Tag: removal

  • جنگ کی حمایت،  پریانکا چوپڑا کوگڈ ول ایمبیسڈر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

    جنگ کی حمایت، پریانکا چوپڑا کوگڈ ول ایمبیسڈر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ

    نئی دہلی : بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو جنگ کو ہوا دینا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے نےاقوام متحدہ سے پرینکا چوپڑاکوگڈ ول ایمبیسڈر کے عہدے سے ہٹانے کامطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امن کی سفیر ہوتے ہوئے جنگ کی حمایت کرنے والی بھارتی ادکاری پریانکا چوپڑا نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران انڈین آرمڈ فورسز کے ہیش ٹیگ کیساتھ ٹویٹ کیا’جے ہند‘۔

    جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سےاداکارہ کو  تنقید کا نشانہ بنایا گیا، ایک صارف نے لکھا جو سلیبریٹیز جنگ کے شعلوں کو ہوا دیں، انھیں کسی فورم ہر انسانی حقوق کی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا۔

    پاکستان کی اداکارہ آرمینہ نےکہا کہ کیا آپ یونیسیف کی گڈ ول ایمبیسیڈر نہیں ہیں؟

    سوشل میڈیا پر پریانکاچوپڑا کو اس عہدے سے ہٹانے کے لیے ’پٹیشن‘ پر تیس ہزار سے زائد لوگ دستخط کر چکے ہیں۔

    یاد رہے دسمبر 2016 میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی خیرسگالی کا سفیر مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد انھوں نے جنگ ذدہ علاقوں اور میانمار ، اردن میں مہاجرین کیمپوں کا دورہ کر چکی ہے۔

  • پرویزمشرف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے لیے درخواست مسترد

    پرویزمشرف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے لیے درخواست مسترد

    لاہور : لاہورہائی کورٹ نے پرویزمشرف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی درخواست مسترد کردی ، عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست گزارمتاثرہ فریق نہیں،متعلقہ فورم سےرجوع نہیں کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے سابق صدر پرویز مشرف کو پارٹی صدارت کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت کی۔

    درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے پرویزمشرف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی درخواست مسترد کردی اور کہا کہ درخواست گزارمتاثرہ فریق نہیں،متعلقہ فورم سےرجوع نہیں کیا۔

    اس سے قبل  عدالت نے درخواست گزار کو پرویز مشرف کی نااہلی کا عدالتی حکم جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی عدالت نے مشرف کو نااہل کیا ہے تو حکم کی کاپی پیش کی جائے۔

    درخواست گزار مقامی وکیل محمد آفاق ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 62،63 کے تحت پرویز مشرف کو 2013 کے الیکشن میں نا اہل قرار دیا گیا، پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کے تحت نا اہل شخص پارٹی صدر نہیں بن سکتا۔


    مزید پڑھیں : پرویزمشرف کو پارٹی صدارت سےہٹانے کیلئے درخواست، نااہلی کا عدالتی حکم نامہ طلب


    دائر درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نواز شریف کو بھی اسی قانون کے تحت پارٹی صدارت سے نا اہل کر چکی ہے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پروہز مشرف کو پارٹی صدارت کے عہدے سے نا اہل کرنے کا حکم دے جبکہ آل پاکستان مسلم لیگ کے تمام ممبران اسمبلی کو بھی نا اہل قرار دیا جائے اور پیمرا کو پرویز مشرف کی تقاریر نشر کرنے سے روکے۔

    واضح رہے سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ2017 کی شق203 میں ترمیم کالعدم قرار دے دی تھی ، فیصلے میں کہا گیا تھا کہ نااہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا اور اٹھائیس جولائی کے بعد نوازشریف کے کیے گئے فیصلے کالعدم تصور کیے جائیں۔

    فیصلے کے بعد سابق وزیر اعظم نوازشریف پارٹی صدارت سے نااہل قرار ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سندھ  کے477 کرپٹ افسران کو بر طرف کرنے کا حکم

    سندھ کے477 کرپٹ افسران کو بر طرف کرنے کا حکم

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سندھ کے تیرہ محکموں میں موجود قومی دولت لوٹنےاور قانون کے خوف سے واپس کرنیوالے چار سو ستتر افسران کو برطرف کرنےکے احکامات جاری کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے لوٹی گئی قومی دولت واپس کرنے والے حکومت سندھ کے چار سو ستتر کرپٹ افسران کو برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، یہ افسران لوٹی گئی دولت نیب کو واپس کر کے اپنے عہدوں کے مزے لے رہے تھے۔

    کرپشن میں ملوث دو سو ستانوے افسران کی سب سے بڑی تعداد سینیئر وزیر نثار کھوڑو کے محکمہ تعلیم سے ہے، دوسرے نمبر پر محکمہ بلدیات ہے جس کے اڑتالیس افسران کو نوکری سے نکالا جائے گا، ورکس اینڈسروسزڈیپارٹمنٹ کے تیس ،محکمہ آبپاشی کےستائیس کرپٹ افسران گھر کا راستہ دیکھیں گے۔

    محکمہ خوراک کے چھبیس اور محکمہ فنانس کے سولہ کرپٹ افسروں کے نام نکالے جانےوالوں کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ محکمہ پولیس کے آٹھ اور سماجی بہبود کے ایک افسر کوملازمت سے ہاتھ دھونا ہوںگے۔

    محکمہ جنگلات کے آٹھ، محکمہ صحت اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے چھ چھ افسران نے بھی لوٹی رقم واپس کی تھی جبکہ خدمات اور جنرل ایڈمنسٹریشن کےآٹھ افسران کی کرسیاں بھی خالی ہوں گی، محکمہ زراعت اور سپلائی اینڈ انٹر پرائززڈیپارٹمنٹ کےایک ایک افسر کو بھی گھر جانا ہو گا۔

    لوٹی گئی دولت نیب کو واپس کرنے والے کرپٹ افسران کی فہرست چیف سیکریٹری سندھ نے حلف نامے کے ساتھ عدالت میں جمع کرائی تھی۔


    مزید پڑھیں : کرپشن کیس: شرجیل میمن جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ


    یاد رہے 2 روز قبل سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 6 ارب روپے کی کرپشن کیس میں پی پی رہنما شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا ، جس کے بعد نیب حکام نے انھیں تحویل میں لے لیا تھا۔

    گذشتہ روز شرجیل میمن کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا ، عدالت نے نیب اور وکیل صفائی کے دلائل سننے کے بعد سابق صوبائی وزیر کو 10 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر 4 نومبر تک جیل بھجوا دیا تھا۔

    واضح رہے کہ حکومت سندھ نے نیب کارروائیوں کے خلاف احتساب آرڈیننس 1999 ختم کرنے کا بل اسمبلی سے منظور کروایا تھا تاہم اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں منظور شدہ بل کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔