Tag: renovation

  • لاڑکانہ میں قائم شیخ زید اسپتال کی تزئین و آرائش کا کام مکمل

    لاڑکانہ میں قائم شیخ زید اسپتال کی تزئین و آرائش کا کام مکمل

    کراچی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی اور حلال احمر یو اے ای کے عہدیداروں نے دورہ کیا۔

    شیخ زید اسپتال کی تزئین و آرائش کا کام مکمل ہونے کے بعد اس کے دورے کے موقع پر بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات شیخ زید اسپتال کیلئے جدید مشینری بھی فراہم کرے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سکھر اور خیر پور میں قائم اسپتالوں کیلئے متحدہ عرب امارات فنڈز ادوایات میڈیکل آلات فراہم کی جائے گی۔

    No description available.

    قونصل جنرل یو اے ای نے کہا کہ شہریوں کو علاج کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے کراچی اور ساکرو میں قائم اسپتالوں میں جدید میشنری فراہم کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں خواتین اور بچوں کی صحت کے لیے کام کیا جائے گا اور کٹنی سینٹر کے لیے بھی خاص سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

  • کراچی سرکلر ریلوے کی مکمل بحالی، پاکستان ریلوے نے اشتہار دے دیا

    کراچی سرکلر ریلوے کی مکمل بحالی، پاکستان ریلوے نے اشتہار دے دیا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے شہریوں کی سہولت کے لیے چلائی گئی کراچی سرکلر ریلوے کی مکمل بحالی کے لیے ایک اور قدم اٹھا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے کی مکمل بحالی کے پروگرام کے تحت پاکستان ریلوے نے روٹ کی دیواروں کی تزئین و آرائش کروانے کے لیے اشتہار دے دیا۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اورنگی سے پپری اسٹیشن کی دیواروں پر رنگ و روغن اور شجر کاری کی جائے گی، محکمہ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے ساتھ کام کرنے کا خواہشمند ہے۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سرکلر ریلوے 5 لاکھ مسافروں کو سفری سہولت دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، خواہشمند افراد، کارپوریٹ ادارے، کمپنیاں اور آرٹس کالج ڈی سی او آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ کراچی کے شہریوں کو سفری سہولت دینے کے لیے چلائی گئی کراچی سرکلر ریلوے تاحال مکمل طور پر بحال نہیں ہو پائی، 20 روز میں ریلوے پر 1 کروڑ کی لاگت آچکی ہے جبکہ اس کی آمدن بمشکل 4 لاکھ روپے ہوئی۔

    ٹرین کو 14 کلو میٹر کے ٹریک پر ڈرگ روڈ سے لے کر براستہ گلستان جوہر، گلشن اقبال، لیاقت آباد، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن، گلبائی، سٹی اسٹیشن تک جانا تھا تاہم یہ ٹرین ابھی تک ریلوے کی مین لائن پر ہی چل رہی ہے۔

    گنجان آبادی والے علاقوں میں ابھی تک ریلوے ٹریکس اور اسٹیشنز کلیئر نہیں کیے گئے اور یہاں پر تجاوزات قائم ہیں، اکثر مقامات پر ریلوے ٹریک ختم ہوچکا ہے۔

    مین لائن سے چلنے والی سرکلر ٹرین میں روزانہ 100 سے ڈیڑھ سو افراد ہی سفر کر رہے ہیں جبکہ اس کی گنجائش 500 افراد کی ہے۔

  • مقام ابراہیم کی تزئین و آرائش جاری،  سنہری خول کا شیشہ تبدیل

    مقام ابراہیم کی تزئین و آرائش جاری، سنہری خول کا شیشہ تبدیل

    مکہ مکرمہ : سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں مسلمانوں کے مقدس مقام مسجد الحرام میں مقام ابراہیم کی مرمت کا کام جاری ہے، مقام ابراہیم  میں بیرون سنہری خول کا شیشہ تبدیل کیا جائےگا۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے گزشتہ دنوں مقام ابراہیم سمیت مکبریہ(مؤذن اور مکبر کی جگہ) کے علاوہ حجر اسماعیل کے پتھروں کی تبدیلی اور مرمت کا آغاز کردیا گیا۔

    حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اور مسجد الحرام کے امام وخطیب شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے مقام ابراہیم میں جاری کام کا جائزہ لیا، انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک سے قبل مرمت کا کام مکمل ہونا چاہیے۔

    حرمین انتظامیہ نے کہا کہ مقام ابراہیم میں جاری مرمت میں بیرون سنہری خول کا شیشہ تبدیل ہوگا۔ علاوہ ازیں نیا سنہری خول چڑھایا جائے گا۔

    مقام ابراہیم کی بنیاد میں سنگ مرمر کی تبدیلی کی جائے گی۔ دوسری طرف مکبریہ میں بھی شیشے کی تبدیلی کے علاوہ بنیادی آلات کی تبدیلی کا کام کیا جارہا ہے۔

    اسلامی علمائے کرام کے مطابق مقام ابراہیم میں موجود پتھر پر کھڑے ہوکر حضرت ابراہیم نے کعبے کی دیواریں تعمیر کی تھیں اور اس پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قدموں کے نشانات آج بھی موجود ہیں جبکہ ان قدموں کے نشانات پر پیتل کا خول چڑھایا گیا ہے۔

    مختلف ادوار میں اس مقام کی تزئین و آرائش کا کام ہوتا رہا،اور اسے سیسے کی پلیٹوں سے بنی کرسی پر چسپاں کرایا، خلیفہ منتصر باللہ نے 241ھ میں سیسے کے بجائے چاندی کی پلیٹیں تیارکرائیں۔

    بعد ازں مقام ابراہیم کے لیے ایک کمرہ بنوایا گیا۔900ھ میں اسے از سرنوتعمیر کرایا گیا۔ عثمانی سلطان عبدالعزیز نے گنبد کو ڈیڑھ میٹر اونچا کرادیا پھر جب امیر سعود بن عبدالعزیز آل سعود نے حج کیا تو انہوں نے گنبد ختم کرادیا۔18

    رجب 1387ھ کو مقام ابراہیم کو اعلیٰ درجے شوکیس میں رکھنے کی تقریب منعقد کی گئی جس کی بدولت حرم شریف میں تقریباً پانچ مربع میٹر کا رقبہ خالی ہوگیا۔

  • پارلیمنٹ لاجز کی تزئین و آرائش کے لیے ساڑھے 11 کروڑ روپے کے ٹینڈرز جاری

    پارلیمنٹ لاجز کی تزئین و آرائش کے لیے ساڑھے 11 کروڑ روپے کے ٹینڈرز جاری

    اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز کی تزئین و آرائش کے لیے 11 کروڑ 55 لاکھ روپے کے ٹینڈرز جاری کردیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ لاجز کی تزئین و آرائش کے لیے 11 کروڑ روپے کے ٹینڈرز جاری کردیے گئے۔ ارکان پارلیمنٹ کے لیے 3 کروڑ روپے کا نیا فرنیچر خریدنے کا ٹینڈر دے دیا گیا۔

    پرانے فرنیچر کی پالش پر 45 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ پارلیمنٹ لاجز کے باتھ روم اپ گریڈ کرنے پر 95 لاکھ روپے کا ٹینڈر دیا گیا۔ ارکان پارلیمنٹ کے کچن پر 60 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

    نئے ارکان پارلیمنٹ کے لیے 50 لاکھ کے پردے خریدنے کا ٹینڈر دیا گیا۔ ارکان کو پرانے قالین پسند نہیں آئے، 40 لاکھ کے قالین خریدے جا رہے ہیں۔

    ارکان کی گاڑیوں کو دھوپ اور بارش سے بچانے کے لیے 2 کروڑ کی پارکنگ شیڈ لگیں گے۔

    پارلیمنٹ لاجز کی صفائی کے لیے 2 کروڑ 80 لاکھ کا ٹینڈر جاری کیا گیا ہے۔ ارکان کے کمروں کی سیلنگ 30 لاکھ میں نئی کی جائے گی جبکہ 25 لاکھ روپے کے کوکنگ رینج خریدنے کا ٹینڈر بھی جاری کیا گیا ہے۔

  • پی آئی اے کے جہازوں کی آرائش کا کام شروع

    پی آئی اے کے جہازوں کی آرائش کا کام شروع

    کراچی: قومی ایئرلائن میں نئے سال کی آمد کے پیش ِ نظر طیاروں کی تزئین وآرائش کا آغاز کردیا ہے‘ پہلے مرحلے میں دو بوئنگ777 طیاروں کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اپنی جہازوں کی آرائش از خود کررہی ہے اور 33جہازوں میں سے 10بوئنگ 777،11ایئر بس 320طیارے اور10اے ٹی آر طیارے شامل ہیں جن کی تزئین کا کام 31دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے تمام جہازوں کے کیبن کونئے کارپٹ اور سیٹ کوورز سے مزین کیا جائے گا‘آرائش کے کام سے پی آئی اے کو لیبر کی مد میں 1کروڑ روپے سے زائد کی بچت ہوگی۔

    چیئرمین پی آئی اے عرفان الٰہی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نئے سال میں اپنے کسٹمرز کی خدمت ک لیے نئے جذبے کے تحت داخل ہوگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہپی آئی اے کے طیاروں کی معمول کے چیک اپ کے دوران ہی طیاروں کی تزئین و آرائش کا کام ساتھ ساتھ جاری ہے‘ پی آئی اے اپنی انجینئرنگ کی کاوشوں کی وجہ سے اپنے طیاروں کی خود تزین و آرائش کر رہی ہے۔

    پی آئی اے پر یورپ میں پابندی کا خدشہ

    پی آئی اے کے یورپ جانے والے بوئنگ777طیاروں کی نگہداشت و مرمت اور صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص معیارات کے سبب سافا انسپکشن میں پی آئی اے کا انڈیکس2.26پر تجاوز کرگیا تھاجو کہ سافا انسپکشن کے لیے تشویش کا باعث ہے اور اس کے سبب پی آئی اے کے یورپ میں داخلے پر پابندی کا خطرہ بھی منڈلا رہا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔