Tag: removing

  • سوڈان کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے پر غور کر رہے ہیں‘ امریکی عہدیدار

    سوڈان کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے پر غور کر رہے ہیں‘ امریکی عہدیدار

    واشنگٹن : امریکا نے سوڈان کے حوالے سے نئی حکمت عملی پر غور شروع کردیا جس میں سوڈان کا نام دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکالنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے سوڈان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ سوڈان دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے لیکن اب سوڈان میں حکومت تبدیل ہوچکی ہے جس کے بعد امریکا نے افریقی ملک سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

    امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا سوڈان میں قائم ہونے والی نئی عبوری انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے اور سوڈان میں ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اگر سوڈان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کے حوالے سے جوہری تبدیلی آتی ہے تو خرطوم کو بلیک لسٹ سے نکالا جاسکتا ہے۔

    امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہمیں اس بات کا علم نہیں کہ سوڈان کی عبوری عسکری کونسل میں امریکا یا اقوام متحدہ کی طرف سے بلیک لسٹ کردہ نام بھی شامل ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک ای میل بیان میں امریکی وزارت خارجہ کے عہدیدار نے کہا کہ ابھی تک سوڈان دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے والے ملکوں کی فہرست میں شامل ہے اور اس پر امریکا کی طرف سے عاید کردہ پابندیاں بدستور برقرار ہیں۔

    مزید پڑھیں : سوڈان : فوجی کونسل کے سربراہ نے ایک دن بعد ہی استعفیٰ دے دیا

    خیال رہے کہ سوڈان کی فوجی کونسل کے سربراہ و وزیر دفاع عود بن عوف نے سابق آمر عمر البشیر کا تختہ الٹنے کے ایک دن بعد ہی استعفیٰ دے دیا تھا، عود ابن عوف نے اپنے فیصلے کا اعلان سرکاری ٹی وی پر کیا۔

    فوجی کونسل کے سربراہ عود بن عوف نے لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح عبدالرحمان برہان کو اپنا جانشین نامزد کردیا، فوج کا کہنا ہے کہ 2 سال تک اقتدار میں رہنے کے بعد انتخابات کرائے گی۔

    مزید پڑھیں : سوڈان میں مارشل لاء نافذ، ملک چلانے کے لیے عبوری کونسل تشکیل، صدرگرفتار

    یاد رہے کہ سوڈانی عوام گزشتہ تین مہینوں نے صدر عمر البشیر کے خلاف مظاہرے کررہے تھے جو آج رنگ لے آئے اور صدر عمر حسن البشیر صدارت سے مستعفی ہوگئے جس کے بعد انہیں فوج نے گرفتار کرکے نظر بند کردیا تھا اور وہ تاحال نظر بند ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سوڈان میں فوج نے ملک کے انتظامی امور چلانے کے لیے جنرل عود بن عوف کی سربراہی میں ایک عبوری کونسل تشکیل دے دی ہے، جنرل عود سبک دوش ہونے والے صدر عمر البشیر کے نائب اول اور سوڈان کے وزیر دفاع ہیں۔

  • صدارتی انتخابات میں‌ دھاندلی، تحقیقاتی حکام نے ٹرمپ کو ہٹانے کی تجویز دی تھی، دعویٰ

    صدارتی انتخابات میں‌ دھاندلی، تحقیقاتی حکام نے ٹرمپ کو ہٹانے کی تجویز دی تھی، دعویٰ

    واشنگٹن : اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات کرنے والے حکام نے ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدے سے ہٹانے کی تجویز پیش کی تھی جس پر عمل نہ ہوسکا۔

    تفصیلات کے مطابق سنہ 2016 میں ہونے والے امریکا کے صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کے معاملے پر تحقیقات کرنے والے عملے نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مسند صدارت سے ہٹانے کی تجویز دی تھی۔

    امریکی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی ہی منتخب کردہ کابینہ کے افراد ناراض ہیں اور جنہوں نے ٹرمپ کو ہٹانے کا مشورہ گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اخبار میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ روسی مداخلت کی تحقیقات کرنے والے حکام نے صدر ٹرمپ کی گفتگو ریکارڈ کرنے اور کابینہ کے ارکان کا تقرر کرنے کی ہدایات کی گئیں تھی۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی کابینہ میں نئے ارکان کا تقرر کرنا آئین میں ترمیم کرکے ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاوس سے نکالنا تھا۔

    امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ مذکورہ تجاویز گذشتہ برس ایف بی آئی کے ڈائرریکٹر جیمز کومی کو عہدے سے برطرف کرنے کے بعد سامنے آئی تھیں جس پر مختلف وجوہات کے سبب عمل نہیں ہوسکا تھا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے معاملے پر تحقیقات امریکا کے لیے باعث شرم ہے، اسے روکا جائے۔

    یاد رہے کہ نومبر 2016 میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل ماہ اکتوبر میں امریکی حکومت نے روس پر ڈیموکریٹک پارٹی پر سائبر حملوں کا الزام عائد کیا تھا۔

    واضح رہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما بھی اس عزم کا اظہار کر چکے ہیں کہ امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کرنے پر روس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔