Tag: Rental Power Case

  • رینٹل پاور کیس : احتساب عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

    رینٹل پاور کیس : احتساب عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

    اسلام آباد : احتساب عدالت میں راجہ پرویز اشرف اور دیگر کے خلاف رینٹل پاور کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے نیب اور وکلاء کے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    رینٹل پاور کیس کی سماعت کے موقع پر سابق سیکرٹری شاہد رفیع کی بریت کی درخواست پر فریقین نے دلائل مکمل کرلیے۔

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی، ذرائع کے مطابق احتساب عدالت24جنوری کو شاہد رفیع کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنائے گی۔

    نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف اور وکیل شاہد رفیع عدالت میں پیش ہوئے، نیب نے اپنے دلائل میں شاہد رفیع کی بریت کی مخالفت کردی۔

    قومی  احتساب بیورو کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں بریت مسترد کی جائے، بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت24 جنوری تک ملتوی کردی۔

  • رینٹل پاور کیس : راجہ پرویز اشرف سمیت 8 ملزمان کو جواب طلبی کے نوٹس

    رینٹل پاور کیس : راجہ پرویز اشرف سمیت 8 ملزمان کو جواب طلبی کے نوٹس

    اسلام آباد : رینٹل پاور کرپشن کیس کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی اپیل پر راجہ پرویز اشرف سمیت آٹھ ملزمان کو جواب طلبی کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں راجہ پرویز اشرف کو رینٹل پاور کرپشن کیس میں بریت کیخلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی اپیل پر سماعت ہوئی، عدالت نے راجہ پرویز اشرف ودیگر8ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا.

    اپیل کی سماعت جسٹس عامر فاروق ،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کی، نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر بیرسٹر رضوان احمد عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت نے شواہد کے باوجود راجہ پرویزاشرف کو بری کیا،تمام ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، راجہ پرویز اشرف کی بریت خلاف قانون ہے، لہٰذا شوکت ترین، اسماعیل قریشی اور طاہرچیمہ کی بریت بھی کالعدم قرار دی جائے۔

    بیرسٹر رضوان احمد نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف کو ترمیمی آرڈیننس کے تحت بری کیا گیا، بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کر دی۔

    واضح رہے کہ نیب نے 2013 میں نوڈیرو۔ ٹو ریفرنس دائر کیا تھا، ریفرنس میں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ راجا پرویز اشرف اور پیپکو عہدیداروں نے گڈو پاور پلانٹ سے مشینری کو نوڈیرو ٹو میں منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور انہوں نے قومی خزانے سے 75لاکھ روپے سامان کو نئی سائٹ پر منتقل ہونے سے قبل ہی پروسیسنگ فیس کے طور پر ادا کیے تھے۔

  • راولپنڈی : نیب نے رینٹل پاور کیس میں اہم ملزم کو گرفتار کرلیا

    راولپنڈی : نیب نے رینٹل پاور کیس میں اہم ملزم کو گرفتار کرلیا

    راولپنڈی : قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے ایک اور کارروائی میں کارکے کمپنی رینٹل پاور کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم شیر ملک سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کے بیٹے کا فرنٹ مین ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رینٹل پاور کیس میں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے کارکے رینٹل پاور کیس میں ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملزم سے اسکینڈل سے متعلق اہم دستاویزات بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔

    اس حوالے سے نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم شیر ملک نے کارکے کمپنی کے اکاؤنٹ سے بھاری رقم وصول کی، ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے کل احتساب عدالت پیش کیا جائے گا، واضح رہے کہ اس سے پہلے بابر ذوالقرنین کے فرنٹ مین لائق کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل رینٹل پاور کیس میں نیب نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وفاقی سیکریٹری شاہد رفیع کو گرفتار کیا تھا، چھاپے کے دوران اسکینڈل سے متعلق اہم دستاویزات بھی برآمد کرلی گئی تھیں۔

  • راجہ پرویز اشرف کے خلاف جلد ریفرنس دائر کیا جائے گا، ڈی جی نیب

    راجہ پرویز اشرف کے خلاف جلد ریفرنس دائر کیا جائے گا، ڈی جی نیب

    لاہور: ڈی جی نیب نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف بے ضابطگیوں کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں ہیں‘ اس ضمن میں جلد ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

    نیب آفس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ کرکٹ سابق وزیر اعظم کے خلاف رینٹل پاور کیس میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات مکمل ہوگئیں ہیں تاہم جلد ہی شواہد کی بنیاد پر ریفرنس دائر کروایا جائے گا۔

    انہوں نے  انکشاف کیا کہ کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن میں بھی کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہوئیں ہیں جن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت چار یونیورسٹیوں میں بدعنوانیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔


    پڑھیں: ’’ سندھ میں احتساب ہوسکتا ہے توپنجاب میں کیوں نہیں، راجہ پرویز اشرف ‘‘


    ڈی جی نیب نے کہا کہ اس سال نیب نے پنجاب حکومت کو 2 ارب روپے کی ریکوری کر کے دی ہے۔

    خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر رینٹل پاؤر میں بے ضابطگیوں اور کرپشن کے حوالے سے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی گئیں تھیں تاہم اس دوران انہیں عدالت میں بھی طلب کیا تھا، راجہ پرویز اشرف بطور وزیر اعظم کئی بار عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

  • رینٹل پاور کیس:راجہ پرویز اشرف نیب عدالت میں پیشی، سماعت ملتوی

    رینٹل پاور کیس:راجہ پرویز اشرف نیب عدالت میں پیشی، سماعت ملتوی

    اسلام آباد : ا حتساب عدالت نے رینٹل پاور کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نیب عدالت میں پیش ہوئے ۔جہاں ریفرنس کی نقول حاصل کی گئیں۔

    راجہ پرویز اشرف کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ریفرنس کو پڑھنے کے بعد دلائل دیں گے، جس پر عدالت نے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

    واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف سمیت 9 افسران کے خلاف مالی بدعنوانی پر نیب نے ریفرنس دائر کیا تھا۔

    سابق وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریفرنس مالی بدعنوانی کا نہیں صرف اخیتارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے ۔اس کو بھی جھوٹا ثابت کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میرےخلاف کرپشن کےثبوت نہیں ہیں، عدالتوں کااحترام کرتےہیں،امیدہےانصاف ملےگا۔

  • اسلام آباد: رینٹل پاور کیس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی

    اسلام آباد: رینٹل پاور کیس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی

    اسلام آباد: احتساب عدالت میں رینٹل پاور کیس کی سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کردی گئی، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے اقبال قریشی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

    سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف حاضری سے استثنی کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے، کیس کی سماعت کے دوران رینٹل پاور نوڈیرو ٹو کے حوالے سے کابینہ کے فیصلے کی اصل سمری منگوائی جائے، جس پر نیب کے پراسکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ سمری منگوانے کیلئے مہلت دی جائے۔

    نیب کی اس درخواست پر ملزمان کے وکیل کی جانب اعتراض بھی کیا گیا، تاہم عدالت نے مزید کابینہ کی سمری بحث کیلئے یکم ستمبر تک نیب کو مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت یکم ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔