Tag: Rent increases

  • سعودی عرب : ٹیکسی کے کرایوں میں اضافے کا اعلان

    سعودی عرب : ٹیکسی کے کرایوں میں اضافے کا اعلان

    ریاض : سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شہروں میں ٹیکسی کا کرایہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ کم از کم کرایہ دس ریال کیا گیا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق متعلقہ اتھارٹی نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ چار سواریوں والی گاڑی کا کم از کم کرایہ دس ریال ہوگا۔

    ترجمان سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اب مسافروں سے فی کلومیٹر 1.80 ریال کے بجائے 2.10ریال وصول کیے جائیں گے۔16.675 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

    ٹیکسی سروس کی شروعات پر 16.36 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، پہلے میٹر 5.5 ریال پر شروع ہوتا تھا اب 6.4ریال پر ہوگا۔

    اتھارٹی نے کہا ہے کہ فی منٹ انتظار یا گاڑی کی فی گھنٹہ رفتار 20 کلومیٹر سے کم ہونے کی صورت میں فی منٹ لاگت 0.9 ریال ہوگی۔ پہلے اس پر لاگت0.8 ریال تھی، اضافہ12.5 فیصد کیا گیا ہے۔

    اپنے جاری بیان میں اتھارٹی کا کہنا ہے کہ5 اور اس سے زیادہ سواریوں والی بڑی ٹیکسی کے میٹر کی شروعات پہلے6 ریال ہوتی تھی جو اب 7.3 ریال سے ہوگی۔ اس میں21.67 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق بڑی ٹیکسی کا فی کلومیٹر کرایہ 20 فیصد بڑھایا گیا ہے، پہلے فی کلو میٹر کرایہ دو ریال ہوتا تھا جو اب بڑھ کر2.4 ریال ہوگا۔

    اس کے علاوہ فی منٹ انتظارکی لاگت میں22.22 فیصد کا اضافہ کردیا گیا۔ پہلے فی منٹ انتظار 0.9 ریال ہوا کرتا تھا جو اب بڑھا کر1.1 ریال کیا گیا ہے۔

  • کویت : کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا

    کویت : کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا

    کویت سٹی : کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے بعد کویتی حکومت نے شادی ہالوں اور دیگر تقاریب کیلئے مراکز کے کرائے میں اضافہ کردیا ہے جس کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔

    اس حوالے سے کویت کی وزیر برائے سماجی امور مریم العقیل نے شادی ہالوں اور ترقیاتی مراکز کے کرایوں میں اضافے کیلئے وزارت سماجی امور مین سماجی ترقی کے شعبے کی تجویز کی منظوری دے دی۔

    اس تجویز کی منظوری کے بعد اسے وزارت خزانہ کو ارسال کردیا گیا ہے، اس حوالے سے کویتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شادیوں کیلئے سو کویتی دینار کے بجائے300دینار ہوں گے۔

    اس کے علاوہ تھیٹر میں پرفارمنس کیلئے 500کویتی دینار اور گریجویشن کی تقاریب کیلئے ایک ہزار دینار کا کرایہ تجویز کیا گیا ہے۔ اس تجویز میں ہالوں کے انشورنس کیلئے سو سے تین سو کویتی دینا کا اضافہ شامل ہے۔

    ذرائع کے مطابق تجویز میں یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ ہال کے تمام تحفطات اس وقت وزارت میں لاگو ہونے والے اوشین ہاؤس درخواست کے ذریعے کیے جاسکتے ہیں۔