد رہے گذشتہ روزفیصل رضا عابدی توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، وہ جب پیشی کے بعد عدالت سے باہر آئے تو پولیس نے انہیں گرفتار کرکے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا تھا۔

    مزید پڑھیں : توہین عدالت کیس ، فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرلیا گیا

    پولیس کا کہنا تھا کہ فیصل رضا عابدی کیخلاف گزشتہ شب تھانہ سیکرٹریٹ میں نئی ایف آئی آر درج کی گئی تھی، جس میں ان پر اعلیٰ عدلیہ کیخلاف توہین آمیز بیانات دینے کا الزام ہے۔

    خیال رہے دو اکتوبر کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فیصل رضا عابدی کی ضمانت گیارہ اکتوبر تک منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ بولنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف 21 ستمبر کو انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کا مقدمہ، فیصل رضا عابدی کی ضمانت منظور

    اسلام آباد کے تھانہ سیکٹریٹریٹ میں مقدمہ سپریم کورٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ فیصل رضا عابدی نے ایک ٹی وی پروگرام میں چیف جسٹس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔ ایف آئی آر میں مذکورہ پروگرام کے اینکر کا نام بھی درج کیا گیا ہے اور اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ فیصل رضا عابدی سنہ 2009 سے 2013 تک پی پی کے سینیٹر رہے۔ اس دوران وہ کئی قائمہ کمیٹیوں کے رکن بھی رہے۔

  • گزین مری  7روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    گزین مری 7روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کوئٹہ : انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے نوابزادہ گزین مری کو 7روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی کی عدالت ون میں نوابزادہ گزین مری کو پیش کیا گیا، پولیس کی جانب سے نوابزادہ گزین مری کی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے نوابزادہ گزین مری کو 7روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    واضح رہے نوابزادہ مری کو 2015میں انڈسٹریل تھانے اور دیگر تھانوں میں کالعدم تنظیم کے خلاف درج مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کیلئے حراست میں لیا گیا تھا۔

    سماعت کی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گزین مری کے وکیل ارباب طاہر کا کہنا تھا کہ پولیس نے ان کے موکل کو مقدمہ میں مشتبہ قرار دیکر حراست میں لیا اور اب عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ اس مقدمے میں ملزم ہے۔

    گزین مری کے وکیل کا کہنا تھا کہ مقدمے میں ان کے موکل کا نام ہی نہیں ا س کے باوجود پولیس یہ حربے استعمال کررہی ہے۔

    یاد رہے کہ نوابزادہ گزین مری کو بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر رہائی ملنے کے فوری بعد کوئٹہ کے انڈسٹریل تھانے میں دوہزار پندرہ کے دوران درج ہونے والے ایک مقدمے کی تحقیقات کے لئے دوبارہ حراست میں لیا گیا تھا۔


    مزید پڑھیں : کوئٹہ: نوابزادہ گزین مری رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار


    روف بلوچ قوم پرست رہنما اور سابق وزیر داخلہ بلوچستان نوابزادہ گزین مری انتیس ستمبر کو تھری ایم پی او کے تحت اس وقت گرفتار ہوئے تھے جب انہیں کوہلو راکٹ باری کیس میں کوئٹہ کی عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا۔

    تھری ایم پی او کے تحت ان کی گرفتاری ایک ماہ کے لئے تھی تاہم ان کے وکیل نے اس سلسلے میں بلوچستان ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا تھا، عدالت عالیہ بلوچستان نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے گزین مری کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ بلوچ قوم پرست رہنما گزین مری پر مختلف مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن میں ان کی ضمانت لی جاچکی ہے۔

    بلوچستان میں مری قبیلے کے رہنما نوابزادہ گزین مری کو نوازمری قتل کیس میں 22ستمبر کو ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ 18سالہ خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے وطن پہنچے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کوئٹہ:ایم پی اے مجید اچکزئی مزید 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کوئٹہ:ایم پی اے مجید اچکزئی مزید 2 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کوئٹہ : انسداد دہشتگردی کی عدالت نے رکن بلوچستان اسمبلی مجید اچکزئی کو ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے اور اغواء کے دونوں مقدمات میں مزید ایک ایک روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ایم پی اے مجید اچکزئی کو سات روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا، پولیس نے ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے اور اغواء کے دونوں مقدموں میں عدالت سے ملزم کی ریمانڈ کی استدعا کی۔

    عدالت نے قبول کرتے ہوئے ملزم کو دونوں مقدمات میں مزید ایک ایک روز کیلئے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    اس موقع پر پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی سید لیاقت آغا اور رکن قومی اسمبلی عبدالقہار ودان سمیت کارکنوں بڑی تعداد میں احاطہ عدالت میں موجود تھے۔

    سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم پی ایم عبدالمجید اچکزئی کے وکیل نصیب اللہ ترین کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے مزید ریمانڈکی استدعا بلاجواز ہے۔


    مزید پڑھیں : قتل کا ایک اورمقدمہ: مجید اچکزئی دو روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے


    یاد رہے گذشتہ روز ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے والے ایم پی اے مجید اچکزئی کے خلاف تیسرا مقدمہ سامنے آیا تھا، انیس سو بانوے میں درج ہونے والے قتل کے مقدمے میں پولیس نے گرفتار ایم پی اے کا ریمانڈ حاصل کرلیا تھا۔

    خیال رہے کہ عبد المجید اچکزئی کیخلاف ٹریفک اہلکار کو کچلنے سمیت متعدد کیسز درج ہیں۔

    واضح رہےکہ عبدالمجید اچکزئی 2013 کے عام انتخابات میں ضلع قلعہ عبداللہ کی سیٹ پی بی-13 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • زہرہ شاہد قتل کیس: ملزم کلیم 7روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالے

    زہرہ شاہد قتل کیس: ملزم کلیم 7روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالے

    کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث ملزم کلیم کوسات روزہ جسمانی ریماند پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

    گذشتہ سال مئی میں پی ٹی آئی کی رہنما زہرہ شاہد کو موت کے گھاٹ اتارنے والا مرکزی ملزم محمد کلیم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

     عدالت نے ملزم کوسات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، عدالت نے ملزم کے طبی معائنے کا بھی حکم دیا۔

     ملزم کے وکیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی جانب سے کلیم کو کل گرفتار کرنے کا دعویٰ غلط ہے۔

    ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ کلیم فروری میں لاپتہ ہوگیا تھا اور اس کی بازیابی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر کی تھی۔

  • ایم کیوایم کا زہرہ شاہد قتل کے ملزم کی گرفتاری پر ردِعمل

    ایم کیوایم کا زہرہ شاہد قتل کے ملزم کی گرفتاری پر ردِعمل

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے کہاہے کلفٹن سےگرفتار کئے گئےکلیم کو پچیس فروری کوحراسست میں لیاگیا تھا،جس کے خلاف کلیم کی والدہ قافیہ بیگم کی پٹیشن سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔

     ایم کیو ایم کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عبد الکلیم کو اس کی ٹیلرنگ شاپ سے پچیس فروری کو رینجرز نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا ، جس پر ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں نے رینجرز کے افسران سے رابطہ کیاتھا، جبکہ کیلم کی والدہ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی تھی ۔

     اس پٹیشن کی سماعت کیلئے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس علیم شیخ اورجسٹس محمداقبال کلہوڑو پرمشتمل بینچ تشکیل دیا جاچکا ہے، کل مورخہ 19مارچ کو اس پٹیشن کی سماعت ہے ان حقائق کی روشنی میں عوام خوداندازہ لگاسکتے ہیں کہ کلیم پر عائد کئے جانے والے الزامات میں کتنی صداقت ہوسکتی ہے۔

    ترجمان ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ وہ ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے خودبھی تحقیق کرے اورکسی بھی سرکاری ادارے کی جانب سے عائد کئے جانے والے الزام کی بنیادپرکسی فردکومجرم بناکرپیش نہ کرے۔

  • کراچی: زہرہ شاہد قتل کیس کا مرکزی ملزم کلیم گرفتار

    کراچی: زہرہ شاہد قتل کیس کا مرکزی ملزم کلیم گرفتار

    کراچی: رینجرز نے زہرہ شاہد قتل کیس کے مرکزی ملزم کلیم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ، قصبہ اور بھینس کالونی میں سیاسی جماعت کے دفاتر پر چھاپے،تین کارکن گرفتار کر لیے گئے ۔

    پاکستان تحریک انصاف کی مقتول رہنما زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو رینجرز نےکراچی میں کلفٹن تین تلوار چوک کے علاقے سے گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر کیلم قتل کی دیگروارداتوں میں بھی ملوث ہے، گرفتارملزم کلیم سےاسلحہ بھی برآمد ہوا، ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

     بتایا جاتا ہے کہ زہرہ شاہد قتل کیس میں دو ملزمان راشد عرف ٹیلراورزاہد عباس عرف زیدی کو عینی شاہدین شناخت کرچکے جبکہ آصف ،جنید بخاری اورعاطف کو مفرورقراردیا جاچکا ہے۔

  • زہرہ شاہد قتل کیس: ملزمان 7روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    زہرہ شاہد قتل کیس: ملزمان 7روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریکِ انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں گرفتار دو ملزمان کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

    کراچی پولیس نے ملزم زاہد عباس زیدی کی گرفتاری کو گزشتہ روز ظاہر کیا تھا، ملزم زاہد عباس اور راشد عرف ٹیلر کو سخت سکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں عدالت پہنچایا گیا۔

    جہاں پولیس نے عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ ملزم راشد عرف ماسٹر کو دس روز قبل گرفتار کیا گیا تھا جس کی نشاندہی پر گزشتہ روز ایک اور ملزم زاہد عباس زیدی کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، جو زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث ہے۔ دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے زہرہ شاہد کو قتل کیا۔

    قتل کی تفتیش کے لئے ملزمان کو چودہ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔

    تاہم عدالت نے دونوں ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی، زہرہ شاہد کو دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات سے قبل کراچی کے علاقے گذری میں نشانہ بنایا گیا تھا۔