Tag: renamed

  • فرانس میں تفریحی پارک بے نظیر بھٹو شہید کے نام سے منسوب

    فرانس میں تفریحی پارک بے نظیر بھٹو شہید کے نام سے منسوب

    پیرس : فرانس کے تاریخی شہر ریمز میں مقامی انتظامیہ نے بے نظیر بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تفریحی پارک کو ان کے نام سے منسوب کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارلحکومت پیرس سے تقریبا ڈیڑھ سو کلو میٹر دور تاریخی شہرریمز میں ایک تفریحی پارک کو پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کے نام سے منسوب کر دیا گیاہے ۔

    مقامی انتظامیہ نے پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کر نے اور ان کی جدوجہد کے اعتراف میں پارک کو ان کے نام سے منسوب کیا ۔

    مزید پڑھیں : اسپین کی اسٹریٹ محترمہ بے نظیر بھٹو کے نام سے منسوب

    یاد رہے گذشتہ سال اگست میں ہسپانوی حکام نے پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بارسلونا کی ایک اسٹریٹ کو محترمہ کے نام سے منسوب کیا تھا، جس کے بعد سے ہسپانوی عوام گلی کو ’کیرر دی بے نظیر بھٹو‘ کے نام سے جانی جاتی ہے۔

    خیال رہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو 21 جون سنہ 1953 کو پیدا ہوئیں اور سنہ 1988 سے 1990 تک اور پھر 1993 سے 1996 تک پاکستان کی وزیر اعظم منتخب ہوئیں تھیں، جنہیں 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں شہید کردیا تھا۔

    شہید محترمہ بے نظیر بھٹو پہلی خاتون تھیں جنہوں نے مسلم اکثریتی والے ملک میں جمہوری حکومت کی قیادت کی تھی اور سنہ 1979 میں ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دینے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بھی رہی ہیں۔

  • دیامر بھاشا ڈیم کے لیے فنڈ کا نیا نام  ’سپریم کورٹ / پی ایم ‘ ہوگا

    دیامر بھاشا ڈیم کے لیے فنڈ کا نیا نام ’سپریم کورٹ / پی ایم ‘ ہوگا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے دیامر بھاشا ڈیم فنڈز کے نام میں تبدیلی کی اجازت دے دی، جس کے بعد دیامیر بھاشا ڈیم کے لئے فنڈ کا نیا نام سپریم کورٹ وزیراعظم ڈیم فنڈ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 4رکنی بینچ نے نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

    نمائندہ اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ پہلے نام سپریم کورٹ دیامیر بھاشا ڈیم فنڈ تھا، وزارت خزانہ نے نام وزیراعظم چیف جسٹس ڈیم فنڈ کردیا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا وزیراعظم نے فنڈ کا نام بدلنے کیلئے مجھ سے اجازت لی تھی اور کہا تھا اس فنڈ کو جوائن کرنا چاہتے ہیں۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے وزیراعظم کا ایک مقام ہے، ہمیں اس پرکوئی اعتراض نہیں، نام بدلنے کی بینچ سے اجازت نہیں لی گئی تھی، ہم نے کہا فنڈز آنے چاہئیں، نام بےشک کوئی بھی ہو، ہمارا کوئی انا کا مسئلہ نہیں ہے۔

    سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈز کا نام تبدیل کرنے کی اجازت دے دی ، چیف جسٹس نے کہا پی ایم سلیش سپریم کورٹ فنڈ نام رکھنا چاہتے ہے تواعتراض نہیں ، اس میں سپریم کورٹ بطور ادارہ اور وزیراعظم بطور شخصیت ہوں گے، سپریم کورٹ اپنی نگرانی اور کاوش جاری رکھے گی۔

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نیئررضوی نے کہا اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرنے سے کچھ مشکلات آئیں گی، تمام اشتہارات میں اب فنڈ کا نام تبدیل کرنا پڑے گا، جس پر جسٹس اعجازالاحسن کا کہنا تھا کہ جو پرانے اشتہارات چل رہے ہیں، انہیں ایسے ہی چلنے دیں، نئے اشتہارات میں فنڈز کا نام تبدیل کرلیا جائے۔

    نیئررضوی نے بتایا کہ ڈیم فنڈ میں عطیات کوٹیکس سےمستثنیٰ کردیاہے اور موبائل فون کمپنیوں کو بھی فنڈز کی تشہیر کا کہہ دیا ہے۔

    چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ڈیم فنڈز کا نام پی ایم سلیش سی جے نہیں بلکہ سپریم کورٹ سلیش پی ایم ہوگا، فنڈ کی رقم ٹیکس اور کٹوتی سے استثنیٰ سے متعلق بل پارلیمنٹ بھجوایا ہے، بل جب بھی منظور ہو اس کا اطلاق سابقہ تاریخ سے ہوگا۔

    یاد رہے کہ 6 جولائی کو کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس آف پاکستان نے پانی کی قلت کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کے احکامات اور فنڈز قائم کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

    وزیراعظم پاکستان نے اپنے خطاب میں ڈیم بنانے کے لیے قوم سے مدد مانگی تھی اور پیغام میں کہا تھا پاکستان بہت سے مسائل کا شکار ہے مگر سب بڑا مسئلہ پانی کی کمی ہے، ڈیم بنانا ناگزیر ہوگیا ہے، ڈیم نہ بنائے تو 2025میں پاکستان میں خشک سالی شروع ہوجائے گی، پاکستان میں قحط پڑسکتا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپیل کی تھی ڈیم بنانے کے لئے آج سے جہاد کرنا ہے، اوورسیز پاکستانی کم ازکم ایک ہزارڈالر ڈیم فنڈز میں بھیجیں۔چیف جسٹس اورپرائم منسٹر فنڈزکو ضم کیا جارہا ہے، یقین دلاتا ہوں قوم کے پیسے کی خود حفاظت خود کروں گا۔

  • نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب: پی ٹی آئی نے اوریا مقبول جان کا نام واپس لے لیا

    نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب: پی ٹی آئی نے اوریا مقبول جان کا نام واپس لے لیا

    اسلام آباد : نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کی جانب سے پیش کردہ اوریا مقبول جان نام واپس لے کر پی ٹی آئی نے ایاز امیر کا نام پیش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ایک اور یوٹرن لیا گیا ہے، اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کے بعد نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے تین نام دیئے تھے۔ جس میں اوریا مقبول جان کا نام بھی شامل تھا۔

    ایک گھنٹے بعد ہی اپوزیشن لیڈر کی جانب سے پیش کردہ ناموں میں تبدیلی کردی گئی ہے پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ پارٹی نے نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے اوریا مقبول جان کا نام تبدیل کرکے ایاز امیر کا نام شامل کردیا ہے۔

    پنجاب کے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے ایاز امیر کا نام چیئرمین عمران خان کے حکم پر تبدیل کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان اور اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان آج طویل ملاقات کے بعد حکومت اور اپوزیشن نے 2، 2 نام نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے تجویز کیے تھے۔

    ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کا کہنا تھا کہ اوریا مقبول جان اور یعقوب اظہار کے نام دیے گئے ہیں، جبکہ حسن عسکری کا نام ہم پہلے ہی دے چکے ہیں۔ حکومت کی جانب سے جو نام آئے ہیں اس میں ایک قابل قبول ہے۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن طارق سلیم ڈوگر اور جسٹس (ر) سائر علی کا نام دے چکی ہے۔

    محمود الرشید نے کہا تھا کہ اتوار کے دن وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات متوقع ہے، آئندہ ملاقات میں حتمی نتیجہ نکل سکتا ہے۔ آئندہ ایک دو دن میں اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کا نام بدل کر پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان رکھ دیا گیا

    پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کا نام بدل کر پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان رکھ دیا گیا

    اسلام آباد: پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کا نام بدل کر پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان رکھ دیا گیا۔

    پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کا نام پاک فضائیہ کے پہلے مسلم سربراہ سابق سربراہ ائیر مارشل اصغر خان کے نام پر رکھ دیا گیا، اس تاریخی موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ائیر مارشل اصغر خان مہمانِ خصوصی تھے، اس تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان بھی شریک تھے، سابقہ ائیر چیفس،ریٹائرڈ اور حاضر سروس اعلیٰ افسران کی ایک کثیر تعداد نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

    پی اے ایف اکیڈمی کے کیڈٹس نے بارش کے دوران ایک شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا، اس تقریب کے دوران فادر آف پاک کے لازوال کیرئیر پر ایک مختصر ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی، ائیر مارشل اصغر خان نے تالیوں کی گونج میں پی اے ایف اکیڈمی اصغرخان کے نام کی نقاب کشائی کی۔

    ائیر مارشل اصغر خان ایک دیانتدار اور اعلیٰ صلاحیتوں کی حامل ایک منفرد شخصیت کے مالک ہیں، ائیر چیف

    پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے ا س موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ائیر مارشل اصغر خان ایک دیانتدار اور اعلیٰ صلاحیتوں کی حامل ایک منفرد شخصیت کے مالک ہیں، انہوں نے اپنی اعلیٰ بصیرت اور فکری قیادت سے قوم کی بھرپور خدمت کی اور پاکستا ن ائیر فورس کی بہتری اور اعلیٰ معیار کیلئے ہر ممکن کوشش کی۔

    ائیر چیف نے مزید کہا کہ اس عظیم ادارے کو مادر وطن کے اس بے مثال بیٹے کے نام پر رکھنا ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے، ائیر مارشل اصغر خان پاک فضائیہ میں شاندار اخلاقی اقدار کا نظام وضع کیا جس کو ان کے بعد آنے والے پورے عزم سے آگے بڑھا رہے ہیں۔

    ائیر چیف نے مزید کہا کہ ائیر مارشل اصغر خان کی شخصیت ہماری آنے والی نسلوں کیلئے ہمشہ مشعل راہ ہوگی۔