Tag: renala khurd

  • رشتے سے انکار کا بھیانک انجام، واقعے نے دل دہلا دئیے

    رشتے سے انکار کا بھیانک انجام، واقعے نے دل دہلا دئیے

    رینالہ خورد: رشتہ دینے سے انکار پر سفاک ملزمان نے وحشی پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے چودہ سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دل دہلا دینے والا واقعہ رینالہ خورد کے نواحی علاقے میں پیش آیا، جہاں رشتےسےانکار پرمخالفین نے لڑکی کےگھر پردھاوا بول دیا، سات افراد اسلحے کے زور پر گھر میں گھسے اور گھر میں موجود ماں بیٹی اور بیٹے پر تشدد کیا۔

    سفاک ملزمان نے رشتہ نہ دینے کے انتقام میں ایسا بھیانک فعل کیا، جس سے انسانیت شرما گئی، ظالم افراد نے ماں اور بیٹے کے سامنے چودہ سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

    متاثرہ خاندان نے مقدمے کے اندراج کے لئے مقامی تھانے میں درخواست جمع کرادی ہے اور اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:لڑکا لڑکی تشدد کیس، عدالت نے ایک ملزم کو رہا کر دیا

    واضح رہے کہ آج صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں آٹھ سالہ بچے کو زیادتی کےبعدقتل کردیا گیا، لیویزفورس نےاہل علاقہ کی اطلاع پر فوری کاروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیاتھا ، ملزم علاقہ کلی حسنی میں بچے کی لاش کو دفن کرنےکی کوشش کررہا تھا۔

    خیال رہے پاکستان میں کم عمر بچیوں اور بچوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی کے واقعات نے صاحب اولاد افراد کو ایک انجانے خوف میں مبتلا کردیا ہے، تواتر کے ساتھ ہونے والے واقعات کے باعث بچے اور بچیاں ذہنی دباؤ کا شکار ہونے لگے ہیں۔

  • غریبوں کے لیے 50 لاکھ گھر بنانے کی ذمہ داری لی ہے: وزیر اعظم

    غریبوں کے لیے 50 لاکھ گھر بنانے کی ذمہ داری لی ہے: وزیر اعظم

    رینالہ خورد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے ذمہ داری لی ہے 50 لاکھ گھر غریبوں کے لیے بنائیں گے۔ تنخواہ دار طبقہ تھوڑے تھوڑے پیسے دے کر بھی اس اسکیم کو مکمل کر سکتا ہے۔ پروجیکٹ سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی تحصیل رینالہ خورد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم عمران خان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ پالیسی پر بھرپور طریقے سے کام جاری ہے، ہم نے 5 سال میں 50 لاکھ گھر بنانے کا فیصلہ کیا۔ ہاؤسنگ پالیسی میں بھرپور شرکت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میاں محمود الرشید اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میاں محمود الرشید نے کہا یہ پروجیکٹ تھوڑا مشکل ہے لیکن یہ مشکل کام ہماری حکومت کرے گی، گزشتہ حکومتیں سارے آسان کام کر چکی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ جب تک احساس نہیں ہوتا وہ معاشرہ کبھی آگے نہیں بڑھ سکتا، یورپی معاشرے میں آپ کو ایک چیز نظر آئے گی وہ احساس ہے۔ ریاست ذمہ داری لے کمزور آدمی کا علاج کروائے۔ ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے مظلوم کو انصاف دلائے، بھوکے کے لیے کھانے کا بندوبست کرے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ان ساری وجوہات کی وجہ سے ہی مسلمانوں نے دنیا پر حکمرانی کی، لوگوں کی ذمہ داری لی گئی تو اس وقت ریاست میں پیسہ نہیں تھا، دو بڑی طاقتوں کی نسبت پیسے نہ ہوتےہوئے بھی وہ ریاست آگے بڑھی، ریاست نے کمزوروں کی مدد کی اور اللہ نے ان لوگوں کو ترقی دی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ نظام ہمارا تھاجو آج اس طرف چلا گیا ہے، ہم نے ذمہ داری لی ہے 50 لاکھ گھر غریبوں کے لیے بنائیں گے۔ تنخواہ دار طبقہ تھوڑے تھوڑے پیسے دے کر بھی اس اسکیم کو مکمل کر سکتا ہے۔ اس پروجیکٹ سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ہاؤسنگ پروجیکٹ سے 40 انڈسٹریاں جڑی ہیں 40 مزید جڑیں گی، ہاؤسنگ پروجیکٹ سے گروتھ ریٹ میں اضافہ ہوگا۔ شہری علاقوں میں کچی آبادیوں سے متعلق بہترین پروجیکٹ لا رہے ہیں، کچی آبادیوں کے لیے فلیٹس بنائیں گے جہاں ان کو سہولتیں میسر ہوں۔ چین کے پاس ایک ٹیکنالوجی ہے جو ہفتے میں پورا فلور تعمیر کر دیتی ہے، گوادر میں چین نے ایک شاپنگ مال 5 ماہ میں تعمیر کیا ہے۔ شاپنگ مال پر 2، 3 سال لگ سکتے تھے لیکن ٹیکنالوجی سے جلدی بن گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کچی آبادیوں کے لیے بھی چین کی اس ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں گے، ہاؤسنگ پروجیکٹ کی ہر سال رفتار تیز ہوگی۔ جو اپنے گھر کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے انہیں بھی اپنا گھر ملے گا۔ نجی کمپنیوں کو پروجیکٹ سے فائدہ ہوگا، روزگارمیں اضافہ ہوگا۔

  • ماڈل ٹاؤن شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی، رحیق عباسی

    ماڈل ٹاؤن شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی، رحیق عباسی

    رینالہ خورد: پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ظالمانہ نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی، انتہاپسندوں رینالہ خورد میں پاکستان عوامی تحریک کے دفتر کے افتتاح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے رحیق عباسی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پُرامن لوگوں کے خلاف ہے۔

    حکومت دہشت گردوں کا سیاسی گروہ ہے یہ دہشت گردوں کی بجائے پُرامن لوگوں کے خلاف کام کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ 22شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی۔

    جو لوگ ظلم وستم اور بربریت کا شکار ہوئے ہیں انکی جدوجہد رنگ لائے گی انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف سے مکمل رابطے میں ہیں ہماری انقلابی جدوجہد جاری رہے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری مارچ میں واپس آکر اپنے دس نکاتی ایجنڈے پر عمل کروانے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے چونکہ ان حکمرا نوں کے ہا تھ ہمارے شہیدوں کے خون سے رنگے ہو ئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت سکون سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ملزمان کو پھا نسی تک نہ پہنچا لیں، انہوں نے مزید کہا کہ بے گھروں کو گھر دلانا ، تعلیم و صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ، بے زمین کسانوں کو زمین دلانا، عزت کی روٹی فراہم کرناہمارا منشور ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمہ تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔