Tag: removed

  • امریکی ریاست فلوریڈا کی مصروف سڑک پر دیوہیکل مگرمچھ ، پولیس حرکت میں آگئی

    امریکی ریاست فلوریڈا کی مصروف سڑک پر دیوہیکل مگرمچھ ، پولیس حرکت میں آگئی

    فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا کی مصروف سڑک پر دیوہیکل مگرمچھ نے ہلچل مچادی، جس کی لمبائی لگ بھگ 10 فٹ ہے، جس کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق خطرناک مگرمچھ کی موجودگی کے احساس سے ہی انسان پر خوف طاری ہوجاتا ہے، امریکی ریاست فلوریڈا کی سڑک پر دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا جب ایک مگر مچھ مصروف سڑک پر آزادی سے گھومتا دکھائی دیا،جس کے باعث ٹریفک کی روانی کچھ دیر کیلئے معطل رہی۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور دیوہیکل مگرمچھ کو سڑک سے ہٹادیا گیا۔

    فلوریڈا کے کولیئر نامی قصبے کے پولیس آفس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کی رات ہم نے وائلڈ لائف اہلکاروں کے ساتھ مل کر 10 فٹ لمبا مگر مچھ پکڑا، جس کا وزن تقریباََ 350 پاؤنڈ سے زائد تھا۔

    پولیس آفس نے مزید کہا کہ دیوہیکل مگرمچھ کو بغیر کسی نقصان کے سڑک سے ہٹا دیا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ فلوریڈا میں ہی ایک فارم میں 780 پاؤنڈوزنی دیوہیکل مگرمچھ مارگرایا گیا، مگرمچھ اتنا بڑا تھا کہ اس کی لمبائی ناپنے کے لیے ٹریکٹر بھی کم پڑگیا تھا۔

    فارم مالکان کی ویب سائٹ کے مطابق 13 فٹ اوراس سے بڑا مگرمچھ مارنے کی قیمت 550 سے دس ہزار ڈالر کے لگ بھگ تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کالج سے بغیر بتائے غیر حاضر پروفیسر سے وجہ معلوم کرنے پر کالج پرنسپل کا تبادلہ

    کالج سے بغیر بتائے غیر حاضر پروفیسر سے وجہ معلوم کرنے پر کالج پرنسپل کا تبادلہ

    کراچی: معروف نمبر ون کالج گورنمنٹ دہلی کالج کے پرنسپل کی جانب سے غیر حاضر ٹیچر کیخلاف کاروائی کرنے پر کالج پرنسپل کا ہی تبادلہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کالج سے بغیر بتائے غیر حاضر پروفیسر اسماء نور سے وجہ معلوم کرنا کالج پرنسپل کیلئے مہنگا پڑ گیا اور پرنسپل پروفیسر زاہد کا اچانک تبادلہ کردیا گیا۔

    کالج پرنسپل پروفیسر زاہد کو ہٹا کر جونیئر خاتون پروفیسر اسما نور کو ہی پرنسپل تعینات کردیا گیا ہے۔

    تعلیمی ریکارڈ کے مطابق اسما ء نور ماہ فروری میں اٹھائیس میں سے اٹھارہ دن بغیر بتائے غیر حاضر رہی تھیں تاہم کالج پرنسپل پروفیسر زاہد نے سرزنش کی تو موصوفہ کو برا لگ گیا۔

    کالج پرنسپل کے مطابق غیر حاضر رہنے والی کالج ٹیچرنے میری چیف سیکریٹری اور سیکریٹری تعلیم سے شکایت کردی ۔

    واضح رہے کہ سینارٹی میں اسما ء نور محمد زاہد سے دوماہ جوئنر ہیں تاہم اس کے باوجود سرکاری احکامات غیر حاضر ٹیچر کے حق میں جاری کردیئے گئے۔

    سندھ پروفیسر لیکچرار ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی کے کالجوں میں اساتذہ کی غیر حاضری معمول بن گیا ہے، کسی کالج کا سربراہ غیر حاضر اساتذہ کو تنبیہ کرے تو ان کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔