Tag: reopen tomorrow

  • اسکول کھلنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    اسکول کھلنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی

    پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے (کل) پیر سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام اداروں میں بغیر کسی تاخیر کے باقاعدہ تعلیمی سرگرمیاں کل سے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

    واضح رہے کہ 7 مئی کو بھارتی ڈرون حملوں کے بعد اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر صوبائی محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری اور نجی اداروں میں کلاسز کی عارضی طور پر معطلی کا اعلان کیا تھا۔

    بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ٹرمپ

    پاک بھارت کشیدگی: تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

    خیال رہے کہ بھارت کی جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا اور آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص ( آہنی دیوار) کے دوران بھارت میں 10 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔

    دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر امریکا کی جانب سے جنگ بندی کیلئے دونوں ممالک کو ایک میز پر لایا گیا۔

    اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔