Tag: removes

  • مریم نواز نے اے آر وائی نیوز کا مائیک ہٹوا دیا

    مریم نواز نے اے آر وائی نیوز کا مائیک ہٹوا دیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران غیر مہذبانہ طرز عمل اختیار کرتے ہوئے اے آر وائی نیوز کا مائیک ہٹوا دیا۔

    حکومت کی جانب سے اے آر وائی نیوز کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے پہلے ملک بھر کے مختلف شہروں میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند کرکے حق اور سچ کی آواز کو بند کرنے کی کوشش کی گئی اور اس کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے وہ اقدام کیا جو آج سے قبل شاید ہی کسی سیاستدان نے کیا ہو۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور میں پریس کانفرنس تو پی ٹی آئی کے خلاف کرنی تھی لیکن جیسے ہی وہ پریس کانفرنس کے کے لیے وہاں پہنچیں تو اپنی بات کا آغاز کرنے سے قبل انہوں نے انتہائی غیر مہذبانہ طرز عمل اختیار کرتے ہوئے وہاں ڈائس پر موجود تمام میڈیا چینلز کے رکھے گئے مائیکس میں سے بطور خاص اے آر وائی نیوز کا مائیک ہٹا دیا۔

    مریم نواز نے آتے ہی کہا کہ اے آر وائی نیوز کا مائیک ہٹا دیا جائے، پریس کانفرنس سے قبل اے آر وائی نیوز کا مائیک ہٹانے کے بعد بھی ان کا نفرت پر مبنی غصہ کم نہ ہوا تو انہوں نے پریس کانفرنس میں اے آر وائی نیوز پر ایک بار پھر جھوٹے الزامات لگائے۔

    مریم نواز کے اس غیر مہذب اقدام پر صحافتی تنظیموں نے آواز اٹھا دی ہے، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکریٹری رانا عظیم نے کہا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے اے آر وائی نیوز کا مائیک ہٹانے کی مذمت کرتے ہیں، مائیک ہٹانے پر صحافیوں کو احتجاج کرنا چاہیے تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف شہروں میں اے آر وائی نیوز کی نشریات بند

    رانا عظیم نے کہا کہ اے آر وائی نیوز کی بندش اور مریم نواز کی جانب سے پریس کانفرنس میں مائیک ہٹائے جانے پر پی ایف یو جے کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔

    لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چوہدری نے بھی مریم نواز کے اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے آر وائی نیوز کا مائیک ہٹانا آزادی صحافت کے خلاف ہے، اے آر وائی کی بندش اور اس کے خلاف انتقامی کارروائیاں کسی صورت منظور نہیں۔

  • امریکا نے ایف 35 فائٹر جیٹ پروگرام سے ترکی کو نکال دیا

    امریکا نے ایف 35 فائٹر جیٹ پروگرام سے ترکی کو نکال دیا

    واشنگٹن /انقرہ:روسی میزائل سسٹم خریدنے پر امریکا نے ترکی کو ایف 35 فائٹر جیٹ پروگرام سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کر لیا، ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پروگرام سے شراکت دار کو نکالنا انتہائی غیر منصفانہ فیصلہ ہے ،دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ہی روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم کی پہلی کھیپ ترکی پہنچی تھی جس پر امریکا نے سخت ناراضی کا اظہار کیا تھا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ روسی ساختہ ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم خریدنے کا مطلب ہے کہ ترکی کو ایک بھی ایف 35 فائٹر جیٹ طیارہ خریدنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    پینٹاگون کی اعلیٰ عہدیدار ایلن لارڈ نے کہا کہ امریکا اور ایف 35 پروگرام میں شامل اتحادیوں نے ترکی کو اس پروگرام سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ترکی کو ایف 35 جیٹ طیاروں کے پروگرام سے علیحدہ کرنے کے باقاعدہ اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ایلن لارڈ نے بتایا کہ جدید فائٹر جیٹ طیاروں کی ترکی سے منتقلی پر امریکا کو 50 کروڑ سے 60 کروڑ ڈالر کا خرچ برداشت کرنا پڑےگا۔

    انہوں نے کہاکہ ترکی نے ایف 35 فائٹر طیاروں کے 900 سے زائد پارٹس تیار کرتا ہے تاہم اب تمام آلات کی تیاری ترکی کی فیکٹریوں سے امریکی فیکٹریوں میں منتقل کر دی جائے گی کیونکہ ترکی کو اس پروگرام سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔

    پینٹاگون عہدیدار کے مطابق ایف 35 فائٹر جیٹ طیاروں سے علیحدگی کے بعد ترکی ناصرف ملازمتوں سے محروم ہو گا بلکہ اسے پراجیکٹ کے دوران ملنے والے 9 ارب ڈالرز بھی نہیں ملیں گے۔

    وائٹ ہاؤس حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ترکی کو ایف 35 فائٹر جیٹ پروگرام میں شامل نہیں رکھ سکتے کیونکہ ایف 35 فائٹر جیٹ کا پروگرام روسی انٹیلی جینس کلیکشن پلیٹ فارم کے ساتھ نہیں چل سکتا۔

    ترک وزارت خارجہ نے امریکی فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام سے شراکت دار کو نکالنا انتہائی غیر منصفانہ فیصلہ ہے اور اس فیصلے سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہوں گے۔

    ترک وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ہم امریکا کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنی اس غلطی کا ازالہ کرے جس سے دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان ہو۔

  • پاکستان پر ناکام حملہ، کمانڈنگ ان چیف ائیر مارشل ہری کمار کو فارغ کردیا گیا

    پاکستان پر ناکام حملہ، کمانڈنگ ان چیف ائیر مارشل ہری کمار کو فارغ کردیا گیا

    نئی دہلی : پاکستان پر ناکام حملے کے بعد بھارت نے ائیر مارشل ہری کمار کو فارغ کردیا،  ہری کمار کو جنگ پہلے ہی تین جہاز کھونے پر برطرف  کیا گیا، 27 فروری کو بھارت کے 3 جنگی جہاز تباہ ہوئے ، جس میں سے دو پاکستان ائیر فورس نے مار گرائے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پر ناکام حملے کے بعد بھارتی ائیر فورس میں بڑے تبدیلی کردی گئی، بھارت نے ائیر مارشل ہری کمار کو فارغ کردیا، ائیر مارشل ہرکمار کو خراب کارکردگی کے باعث ہٹایا گیا ہے۔

    کمانڈنگ ان چیف، ویسٹرن ائیر کمانڈ جنگ پہلے ہی تین جہاز کھونے پر برطرف ہوئے ہیں، ہری کمار ویسٹرن ائیر کمانڈ کے کمانڈنگ ان چیف تھے، ہری کمار کی برطرفی کے بعد رگھو ناتھ نامبیار کو نیا چیف ویسٹرن ائیر کمانڈ بنایاگیا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا میں ہری کمارکی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرمنٹ کی جھوٹی خبریں گردش کررہی ہیں۔

    یاد رہے 27 فروری کو بھارت کی3 جنگی جہاز تباہ ہوئے تھے، تین میں سے دوپاکستان ائیر فورس نے مار گرائے تھے جبکہ بھارتی پائلٹ کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے بتایا تھا بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں نشانہ بنائے، ایک طیارہ آزاد کشمیر دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔

    مزید پڑھیں : بھارتی وزارتِ خارجہ نے اپنے طیارے کے نقصان کا اعتراف کرلیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں بھارت کے ایک پائلٹ کی ویڈیو پیش کی جس میں وہ اپنا نام ابھینندن بتا رہا ہےاور ساتھ ہی ساتھ اپنا عہدہ اور سروس نمبر بھی بتارہاتھا۔

    بعد ازاں بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ایئر فورس کے ہاتھوں اپنا طیارہ تباہ ہونے اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا تھا اور کہا تھا ان کا ایک مگ 21 طیارہ تباہ ہوچکا ہے۔

  • وزیراعظم کی تقریرکے دوران بیجنگ کالفظ غلط چلنے کامعاملہ، ایم ڈی پی ٹی وی معطل

    وزیراعظم کی تقریرکے دوران بیجنگ کالفظ غلط چلنے کامعاملہ، ایم ڈی پی ٹی وی معطل

    اسلام آباد : سرکاری ٹی وی پر وزیراعظم عمران خان کی چین میں تقریر کے دوران بیجنگ کا لفظ غلط چلنے کے معاملہ پر ایم ڈی پی ٹی وی کو معطل کردیا گیا، کرنل ریٹائرڈحسن عمادکو22 اکتوبرکوایم ڈی پی ٹی وی کاچارج دیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق دورہ چین میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے دوران بیجنگ کا لفظ غلط چلنے کے معاملہ پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایم ڈی پی ٹی وی کو معطل کردیا اور چارج واپس لے لیا۔

    وزارت اطلاعات فواد چوہدری نے کرنل(ر)حسن سے ایم ڈی پی ٹی وی کا چارج واپس لینے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    پی ٹی وی کے 3ڈائریکٹرز کے خلاف محکمانہ انکوائری جاری ہے جبکہ پی ٹی وی کے 2 ملازمین کو پہلے ہی معطل کیا جاچکا ہے۔

    خیال رہے کرنل ریٹائرڈحسن عمادکو22 اکتوبرکوایم ڈی پی ٹی وی کاچارج دیا گیا تھا۔

    یاد رہے سرکاری ٹی وی کی اسکرین پر وزیراعظم کے دورہ چین میں تقریر کے دوران بیجنگ کا لفظ 20 سیکنڈ تک غلط چلتا رہا، جس کے بعد سرکاری ٹی وی نے اس غلطی پر بھی معذرت کی تھی۔

  • علی گڑھ یونیورسٹی: قائداعظم کے بغض میں گاندھی کی تصویر بھی ہٹادی گئی

    علی گڑھ یونیورسٹی: قائداعظم کے بغض میں گاندھی کی تصویر بھی ہٹادی گئی

    نئی دہلی : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے غائب ہونے والی قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر گاندھی سے متعلق تقریب میں دوبارہ یونیورسٹی کی لائبریری میں لگا کر ہٹا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما ستیش کمار کے مطالبے کے بعد علی گڑھ یونیورسٹی سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی مئی میں غائب ہونے والی تصویر گاندھی سے متعلق تقریب کے دوران واپس جامعہ کی مولانا آزاد لائبریری میں لگا کر ہٹا دی گئی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تصویری نمائش علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے 2 اکتوبر کو منعقد کی گئی تھی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ترجمان شفی کدوائی کا کہنا ہے کہ تصویر خاموشی سے ہٹائی گئی، جس سے جامعہ کی انتظامیہ آگاہ نہیں تھی۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے لائبریری انچارج کو قائد اعظم محمد علی جناح اور گاندھی کی تصویر غائب کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ نام نہاد جمہوری حکمران جماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ستیش کمار نے سوال اٹھایا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر طلبہ یونین کے دفتر میں کیا کررہی ہے۔

    رکن پارلیمنٹ ستیش کمار کا کہنا تھا کہ ہم ہرگز محمد علی جناح کی تصویر  گاندھی جی کی تصویر کے ساتھ برداشت نہیں کرسکتے کیوں کہ جناح بھارت کے ٹکڑے کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق علی گڑھ کی سابق ناظم اور بی جے پی رہنما شاکنتلا بھارتی کا کہنا ہے کہ ’کیا وہ گاندھی جیانتی منا رہے ہیں یا جناح جیانتی؟ اگر انہیں محمد علی جناح کی تصویر لگانی ہے انہیں پاکستان جانا چاہیے‘۔

    بھارت کے قومی اقلیتی تعلیم پر نظر رکھنے والی کمیٹی کے رکن مین ویندرا پرتاب سنگھ کا کہنا ہے کہ کیوں جناح کا بھوت جامعہ کو ڈراتا ہے؟

    ان کا کہنا تھا کہ کئی باعزت شخصیات ہیں جن کی تصویر گاندھی کے ساتھ لگائی جاسکتی ہے کیوں صرف محمد علی جناح کی تصویر ہی لگائی جاتی ہے۔

    واضح رہے کہ بی جے پی رہنما نے جامعہ کی انتظامیہ سے کہا تھا کہ ہندوستان کی تقسیم کے بعد قائد اعظم کی تصویر کیوں نہیں ہٹائی گئی، جس پر انتظامیہ نے جواب دیا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کو 1938 میں علی گڑھ یونیورسٹی کی اعزازی رکنیت دی گئی تھی۔

    علی گڑھ یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ قائد اعظم سمیت کئی رہنماؤں کی تصاویر بھی یونیورسٹی میں لگائی گئی ہیں، بی جے پی رہنما کا مطالبہ سراسرغلط اورمسلم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

  • فیس بک نے داعش اور القاعدہ کی 19 لاکھ پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں

    فیس بک نے داعش اور القاعدہ کی 19 لاکھ پوسٹیں ڈیلیٹ کردیں

    سان فرانسسکو: سوشل میڈیا کی مقبول ویب سائٹ فیس بک نے رواں سال تین ماہ کے دوران شدت پسندی پر مبنی انیس لاکھ سے زائد پوسٹیں ہٹا دیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے تین ماہ کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کردی، جس میں بتایا ہے کہ دہشت گردی اور نفرت آمیز مواد جیسے تقاریر، تحریریں، تصاویر اور ویڈیوز کو ویب سائٹ سے حذف کردیا گیا ہے یہ مواد انتہا پسند جماعتوں داعش اور القاعدہ کے اکاؤنٹس سے اپ لوڈ کیے گئے تھے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رواں سال کے پہلے تین ماہ میں ہٹائی گئی پوسٹوں کی تعداد 19 لاکھ سے زائد ہے جوکہ گزشتہ برس کے مقابلے میں دگنی ہے۔

    اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فیس بک شدت پسندی کے خلاف اپنی پالیسی میں کتنی تیزی سے تبدیلی لا رہی ہے اور صارفین کو محفوظ اور مثبت مواد کی فراہمی کے اقدامات کررہی ہے۔


    مزید پڑھیں :  یو ٹیوب نے3 ماہ میں 80 لاکھ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں


    گذشتہ ماہ سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے مارکیٹ میں اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لیے نئے اقدامات کرتے ہوئے پرائیوسی سینٹگ میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا تھا۔

    خیال رہے کہ تحقیقاتی ادارے کی جانب سے اسکینڈل سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں موجود صارفین کو شدید دھچکا لگا بلکہ یہی نہیں عالمی مارکیٹ میں فیس بک کے حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جس کے باعث مالک مارک زکر برگ کو صرف ایک رات میں ہی 6 ارب ڈالرز کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    یاد رہے اس سے قبل   معروف ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے اپنی انفورسمنٹ رپورٹ جاری کی تھی ، جس میں کمپنی نے کہا تھا کہ دوہزار سترہ میں اکتوبر سے دسمبر کے دوران تیراسی لاکھ ویڈیوز ویب سائٹ سے ہٹائی گئیں،   یہ ویڈیوز  47 لاکھ شکایت کے بعد  ہٹائیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیاتھا بچوں کو جنسی ہراساں، دہشت گردی اور انتشار پھیلانے والی تقاریر کی ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ ، 300 سے زائد اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم

    سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ ، 300 سے زائد اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ساڑھے تین سو سے زائد درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹادی، جس کے بعد گاڑیاں،اشیا خوردنی اور ملبوسات سستے ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نےریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے سے متعلق گزشتہ روز فیصلہ دیتے ہوئے وزیرخزانہ کو ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کےاختیارات کالعدم قراردیے تھے۔

    عدالتی فیصلے کے بعد ساڑھے تین سو اشیاء پر عائد کی گئی ریگولیٹری ڈیوٹی واپس ہوگئی۔

    خیال رہے کہ وزیر خزانہ کو آئین میں ترمیم کے بعد یہ اختیارات دیے گئے تھے۔

    سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے سے معاشی فرنٹ پر وفاقی حکومت کےلئے مزید مشکلات ہوگئیں ہیں ، ریگیولیٹری ڈیوٹی میں اضافے سے ایف بی آر کو پچیس ارب روپے ملنے کی توقع تھی۔

    فیصلے سے درآمدکی گئی خوردونوش کی اشیا، گاڑیاں، ٹائرز اورملبوسات سستے ہو جائیں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز سندھ ہائیکورٹ نے بیرون ملک سے درآمدہونیوالی 731اشیاء پراضافی درآمدی ڈیوٹی غیر آئینی قرار دیا تھا اور اسحاق ڈار کا وزیر خزانہ کی حیثیت سے کیا گیا فیصلہ عدالت نے آئین سے متصادم قرار دے دیا جبکہ عدالت نے درآمدی ڈیوٹی کی مد میں وصول شدہ فوری رقم واپس کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

    امپورٹرز نے عدالت کو بتایا کہ مچھلی، دودھ کریم، مکھن، میک اپ کا سامان، خواتین کے بیگ، چمڑے سے بنی مصنوعات سمیت 731 اشیاء پر 5سے 60 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کی گئی۔

    درخواست کے مطابق اضافی درآمدی ڈیوٹی کامقصد درآمدی بل میں کمی کرناہے درآمدی ڈیوٹی میں اضافہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر کیاگیا۔

    دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ درآمد ہونے والی بیشتر اشیاء پاکستان میں نہیں بنائی جاتیں اضافی ڈیوٹی کانفاز اعلی عدالتوں کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔

    عدالت نے سرکاری وکیل کی درخواست پر اپنا فیصلہ ایک ماہ کیلیے معطل کردیا تھا جبکہ وفاقی حکومت کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • روہنگیا مسلمانوں پرمظالم، آکسفورڈکالج نے آنگ سان سوچی کی تصویرہٹادی

    روہنگیا مسلمانوں پرمظالم، آکسفورڈکالج نے آنگ سان سوچی کی تصویرہٹادی

    لندن : روہنگیا مسلمانوں پرمظالم پر خاموشی پر آکسفورڈ کالج نے آنگ سان سوچی کی تصویرہٹا دی ہے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے کالج نے امن کا نوبل انعام پانے والی آنگ سانگ سوچی کے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف آواز اٹھانے کے بجائے خاموش پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے سوچی کی تصویر ہٹادی۔

    کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوچی کی تصویر کالج کے مرکزی گیٹ سے اتاردی گئی، اس جگہ جاپانی آرٹسٹ کی پینٹنگ لگائی جائے گی۔

    خیال رہے کہ 1999 میں سوچی کی تصویر یونیورسٹی کے مرکزی دروازے پر لگائی گئی تھی۔

    آنگ سان سوچی نےآکسفورڈکالج سے ہی تعلیم حاصل کی تھی اور 1967 میں گریجویٹ کیا جب کہ آکسفورڈکالج نے سوچی کی 67 ویں سالگرہ پر انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا تھا۔


    مزید پڑھیں : آنگ سانگ سوچی سے نوبیل انعام واپس لینے کا مطالبہ


    خیال رہے کہ نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر خاموشی اختیار کرنے پر تنقید کا سامنا ہے، آن لائن پیٹیشن میں سوچی سے نوبل پرائز واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا، سوچی سے نوبل انعام واپس لینے کی پیٹیشن پراب تک لاکھوں افراد دستخط کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔

    اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی نمائندہ خصوصی برائے میانمار یانگ ہی لی نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے وحشیانہ ظلم کی مذمت کرتے ہوئے ملک کی سربراہ آنگ سان سوچی کی ہزاروں روہنگیامسلمانوں کے قتل پرمجرمانہ خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ سلم نسل کشی کی ذمہ دار کیا آنگ سان سوچی کوبے حسی کاانعام ملنا چاہیئے۔

    دوسری جانب میانمارکی فوج اور بودھ انتہا پسندوں کے مظالم کا نشانہ بننے والے بے یارومددگار روہنگیا مسلمان بدترین حالت میں بنگلہ دیش آمد کا سلسلہ تھم نہ سکا، لاکھوں روہنگیا خواتین،بچے اورمردغذائی قلت کا شکار ہیں اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • اسرائیل نے گھٹنے ٹیک دیے‘ مسجد اقصیٰ سے میٹل ڈیٹیکٹر ہٹا لیے

    اسرائیل نے گھٹنے ٹیک دیے‘ مسجد اقصیٰ سے میٹل ڈیٹیکٹر ہٹا لیے

    مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے رات گئے مسجد اقصی کے داخلی راستے سے میٹل ڈیٹیکٹر ہٹا دیے‘فلسطینی شہری میٹل ڈیٹیکٹرز کی تنصیب کے بعد کئی دن سے احتجاجاً مسجد کے باہر نماز ادا کررہے تھے‘ جس کے سبب اسرائیل کو عالمی دباؤ کا سامنا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسرائیل سیکیورٹی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں قبلہ اول کے داخلی مقام سے میٹل ڈی ٹیکٹر ہٹانے کا اعلان کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ میٹل ڈیٹیکٹر کی جگہ سیکیورٹی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ مسجد اقصیٰ میں میٹل ڈیٹیکٹر کی تنصیب پر فلسطینیوں کی جانب سے مظاہرے جاری تھے ، اسرائیل فوج کی مظاہرین پر فائرنگ سے اب تک پانچ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

    ترک صدر نے گزشتہ روز اسرائیل سے مسجد اقصٰی سے میٹل ڈی ٹیکٹر ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ پوپ فرانسس نے بھی اسرائیل پر زور دیا ہےکہ وہ خطے میں امن کے لیے تشدد کے بجائے تنازعات مذاکرات سے حل کرے۔


     فلسطینی صدر نے اسرائیل سے تمام رابطے معطل کردیئے


    یاد رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل کے ساتھ سرکاری رابطے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اسرائیلی فورسز جب تک مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں پر ظلم اور تشدد کا باب ختم نہیں کرتی اور بالخصوص قبلہ اول اور بیت المقدس میں فلسطینیوں پر عاید کردہ پابندیاں نہیں اٹھاتے اس وقت تک اسرائیل کیساتھ تمام سرکاری رابطے معطل رہیں گے۔

    خیال رہے 14 جولائی کو فلسطینی حملہ آور نے فائرنگ کر کے 2 اسرائیلی پولیس گارڈز کی ہلاک کردیا تھا ، جس کے بعد اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں میٹل ڈیٹیکٹرز لگائے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔