Tag: report jari

  • پانامہ لیکس : آئندہ ماہ مزید ناموں سےپردہ ہٹانے کا اعلان

    پانامہ لیکس : آئندہ ماہ مزید ناموں سےپردہ ہٹانے کا اعلان

    کراچی : پانامہ لیکس کی جانب سے اگلے ماہ 9 مئی کو ایک اوررپورٹ جاری کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اس بار جاری ہونے والی رپورٹ میں 400 سے زائد پاکستانیوں کے نام شامل ہیں۔ آئی سی آئی جی نے اعلان کیا ہے کہ اس بار جاری ہونے والی لسٹ میں دو لاکھ سے زیادہ افراد کی آف شورکمپنیز کی تفصیلات جاری کی جائیں گی ۔ اعلان کے مطابق رپورٹ پر کام مکمل ہوچکا ہے۔

    امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس بار پانامہ لیکس میں ہونے والے انکشافات میں ماضی کے تمام ریکارڈ پیچھے رہ جائیں گے، جن پاکستانیوں کے نئے آنے والی رپورٹ میں نام ہے ان کی آف شورکمپنیزاورجائیدادیں سوئزر لینڈ ،آئر لینڈ ،سنگا پور اورہانگ کانگ جیسے ممالک میں موجود ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق آف شور کمپنیز میں نامزد ہونے والے افراد کا تعلق کراچی اور لاہور کے پوش علاقوں سے ہے ۔

    پانامہ لیکس کی تحقیقاتی رپورٹس منظرعام پر آنے کے بعد سے دنیا بھر کے اعلیعہدوں پر تعینات افراد نے استعفی دئیے ہیں،جس میں آئس لینڈ کے وزیر اعظم بھی شامل ہیں اور کئی ممالک میں اس رپورٹ کی بنیاد پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    پانامہ لیکس پپپررزمیں  جہاں دنیا بھر کے لوگ نامزد ہیں وہی پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز اور ان کی صاحبزادی مریم صفدرکا نام بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ پانامہ لیکس میں وزیراعظم کے اہل خانہ کے نام شائع ہونے پراپوزیشن اورعوام کے احتجاج کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے 5 اپریل 2016 کو ریٹائرڈ ججز پر مشتمل ایک کمیشن کی تشکیل کا اعلان کیا گیاہے۔

  • اسٹیٹ لائف کو جدید انشورنس کمپنی بنائیں گے،خرم دستگیرخان

    اسٹیٹ لائف کو جدید انشورنس کمپنی بنائیں گے،خرم دستگیرخان

    اسلام آباد :اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن لمیٹڈ کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ کاجاری کردی گئی،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ اسٹیٹ لائف کو اکیسویں صدی کی جدید انشورنس کمپنی بنائیں گے ،کمپنی کے آپریشن ملک کے طول وعرض تک پھیلانے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔،

    اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن لمیٹڈ کی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ادارہ کی انشورنس پالیسی کو مزید سیکٹروں تک وسعت دی جائے گی اور ادارے کی خدمات کا دائرہ کا ر بیرون ملک پاکستانیوں تک بڑھایا جائے گا،اس مقصد کیلئے ادارے میں انتظامی اصلاحات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔،

    وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن نے سال 2013میں اپنے پالیسی ہولڈرز کو 28ارب سے زائد ادا کئے جو کہ سال 2012کی نسبت 16.5فیصد زائد ہے،وفاقی وزیر نے کہا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے نئے چیئرمین اور بورڈ کا تقرر جلد کر دیا جائے گا ، ادارے کے معا ملات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے شفافیت لائی جائے گی۔