Tag: Remote control device

  • چمن میں دھماکہ، ایک بچہ شہید دوسرا زخمی

    چمن میں دھماکہ، ایک بچہ شہید دوسرا زخمی

    چمن : بلوچستان میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیے جانے والے دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقے محلہ ٹین سان میں زور دار دھماکے ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کرد یئے۔

    زخمی بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک بچہ شہید ہوگیا۔


    مزید پڑھیں : پشاور: زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گردوں کا حملہ


    یاد رہے کہ آج صبح بھی پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں تمام دہشت گرد مارے گئے


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈی آئی خان: بم دھماکے میں روحانی پیشوا فقیر جمشید جاں بحق

    ڈی آئی خان: بم دھماکے میں روحانی پیشوا فقیر جمشید جاں بحق

    ڈیرہ اسماعیل خان میں مڈھی روڈ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں روحانی پیشوا فقیر جمشید  اپنے محافظ سمیت جاں بحق ہوگئے،پاکستان سرائیکی پارٹی کے سابق امیدوار اور کلاچی کی روحانی شخصیت فقیر جمشید صبح سویرے کلاچی سے ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کی جانب آ رہے تھے کہ مڈھی گائوں کے قریب سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم سے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے فقیر جمشید کی گاڑی تباہ ہوگئی ۔

    گاڑی میں سوار فقیر جمشید اور انکا محافظ جاں بحق ہو گئے۔ فقیر جمشید نے دوہزار تیرہ کے الیکشن سے پہلے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، ٹکٹ نہ ملنے پر پاکستان سرائیکی پارٹی میں شامل ہوگئے تھے